لائبریری ٹیم میٹنگ جولائی 2009

فرحت کیانی

لائبریرین
میٹنگ کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق کل شام 7 بجے ہو گا۔ سیدہ شگفتہ کچھ تاخیر سے ہمارے ساتھ شامل ہو سکیں گی۔
مختلف ممالک سے اراکین کے محفل پر لاگ ان کے اوقاتِ کار میں فرق اور پاکستان میں بجلی کے بحران کے پیشِ نظر میٹنگ کا دورانیہ جمعہ 24 جولائی سات بجے سے ہفتہ 25 جولائی رات دس بجے تک رکھا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ارکان کی شرکت ممکن ہو سکے۔
میٹنگ کا خلاصہ پیر 28 جولائی تک پیش کیا جائے گا۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
سب سے پہلے میں گزشتہ میٹنگ سے لیکر اب تک لائبریری پراجیکٹ میں ہونے والی پیش رفت کا ذکر کر دوں۔
پہلی لائبریری میٹنگ دسمبر 2008 میں منعقد کی گئی۔ جس میں لائبریری پراجیکٹ کی تنظیم اور بہتر ورک فلو کی ضرورت پر بات چیت کی گئی۔ اسی میٹنگ میں ماہانہ بنیاد پر لائبریری میٹنگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا جس پر بوجوہ عمل نہیں ہو سکا۔ اس کے بعد جون 2009 میں لائبریری پراجیکٹ میٹنگ منعقد ہوئی۔ لیکن گزشتہ چند ماہ کے تجربے سے یہ محسوس ہوا کہ ذاتی مصروفیات اور کمٹمنٹس کی وجہ سے ہر ماہ لائبریری میٹنگ کا انعقاد ممکن نہیں۔ جبکہ سہ ماہی لائبریری میٹنگ کا آئیڈیا نسبتاً قابل عمل ہے۔ تا ہم اگر کوئی لائبریری رکن ہر ماہ لائبریری میٹنگ کا انتظام کرنے کی ذمہ داری اٹھانا چاہیں تو یہ ہمارے لئے بہت خوشی کی بات ہو گی۔بصورتِ دیگر سہ ماہی میٹنگز کا آئندہ کا شیڈول جلد ہی پوسٹ کر دیا جائے گا۔
پہلی میٹنگ کے بعد لائبریری ٹیم کی فہرست مکمل کی گئی۔ ذیلی ٹیموں کی تشکیل کو بھی فائنل کر لیا گیا۔ جو منظم انداز میں کام کرنے کی ایک بنیادی کڑی ہے۔
پہلی میٹنگ کے بعد جنوری 2009 سے جولائی 2009 تک درج ذیل پراجیکٹس کا آغاز کیا گیا۔
قولِ فیصل
تاریخ بروالہ سیداں
کلیات اسمٰعیل میرٹھی
کربلا
سخندان فارس
حیات سعدی
پاکستان ہماری منزل تھا
شریر بیوی

