لائبریری ایوارڈز

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت بہت شکریہ ملائکہ ۔ میں بھی شامل ہوں ایوارڈ یافتہ گان میں۔

میں تمام اراکین کو ایوارڈ کی وصولی پر بہت بہت مبارک پیش کرتی ہوں

ایک بات سمجھ میں نہیں آئی سال 2008 میں ۔ میں اتنی فعال نہیں رہی پھر بھی فعالیت کا ایوارڈ مل گیا ، حالانکہ مجھے بہترین پروف ریڈر کا ایوارڈ مل جانا چاہیئے تھا۔۔۔۔ ;):idontknow: کیا خیال ہے سب کا؟

ہاہاہا فرحت لگتا ہے آپ نے غور سے نہیں دیکھا میرا پیغام۔۔۔۔۔

میں کہہ رہی تھی کہ میں تو 2008 میں فعال نہیں تھی تو فعال پروف ریڈر کا ایوارڈکیوں مل گیا :)
:)۔ شاید میں اس جملے کی وجہ سے کچھ کنفیوژ ہو گئی ہوں گی :(
بہرحال۔ جہاں تک مجھے علم ہے آپ کی 2008 میں کی گئی پروف ریڈنگ کی بنیاد پر ہی آپ کو یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
تمام ایوارڈ یافتگان کو میری طرف سے مبارکباد!
کچھ پوائنٹس یہاں واضح کرنا چاہوں گی۔

ا۔ ایوارڈز سال 2008 میں کئے جانے والے کام کی بنیاد پر جاری کئے گئے ہیں۔
2۔ چند اراکین کو ایک سے زیادہ ایوارڈز ملنے کی وجہ یہ ہے کہ لائبریری میں چند ہی لوگ فعال ہیں جو بیک وقت ایک سے زائد پراجیکٹس کا حصہ ہوتے ہیں۔ اب اگر اس بنیاد پر ان کا نام ایوارڈز کے مختلف زمروں میں آتا ہے اور کام کی مقدار اور رفتار کی بنیاد پر وہ دیگر اراکین سے آگے ہیں تو وہ ان ایوارڈز کے حق دار ہیں۔
3۔ علامہ دہشت ناک پراجیکٹ کو بنیادی طور پر ان اراکین نے مکمل کیا جو لائبریری کے باقاعدہ رکن نہیں تھے(چند ممبرز کے علاوہ)۔ اس پراجیکٹ کا کریڈٹ کلی طور پر انہی تین ٹیموں کو جاتا ہے۔ جس کے اعتراف میں ان کو بہترین ٹیم ورک کا ایوارڈ دیا گیا۔ ان تین ٹمیوں میں کل 12 لوگ شامل تھے۔ نیز چونکہ پراجیکٹ کے آغاز پر ٹیمز کے مابین مقابلہ تیز رفتاری کا اعلان بھی کیا گیا تھا تو ان 12 میں سے 4 حصہ لینے والوں کے ایوارڈ شو کیس میں دو دو ایوارڈز کا اضافہ ہوا۔
4۔ بظاہر یوں لگ رہا ہے جیسے تمام کی تمام لائبریری ٹیم کو ایوارڈز دیے گئے ہیں۔ جبکہ اگر دیکھا جائے تو دسمبر 2008 تک جو لائبریری اراکین کی فہرست کافی طویل تھی۔ ان میں سے انہی اراکین کو ایوارڈز دیے گئے ہیں جو 2008 میں فعال رہے۔
5۔ 'فعال لائبریری رکن' کا ایوارڈ ان اراکین کو دیا گیا ہے جنہوں نے 2008 میں مختلف پراجیکٹس میں حصہ لیا۔ خواہ ان پراجیکٹس کی تعداد کچھ بھی رہی ہو۔ یہیں یہ بھی ذکر کر دوں کہ ایوارڈ سسٹم میں ایک چھوٹے سے مسئلے کہ وجہ سے 'فعال لائبریری رکن' کے لئے 'فعال پروف ریڈر' کا ٹائٹل نظر آ رہا ہے۔ ماوراء نے بھی ایوارڈز کے اعلان نے بعد اس کا ذکر کیا تھا کہ جلد ہی یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔
6۔ سرپرائز ایوارڈ ان اراکین کو دیا گیا ہے جن کا کام لائبریری کے لئے ایک سرپرائز تھا۔ ان میں ابوشامل کا برقیانے کے ساتھ ساتھ ای بک بھی بنانا۔ عمار خاں اور شعیب سعید شوبی کا لائبریری کے لیے اولین اینیمیشنز تیار کرنا اور نئے رکن نایاب کا لائبریری میں شامل ہوتے ہی تندہی سے کام میں لگ جانا، لائبریری کے لئے خوشگوار سرپرائز ہی تھے۔ اس کے علاوہ تکنیکی کاموں میں مدد کے لئے ابن سعید کا نام کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔
 

