لغات کے بارے میں رہنمائی مطلوب ہے۔

میں نے اپنے بلاگ میں ان آن لائن لغات کا لنک دیا ہے۔
عربی ، فارسی ، انگریزی ، اردو ، پنجابی ، سندھی

ناظرین سے دو باتیں مطلوب ہیں:
۱۔ عربی ، فارسی ، انگریزی ، اردو ، پنجابی اور سندھی کی ان سے زیادہ معیاری آن لائن لغت کی طرف رہنمائی فرمائیں۔
۲۔ پشتو ، بلوچی اور دیگر زبانوں کی بمقابلہ اردو اگر آن لائن لغات دستیاب ہیں تو رہنمائی فرمائیں۔
 
السلام علیکم

فارسی زبان کی اس سے جامع اور بہتر لغت شاید کوئی اور نہیں ہو گی۔
http://www.vajehyab.com/
لیکن یہ صرف فارسی سے فارسی لغت ہے۔

فارسی سے انگریزی کی یہ لغت بھی معیاری ہےِ:
New Persian-English dictionary - Sulayman Hayyim
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
بہت شکریہ حسان بھائی رہنمائی فرمانے کا۔
اگر اردو فارسی لغت کوئی اور اچھی اور معیاری دستیاب ہو تو ضرور رہنمائی فرمائیے گا۔
 
almaany.com
meriam-webster.com
http://www.loghatnaameh.org/
اسامہ بھائی !!! میرے زیر استعمال اکثر رہنے والی بالترتیب عربی انگریزی اور فارسی قوامیس مندرجہ بالا ہیں۔کوئی اور بہتر عنایت ہوں تو خوب ہو ۔۔۔
بہت شکریہ بھائی رہنمائی فرمانے کا۔
یہ تینوں غالبا بمقابلہ اردو نہیں ہیں۔
جزاکم اللہ خیرا۔
 
حسان خان

لائبریرین
اگر اردو فارسی لغت کوئی اور اچھی اور معیاری دستیاب ہو تو ضرور رہنمائی فرمائیے گا۔

فی الحال تو میری نظر میں کوئی جامع اردو سے فارسی یا فارسی سے اردو آن لائن لغت نہیں ہے۔ البتہ اگر ملے گی تو انشاء اللہ ضرور آگاہ کروں گا۔

میں نے ایک فرہنگِ فارسی جدید اپلوڈ کی تھی، جو فارسی سے اردو تھی۔ لیکن یہ فرہنگ جامع فرہنگ نہیں ہے، بلکہ اس میں جدید ایرانی فارسی کے وہ دس ہزار الفاظ شامل ہیں جو پچھلی دو صدیوں میں اس میں داخل ہوئے ہیں، نیز اُن مشترکہ الفاظ کے معنی بھی دیے گئے ہیں جن کا مرورِ زمان کے ساتھ جدید فارسی میں مطلب تبدیل ہو چکا ہے۔ ہو سکتا ہے یہ کچھ کام آ جائے۔
 
سید عاطف علی

یار حسان یہ ڈاؤنلوڈ کیسے ہوگی ؟پریمئم ممبرژپ کی رکؤیسٹ آرہی ہے ۔:(
 
فاتح بھائی پچھلے مراسلے میں براددرم حسان خان کی شامل کردہ فارسی سے اردو لغت کو شامل کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ ہمارا خیال ہے کہ یہ بمشکل ایک گھنٹے میں قابل تلاش ہو جائے گی۔ :) :) :)
 
حسان خان

لائبریرین
یار حسان یہ ڈاؤنلوڈ کیسے ہوگی ؟پریمئم ممبرژپ کی رکؤیسٹ آرہی ہے ۔:(

میں تو سمجھتا تھا کہ صرف سکربڈ کا ممبر بننے سے ہی ڈاؤنلوڈنگ کا آپشن میسر ہو جاتا ہے۔ :(
ایک یہی طریقہ سمجھ میں آتا ہے کہ اگر آپ مجھے ذاتی پیغام میں اپنا ای میل بھیج دیں تو میں یہ پی ڈی ایف فائل آپ کو ارسال کر دوں گا۔
 
برادر حسان۔ کی آپ کو میرا ذاتی پیغام ملا ؟
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی پچھلے مراسلے میں براددرم حسان خان کی شامل کردہ فارسی سے اردو لغت کو شامل کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ ہمارا خیال ہے کہ یہ بمشکل ایک گھنٹے میں قابل تلاش ہو جائے گی۔ :) :) :)
ضرور کرنی چاہیے سعود بھائی لیکن جیسا حسان خان نے لکھا کہ "یہ فرہنگ جامع فرہنگ نہیں ہے، بلکہ اس میں جدید ایرانی فارسی کے وہ دس ہزار الفاظ شامل ہیں جو پچھلی دو صدیوں میں اس میں داخل ہوئے ہیں، نیز اُن مشترکہ الفاظ کے معنی بھی دیے گئے ہیں جن کا مرورِ زمان کے ساتھ جدید فارسی میں مطلب تبدیل ہو چکا ہے"۔۔۔ لہٰذا اس کی عمومی اہمیت اس قدر نہیں۔۔۔
آپ کو یاد ہو گا کہ ہمارے پاس فارسی تا اردو فرہنگ کے طور پر "لغات نادرہ" موجود ہے جسے شامل کرنے کے متعلق آپ حکم دے چکے ہیں۔ گو کہ بے حد ضخیم تو نہیں لیکن کئی ہزار فارسی الفاظ کے اردو معانی اس میں شامل ہیں۔ ہاں لغات نادرہ کے بعد اضافی و جدید الفاظ کی خاطر حسان بھائی کی اس لغت کو بھی شامل کر سکتے ہیں۔
 
Top