شریر بیوی پراجیکٹ کا آغاز محفل کی سالگرہ کے موقعے پر کیا گیا اور اس کی ٹائپنگ بھی تقریباً مکمل ہے۔ نیا پراجیکٹ غبارِ خاطر ہے۔ جس کی سکیننگ مکمل ہو چکی ہے اور ٹائپنگ کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے۔
پہلے تین پراجیکٹس کی ٹائپنگ اپریل 2009 تک مکمل ہو چکی تھی۔ جس کے فورا بعد پروف ریڈنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ لائبریری پروف ریڈنگ ٹیم میں اس وقت 6 ارکان شامل ہیں۔ ان میں الف عین اور جیہ پروف ریڈنگ کے تیسرے مرحلے میں حصہ لیتے ہیں۔ باقی بچنے والے اراکین میں کام کی تقسیم کچھ یوں کی گئی۔ کہ 3 ممبرز قولِ فیصل کی پہلی پروف ریڈنگ کریں اور 3 کلیاتِ اسمٰعیل کی۔ دوسرے مرحلے پر یہ لوگ پراجیکٹ بدل لیں۔ قولِ فیصل کے پہلے مرحلے کے پروف ریڈرز کلیاتِ اسمٰعیل کی دوسرے مرحلے کی پروف ریڈنگ کریں گے اور کلیات کی پہلی پروف ریڈنگ کرنے والے قولِ فیصل کی پروف ریڈنگ کا دوسرا مرحلہ سنبھالیں گے۔ بد قسمتی سے پروف ریڈرز ٹیم اپنا کام تاحال مکمل نہیں کر سکی کہ دو اراکین نے اپنی ذاتی مصروفیات اور دیگر مسائل کی وجہ سے کام کرنے سے معذوری ظاہر کر دی اور دیگر ممبرز بھی ابھی تک وقت نہیں نکال سکے۔
یہ ساری کہانی کے بیان کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ یہ ایک عام تاثر ہے کہ ٹائپنگ کے بعد ای بک بننے میں زیادہ وقت نہیں لگتا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اگر ای بک نہیں بنی تو اس کی وجہ لائبریری ٹیم کی لاپرواہی سے زیادہ لائبریری ورک فورس کا میسر نہ ہونا ہے۔
آج کی لائبریری میٹنگ کے لئے تمام لائبریری ٹیم کو ذپ ارسال کئے گئے اور میٹنگ میں شرکت کے لئے ان کی دستیابی/عدم دستیابی کی کنفرمیشن مانگی گئی۔ جن ممبرز نے میٹنگ میں شرکت کا عندیہ ظاہر کیا ان کے نام یہ ہیں۔
الف۔ عین
سخنور
سعود بن سعید
موجو
dxbgraphics
جبکہ کاشفی اور عمران القادری نے شرکت سے معذوری ظاہر کی۔
دیگر اراکین کی طرف سے تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
محفل کی سالگرہ کے موقعے پر 8 جولائی سے 14 جولائی تک ہفتہ لائبریری منایا گیا جسے بعد میں تین دن بڑھا کر عشرہ لائبریری میں تبدیل کیا گیا۔ اس دوران لائبریری پراجیکٹ کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ تفصیل ہفتہ لائبریری- مختصر جائزہ میں موجود ہے۔ جائزے کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں سیدہ شگفتہ آج پوسٹ کریں گی۔ مختصر سا جائزہ میری طرف سے بھی۔

لائبریری پراجیکٹ کے مختلف مراحل کی تعارفی پوسٹس اور اہم نکات بیان گئے گئے۔ نبیل نے لائبریری سکیننگ اور الف عین نے پروف ریڈنگ کے رہنما اصول تحریر کئے۔
ہفتہ لائبریری میں ہی ماوراء اور نایاب کے لائبریری پراجیکٹ کی چند مکمل کتابیں ورڈ اور پی ڈی ایف فارمیٹ میں پیش کیں۔
ماوراء:
نایاب:
سیدہ شگفتہ نے غبارِ خاطر کی سکیننگ اور اپلوڈنگ مکمل کی۔
لائبریری پراجیکٹ پریزینٹیشن پر کام شروع کیا گیا جسے محفل کی سالگرہ کے اختتام پر پیش کیا جائے گا۔
لائبریری پراجیکٹ رابطہ ٹیم تشکیل دی گئی۔ تفصیل شگفتہ بتائیں گی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ فرحت۔ میں اس امر کو بہت خوش آئند سمجھتا ہوں کہ کچھ عرصے سے لائبریری پراجیکٹ کے کام میں کافی سرگرمی نظر آ رہی ہے اور یہ کہ اب لائبریری پراجیکٹ کے متظمین باقی ٹیم کے ساتھ بہتر رابطے میں بھی ہیں۔ میرے خیال میں بھی سہ ماہی میٹنگ والا آئیڈیا ٹھیک رہے گا۔ میری ایک اور گزارش ہے کہ نئے اہداف طے کرنے کے ساتھ ساتھ پہلے سے طے کردہ ایکشن آئٹمز پر بھی نظر ڈال لی جائے تاکہ ان پر بھی کام مکمل کیا جا سکے۔