ماوراء

محفلین
فرحت، اب سب کو ایوارڈ مل گئے ہیں، اب کون یہاں جائے گا؟ ;)
یہ ایوارڈ دینے سے پہلے ہی پوسٹ کرنا چاہیے تھا۔:rolleyes:
 

نبیل

تکنیکی معاون
غلطی فعال لائبریری ٹیم رکن کا ٹائٹل فعال پروف ریڈر ہو گیا تھا، اسے میں نے ٹھیک کر دیا ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
ارے یہاں ایوارڈز کا جمعہ بازار لگا تھا اور ہمیں خبر نہیں ہوئی ۔ :grin:
جب اتنے ایوارڈ بنائے اور بانٹے جا رہے ہیں تو ایک ایوارڈ اس کا بھی ہونا چاہیئے تھا جس کو کوئی ایوارڈ ہی نہیں‌ ملا ۔ کم از کم میرے جیسے کتنوں کا بھلا ہوجاتا ۔ ;)

مذاق برطرف ۔۔۔
جنہیں ایوارڈ ملے ان کو میری طرف سے بہت بہت مبارک ۔ :applause:
 

شکاری

محفلین
آج کتنے دنوں بعد آن لائن ہوا تو ماورہ سسٹر کے دو زپ میرا انتظار کررہے تھے۔ انھیں دیکھ کر مجھے بہت حیرت ہوئی یہ زپ کسی اور کو کرنا تھا غلطی سے مجھے ہوگیاہو گا لیکن جب اپنی پروفائل دیکھی تو زپ میرے نام کا ہی تھا۔
مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ مجھے بھی کوئی ایوارڈ مل سکتا ہے خیر بہت خوشی ہوئی۔

جن دوستوں کو بھی ایوارڈ ملا ہے ان سب کو مبارک باد اور
جس کو نہیں ملا وہ اگلے سال کے کے لیے ابھی سے تیاری شروع کردے۔
 

ابو کاشان

محفلین
السلام و علیک شکاری بھائی!
آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو۔ اچھا ہوا آپ آ گئے ورنہ میں آپ کے بلاگ پر آپ کو اطلاع دینے کا سوچ رہا تھا۔
واقعی دل کو دل سے راہ ہوتی ہے۔ میں نے سوچا اور آپ نے حاضری لگا دی۔:)
 

ماوراء

محفلین
اوہ شگفتہ نے مجھے بھی اختتامیہ خطبہ کرنے کو کہا تھا۔:(

میں صرف اتنا کہنا چاہوں گی کہ ان مبارکوں کے ساتھ ساتھ "ماہِ لائبریری" کا اختتام کرتے ہیں- اور شگفتہ اور فرحت کے لیے ڈھیر ساری تالیاں۔:applause: دونوں بچیوں نے سارا ماہ بہت محنت کی۔ اب آرام کی ضرورت ہے۔ اس لیے میں شگفتہ کی چھٹی کی درخواست منظور کرتی ہوں۔:grin: اور فرحت کی چھٹی درخواست کے بنا ہی منظور۔;)

میری طرف سے ایوارڈز یافتہ اراکین کو بہت مبارک ہو۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میری ٹیم ابو کاشان خرم شہزاد خرم اور زینب کو بھی خصوصی مبارک ہو۔


شکاری بھائی بہت شکریہ آپ کہاں ہو یار نظر ہی نہیں آتے بندہ کوئی سلام دعا ہی کر لیتا ہے مبارک ہو بہت بہت آپ ، زینب اور ابوکاشان کے کام کی وجہ سے مجھ نکمے کو بھی انعام ملے گے ہیں بہت شکریہ آپ کا
السلام و علیک شکاری بھائی!
آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو۔ اچھا ہوا آپ آ گئے ورنہ میں آپ کے بلاگ پر آپ کو اطلاع دینے کا سوچ رہا تھا۔
واقعی دل کو دل سے راہ ہوتی ہے۔ میں نے سوچا اور آپ نے حاضری لگا دی۔:)
ابو کاشان بھائی بہت مبارک ہو آپ کی محنت رنگ لائی

ارے یہ زینب کہاں ہے اس کو بھی مبارک ہو
 

ابو کاشان

محفلین
خرم بھائی سب نے ہی محنت کی تھی مجھ اکیلے کا کوئی کمال نہیں ہے۔ میں تو شرمندہ ہوں:noxxx: کہ شگفتہ اور فرحت آپا نے دو ایک کام کہے تھے وہ بھی نہیں کیئے اب تک اور تمغے سجائے مبارکیاں وصول کرتا پھر رہا ہوں۔
آپ کے فون کرنے کا شکریہ۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بہت شکریہ عمران بھائی اللہ خیر کرے گا آپ کو جب بھی وقت ملے تو کام جلدی کر دینا کا کا کیا ہے وہ تو ہو جائے گا بس وقت ملنے کی دیر ہے
 
Top