لاہور کا نام ’لاہور‘ کیوں

کعنان

محفلین
لاہور کا نام ’لاہور‘ کیوں
05 دسمبر 2016

لاہور
(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور برصغیرکے اہم شہروں میں سے ایک ہے اور اسے پاکستان کے دل کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے، پاکستانی اور غیرملکی شہری کسی نہ کسی وجہ سے لاہور آتے جاتے رہتے ہیں لیکن آپ جانتے ہیں کہ لاہور کا نام ’لاہور ‘ کیسے پڑا؟

نیوز ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق ہندﺅں کے دیوتا راما کے بیٹے لاوا کے بعد لاہور نام پڑا،
لاوا کو لوہ سے پکارا جاتا تھا اور لوہ (لاوا) کیلئے تعمیر کیا جانیوالا قلعہ ’لوہ، آور‘ سے مشہور ہوا
جس کا واضح معنی ’لوہ کا قلعہ ‘ تھا۔ اسی طرح صدیاں گزرتی گئیں اور پھر ’لوہ آور‘ لفظ بالکل اسی طرح لاہور میں بدل گیا جس طرح سیوستان سبی اور شالکوٹ، کوٹیا اور پھر کوئٹہ میں بدل گیا۔

اسی طرح ایک اور نظریئے کے مطابق دو بھائی لاہور اور قاصو دو مہاجر بھائی تھے جو اس سرزمین پرآئے جسے لوگ آج لاہور کے نام سے جانتے ہیں، ایک بھائی قاصو نے پھر قصور آباد کیا جس کی وجہ سے اس کا نام بھی قصور پڑا جبکہ دوسرے بھائی نے اندرون شہر سے تین میل دور اچھرہ لااور کو اپنا مسکن بنایا اور بعد میں اسی لاہو کی وجہ سے اس شہر کا نام لاہور پڑ گیا اور شاید یہی وجہ ہے کہ اچھرہ کی حدود میں کئی ہندﺅوں کی قبریں بھی ملیں۔

دونوں نظریات صدیوں پرانی برصغیر کی کہانیاں بیان کرتی ہیں جس سے اندازہ لگایا جا سکت اہے کہ لاہوراس وقت بھی کتنا معروف تھا جب اس کا اپنا نام ہی نہیں تھا، یہ نظریہ چاہے ہندو دیوتا کا ہو یا پھر ہندو بھائیوں کا، شہرلاہور واقعی دنیا کا تاریخی شہر ہے ۔

ح
 
Top