۔ میں نے گزشتہ میٹنگ میں تجویز پیش کی تھی کہ لائبریری ٹیم کے تمام ارکان لائبریری سائٹ پر اپنا ایک تعارفی صفحہ تشکیل دیں۔ لائبریری ٹیم کے ارکان کی لائبریری پراجیکٹ میں شراکت کے حوالے سے بہت مفید معلومات اکٹھی کی گئی ہیں۔ انہیں بھی ان تعارفی صفحات میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
۔ گزشتہ ٹیم میٹنگ میں لائبریری پراجیکٹ کے حوالے سے گرافکس کی تیاری کا ذکر کیا گیا تھا اور میں نے تجویز پیش کی تھی کہ ایسی گرافکس کی تیاری کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ پر ایسی گرافکس کو ڈھونڈنے اور ان کی ایک رپازٹری تشکیل دینے کی مہم بھی چلانی چاہیے۔ خاص طور پر اردو کے مشاہیر کی تصاویر اور کتب کے سروق حاصل کیے جانے چاہییں جو کہ کافی کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ جو پرانے ایکشن آئٹم مجھے یاد آتے گئے، ان کا یہاں ذکر کرتا جاؤں گا۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
آج کی میٹنگ کے شرکاء سے گزارش ہے کہ وہ میٹنگ ایجنڈا کو سامنے رکھتے ہوئے میٹنگ میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو کسی قسم کے مسائل کا سامنا ہے یا لائبریری پراجیکٹ کے لئے آپ کے پاس تجاویز ہیں تو ضرور شیئر کیجئے۔
اگر آپ نے جنوری 2009 سے جولائی 2009 کے دورانیے میں کسی پراجیکٹ میں حصہ لیا ہے یا انفرادی کام کیا ہے تو اس کی تفصیل میٹنگ میں بیان کریں۔ نیز آئندہ پراجیکٹس کے لئے اپنی دستیابی/ عدم دستیابی کی نشاندہی یہاں کر دیں۔
اس وقت لائبریری میں غبارِ خاطر پراجیکٹ کی ٹائپنگ کی جا رہی ہے۔ اگر آپ اس پراجیکٹ میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو یہاں اپنا نام دینے کے ساتھ ساتھ غبارِ خاطر پراجیکٹ رابطہ ارکان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
لائبریری سائٹ پر کام دراصل لائبریری پراجیکٹ کو زیادہ بہتر طور پر منظم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا اور یہ اس وقت لائبریری پراجیکٹ کی ترجیحات میں شامل ہے۔
  • کیا آپ اردو لائبریری سائٹ سے واقف ہیں یا آپ نے کبھی لائبریری سائٹ پر کام کیا ہے؟
  • اگر ہاں تو آپ کا تجربہ کیسا رہا اور آپ کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟
اگر نہیں تو کیوں نہیں؟ آپ سے گزارش ہے کہ لائبریری سائٹ وزٹ کریں اور دیکھیں کہ وہاں کام کرنا کیسا لگتا ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت شکریہ فرحت۔ میں اس امر کو بہت خوش آئند سمجھتا ہوں کہ کچھ عرصے سے لائبریری پراجیکٹ کے کام میں کافی سرگرمی نظر آ رہی ہے اور یہ کہ اب لائبریری پراجیکٹ کے متظمین باقی ٹیم کے ساتھ بہتر رابطے میں بھی ہیں۔ میرے خیال میں بھی سہ ماہی میٹنگ والا آئیڈیا ٹھیک رہے گا۔ میری ایک اور گزارش ہے کہ نئے اہداف طے کرنے کے ساتھ ساتھ پہلے سے طے کردہ ایکشن آئٹمز پر بھی نظر ڈال لی جائے تاکہ ان پر بھی کام مکمل کیا جا سکے۔

۔ میں نے گزشتہ میٹنگ میں تجویز پیش کی تھی کہ لائبریری ٹیم کے تمام ارکان لائبریری سائٹ پر اپنا ایک تعارفی صفحہ تشکیل دیں۔ لائبریری ٹیم کے ارکان کی لائبریری پراجیکٹ میں شراکت کے حوالے سے بہت مفید معلومات اکٹھی کی گئی ہیں۔ انہیں بھی ان تعارفی صفحات میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
۔ گزشتہ ٹیم میٹنگ میں لائبریری پراجیکٹ کے حوالے سے گرافکس کی تیاری کا ذکر کیا گیا تھا اور میں نے تجویز پیش کی تھی کہ ایسی گرافکس کی تیاری کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ پر ایسی گرافکس کو ڈھونڈنے اور ان کی ایک رپازٹری تشکیل دینے کی مہم بھی چلانی چاہیے۔ خاص طور پر اردو کے مشاہیر کی تصاویر اور کتب کے سروق حاصل کیے جانے چاہییں جو کہ کافی کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ جو پرانے ایکشن آئٹم مجھے یاد آتے گئے، ان کا یہاں ذکر کرتا جاؤں گا۔

