لائبریری ایوارڈز

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم

لائبریری ایوارڈز تقریب میں خوش آمدید!
welcome-1.gif
 

فرحت کیانی

لائبریرین

اردو محفل فورم کی عمارت میں داخل ہوتے ہی ہماری نظر ایک ترتیب سے تعمیر کئے گئے مختلف ڈیپارٹمنٹس پر پڑتی ہے۔ ہر ڈیپارٹمنٹ کے ماتھے پر اس کا نام جلی حروف میں جگمگا رہا ہے اور ساتھ ساتھ سب ڈیپارٹمنٹس کی تفصیل بھی مہیا کی گئی ہے۔ آن لائن کورس، اردو کمپیوٹنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، اردو ویب پراجیکٹس، محفلِ ادب، روز مرہ زندگی کے منتخب موضوعات، فن و فنکار، مذہب و نظریات، حالاتِ حاضرہ، گپ شپ اور ایسی ہی مزید کئی کہکشائیں آباد ہیں۔ انہی میں سے ایک کہکشاں کا نام ہے ڈیجیٹل اردو لائبریری پراجیکٹ۔ جس کے باسیوں کی ایک الگ ہی دنیا ہے۔ جو اپنی ہی دھن میں مگن ہیں۔

اس عمارت میں داخل ہوں تو پہلے دروازے پر ' استقبالیہ ' کا بورڈ لگا ملتا ہے۔ یہاں آپ کو لائبریری سے متعلقہ تمام ضروری معلومات مل جائیں گی۔ بشمول لائبریری رکنیت فارم کے :)

اگلا سیکشن 'لائبریری کے بارے' میں ہے۔ جہاں لائبریری اراکین مشاورت میں مشغول ملتے ہیں۔ کہیں برقیانے کے لئے فرمائشی پروگرام جاری ہے تو کہیں پراجیکٹ میں کسی نئی پیش رفت کا اعلان :)

آگے چلیں تو آن لائن کتب کا طلسم ہوشربا شروع ہوتا ہے۔ آپ ایک بار داخل ہو جائیں تو واپسی کا راستہ ملتا ہے اور نہ ہی دل چاہتا ہے۔ :)
اب آ ہی گئے ہیں تو ذرا ان سیکشنز میں جھانکیں اور دیکھیں کہ وہ کیا ہے جو لائبریری اراکین کو یہاں سے کہیں اور کا رخ نہیں کرنے دیتا۔
قرآن و سنت
تاریخ و فلسفہ
ریفرنس سیکشن
اردو نثر
اردو شاعری
امیر خسرو
اقبالیات
غالبیات
سر سید احمد خان
غیر افسانوی ادب
گوشہ اطفال

ان سیکشنز میں جھانکنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ لائبریری اراکین کی کس قدر خدمات ہیں ڈیجیٹل لائبریری کے لئے اور آنے والی نسلوں کے لئے۔ :) اور انہی خدمات کا ایک چھوٹا سا اعتراف ہے لائبریری ایوارڈز کا اجراء۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
کس کس کیٹگری میں ایوارڈ دیے جائیں گے؟
فہیم ابھی فہرست کا اعلان ہو جائے گا۔
سب سے زیادہ غیر فعال رکن کو!:)

:ڈ پہلے بتانا تھا ناں۔
ارے عارف بھائی
اگر ہم لوگوں نے یہاں کچھ آلتو فالتو باتیں شروع کردیں تو شاید منتظمین برس پڑیں ہم پر:rolleyes:
اس لیے یہاں صرف سنجیدگی سے باتیں کی جائیں;)

بالکل نہیں۔ آپ کو باتیں کرنے کی مکمل آزادی ہے۔ سنجیدگی کی بھی قید نہیں۔ :)
 

ماوراء

محفلین
فرحت، کیا خوب انداز میں عمارت کا تعارف کروایا ہے۔ شگفتہ پروگرام میں ایک بات تو لکھنا بھول ہی گئیں۔۔۔کہ میں نے اور فرحت نے کس طرح ہال اورسٹیج کو سجایا ہے۔ اور ایوارڈز کس ترتیب سے ہم نے لگائے ہیں۔ ہماری محنت کو آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔


اور ایوارڈز کی جھلک بھی آپ لوگ دیکھ لیں۔:grin:
 

ماوراء

محفلین
وارث، کھانے پینے کا انتظام تقریب کے بعد ان شاءاللہ۔
فی الحال سب اپنی نشستیں سنبھال لیں۔۔مہمانِ خصوصی تشریف لا چکی ہیں۔

اوور ٹو شگفتہ
 
اور میں کب سے یہاں بیٹھا اپنی رپورٹ فائل کو فائنل ٹچ دے رہا ہوں۔ بھئی ایک گلاس پانی ہی میری طرف بھجوا دیا جائے۔ :grin:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یا اللہ یہ سعود بھائی نے میرے سیٹ پر بیٹھنے سے پہلے ہی مائیک اپنے قبضے میں کر لیا ہے کہ انہیں کہیں جانا ہے سو انہیں پہلے بولنے دیا جائے :)

 

ماوراء

محفلین
سعود بھیا، پہلے بتانا تھا نا۔۔میں اور فرحت تو صبح سے آ کر بیٹھیں ہوئیں ہیں۔۔ہم دونوں نے ناشتہ بھی کمپیوٹر کے سامنے کیا ہے۔
 
در اصل ایک فون کال آگئی ہے اور فوری پہونچنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اب خود اندازہ لگا لیں کہ یہ نادر شاہی حکم کس کا ہو سکتا ہے۔

بہر حال یہ رہی میری رپورٹ فائل خود ہی ملاحظہ فرما لیں۔ :grin:
 
Top