شکریہ نبیل۔ لائبریری سائٹ پر اپنا تعارفی صفحہ تشکیل دینے کے لئے اگر ممبرز کی کچھ رہنمائی کر دی جائے تو آسانی ہو جائے گی۔
وارث ہفتہ شعر و ادب میں مشاہیر کی کافی نایاب تصاویر پیش کر رہے ہیں۔ باقی ممبرز کو بھی انٹرنیٹ کے علاوہ اپنے ذخیرہ کتب میں ایسا ہی کچھ ڈھونڈنا چاہئیے۔
 
نایاب

لائبریرین
بہت شکریہ فرحت۔ میں اس امر کو بہت خوش آئند سمجھتا ہوں کہ کچھ عرصے سے لائبریری پراجیکٹ کے کام میں کافی سرگرمی نظر آ رہی ہے اور یہ کہ اب لائبریری پراجیکٹ کے متظمین باقی ٹیم کے ساتھ بہتر رابطے میں بھی ہیں۔ میرے خیال میں بھی سہ ماہی میٹنگ والا آئیڈیا ٹھیک رہے گا۔ میری ایک اور گزارش ہے کہ نئے اہداف طے کرنے کے ساتھ ساتھ پہلے سے طے کردہ ایکشن آئٹمز پر بھی نظر ڈال لی جائے تاکہ ان پر بھی کام مکمل کیا جا سکے۔

۔ میں نے گزشتہ میٹنگ میں تجویز پیش کی تھی کہ لائبریری ٹیم کے تمام ارکان لائبریری سائٹ پر اپنا ایک تعارفی صفحہ تشکیل دیں۔ لائبریری ٹیم کے ارکان کی لائبریری پراجیکٹ میں شراکت کے حوالے سے بہت مفید معلومات اکٹھی کی گئی ہیں۔ انہیں بھی ان تعارفی صفحات میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
۔ گزشتہ ٹیم میٹنگ میں لائبریری پراجیکٹ کے حوالے سے گرافکس کی تیاری کا ذکر کیا گیا تھا اور میں نے تجویز پیش کی تھی کہ ایسی گرافکس کی تیاری کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ پر ایسی گرافکس کو ڈھونڈنے اور ان کی ایک رپازٹری تشکیل دینے کی مہم بھی چلانی چاہیے۔ خاص طور پر اردو کے مشاہیر کی تصاویر اور کتب کے سروق حاصل کیے جانے چاہییں جو کہ کافی کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ جو پرانے ایکشن آئٹم مجھے یاد آتے گئے، ان کا یہاں ذکر کرتا جاؤں گا۔

السلام علیکم
محترم نبیل بھائی
اللہ تعالی آپکو سدا جزائے خیر سے نوازے آمین
یہ جو تعارف اراکین لائیبریری ہے ۔
اگر آپ بطور رہنما وہاں اپنا تعارف لکھ دیں تو
مجھےاپنے طور پر آسانی رہے گی کہ اپنے تعارف میں کیا کچھ لکھنا ہے ۔
یہ جو مشاہیر اردو کی تصاویر اور کتابوں کے سرورق جمع کرنے ہیں ۔
اس کا طریقہ کیا ہے ۔ ؟
میں نیٹ سرفنگ کے دوران جب کسی علمی و ادبی ہستی کی تصویر دیکھتا ہوں تو اسے اپنے پاس محفوظ کر لیتا ہوں ۔
کیا ان تصاویر کو کسی سائٹ پر اپلوڈ کر کے اس کا ربط کسی دھاگے میں دے دیا جائے ۔ ؟
نایاب
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترمہ فرحت کیانی بہنا
مجھے لائیبریری رکن کے طور پر ذاتی طور پر یہ احساس ہوتا ہے کہ
لائیبریری مواد کی ٹائپنگ اور پروف ریڈنگ کے تقسیم کے عمل میں رابطے کی کمی ہے ۔
کیا ہی بہتر ہو کہ کسی رکن کی یہ ذمہ داری ہو کہ وہ مواد کو کسی سائٹ پر اپلوڈ کرے ۔
اور اپلوڈ کردہ امیجز کی تعداد کو ٹائپنگ کرنے والے اراکین کی تعداد پر تقسیم کر کے
سب کو ذپ میں ان کے حصے کے صفحات ارسال کر دے ۔
لائیبریری ٹائپنگ والے اراکین میں سے جو اسکین امیجز کے
وصول ہونے کی ذمہ دار رکن کو 48 گھنٹے میں
وصولی کی اطلاع اور دستیابی ٹائپنگ کو کنفرم نہ کرے ۔
تو اس کے صفحات اس رکن کو منتقل کر دیئے جائیں
جو اپنے حصہ کی ٹائپنگ ختم کر چکا ہو ۔
نایاب
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
ٹائپنگ کرتے ہوئے ساتھ میں چائے کے چھوٹے چھوٹے گھونٹ بہت مزہ دیتے ہیں ۔
خاص طور سے اگر چائے اپنے ہاتھ کی بنی ہو ۔
آپ ٹائپ کرتے ہوئے لذت کام و دہن کیسے کرتے ہیں ۔ ؟
نایاب
 
محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم
ٹائپنگ کرتے ہوئے ساتھ میں چائے کے چھوٹے چھوٹے گھونٹ بہت مزہ دیتے ہیں ۔
خاص طور سے اگر چائے اپنے ہاتھ کی بنی ہو ۔
آپ ٹائپ کرتے ہوئے لذت کام و دہن کیسے کرتے ہیں ۔ ؟
نایاب

سگریٹ کو بجھنے نہ دینے سے۔

---------
دخل در معقولات کیلیے معذرت خواہ ہوں لیکن ماکولات کی بات تھی سو رہ نہ سکا :)
 
نایاب

لائبریرین
سگریٹ کو بجھنے نہ دینے سے۔

---------
دخل در معقولات کیلیے معذرت خواہ ہوں لیکن ماکولات کی بات تھی سو رہ نہ سکا :)

وارث بھائی
آپ پر سلامتی ہو ۔
چلیں اسی بہانے میٹنگ میں حاضری لگ گئی آپ کی ۔
اکثر ٹائپ کرتے ہوئے ساتھ میں یاہو پر چیٹ بھی ہوتی رہتی ہے ۔
کئی مرتبہ ٹائپنگ مواد چیٹ میں لکھا جاتا ہے اور ارسال کرنے کے بعد
احساس ہوتا ہے ۔ تو کوفت تو اپنی جگہ ساتھ میں دوسری طرف والوں کو سمجھانا بھی
مشکل مرحلہ ہوتا ہے ۔
نایاب
 
فرحت کیانی

لائبریرین
مجھے بھی ٹائپنگ کرتے ہوئے چائے، کافی چاہئیے ہوتی ہے۔ دو تین صفحات ٹائپ کرنے کے بعد کچھ کھانا بھی ضروری ہوتا ہے۔ :)
لائبریری کے لئے کچھ ٹائپ کرتے ہوئے میں خاموش ماحول میں ٹائپ نہیں کر سکتی اس لئے ساتھ ساتھ ٹی وی یا کمپیوٹر پر کچھ نہ کچھ سن رہی ہوتی ہوں۔
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
میں نےجو صفحہ ٹائپ کرنا ہوتا ہے ۔
اس کے امیج کو ڈیسک ٹاپ پر محفوظ کر کے کھول لیتا ہوں ۔
اور ڈیسک ٹاپ کے سب سے اوپر کی طرف مکمل چوڑائی میں کھول لیتا ہوں ۔
اور تین لاینیں سامنے رہتی ہیں ۔
اس کے نیچے دائیں طرف محفل کا ایڈیٹر کھول لیتا ہوں بس اتنا کہ سبز رنگ سامنے رہے ۔
اور باقی جگہ یاہو کی ونڈوز کھلی ہوتی ہیں ۔
گپ شپ کرتا دکھ درد سنتا سناتا ۔ ماؤس کی حرکت جاری رہتی ہے ۔
( میٹنگ جاری ہے )

:)
نایاب بھائی یہ ٹائپنگ ٹپ (امیج اور اردو ایڈیٹر والی ) لائبریری پراجیکٹ کے شعبہ ٹائپنگ کے تعارف میں بھی لکھ دیں پلیز۔
 
زین

لائبریرین
کچن سامنے ہے...........:confused: لیکن ہمیں‌تو دوسرے کے ہاتھوں بنی چائے اچھی لگتی ہے

ابھی تو میں جارہا ہوں‌کام سے رات یا صبح آکر لائبریری بارے بات کروں گا
 
Top