قومی ترانہ کی تشریح

السلام علیکم!
دوستو اگر مجھے قومی ترانہ کی تشریح مل جائے پڑھنے کو کہیں سے تو آپ میرے مشکور ہوں گے یا پھر کوئی صاحب اس کی تشریح کر دے ایک ایک بند کی مہربانی ہو گی
 
اے پاک سر زمین تو ہمیشہ شاد باد رہے
اے ہماری حسین مملکت تو ہمیشہ شاد باد رہے
ارضِ وطن تو ہمارے عزمِ عالی شان کی علامت ہے
تو ہمارے ایمان و یقین کا مرکز ہے
اے پاک سر زمین ،عوام کی قوت اور عوام کی اخوت ہی تیرا نظام ہے
یہ قوم اور یہ ملک اور یہ سلطنت ہمیشہ قائم رہے ہمیشہ تابندہ رہے
اے ہماری منزلِ مراد تو ہمیشہ شاد باد ہے
چاند ستارے والا ، سبز پرچم
ہماری ترقی اور اوجِ کمال کا رہبر ہے
یہی پرچم ہمارے ماضی کا ترجمان ہے اور زمانہِ حال میں ہماری شان ہے
اس مملکت پر ہمیشہ خدائے ذوالجلال کی رحمت برسے

بھائی فقظ آپ کے لیے ہلکی ہلکی سی ترجمانی کی ہے قومی ترانے کی جس قدر یاد تھا ۔
ہر طرح کی غلطی کی پیشگی معذرت ۔
 
:clap::clap::clap:
 
واہ جی بھائی آپ نے کافی مدد کر دی
 
arifkarim

معطل
السلام علیکم!
دوستو اگر مجھے قومی ترانہ کی تشریح مل جائے پڑھنے کو کہیں سے تو آپ میرے مشکور ہوں گے یا پھر کوئی صاحب اس کی تشریح کر دے ایک ایک بند کی مہربانی ہو گی
اگر عملی تشریح درکار ہے تو پاکستانی پارلیمنٹ کا رُخ کریں :)
 
arifkarim

معطل
قومی ترانہ کی تشریح سے یاد آیا کہ ایک دفعہ ایک ایرانی دوست فرمانے لگے کہ آپ پاکستانیوں کا قومی ترانہ فارسی میں ہے، قومی زبان اردو ہے، سرکاری زبان انگریزی جبکہ 4 بڑے صوبوں میں پنجابی، پشتو، سندھی، بلوچی کے علاوہ دیگر علاقائی زبانیں بولی جاتی ہیں۔ ایسے میں آپ لوگ ایک قوم کیسے ہوئے؟ جسپر ہم نے نعرہ بلند کیا: پاک فوج زندہ باد! :)
 
قومی ترانہ مکمل طور پر اردو زبان میں ہے
وہ لوگ جو اردو سے بہت اچھی طرح واقف ہیں اس بات کی تائید کریں گے
اب اردو میں مستعمل فارسی اور عربی الفاظ کو اگر کوئی فارسی اور عربی کا کہے تو ہم کیا کہیں اس کی علمیت پر جناب
 
ایک مرتبہ میری نظر سے ایک پمفلٹ گزرا جس کے متن کا لبِ لباب یہ تھا کہ ایک نیا قومی ترانہ بنا یا جائے جو کہ مکمل طور سے اردو میں ہو ۔ اور "اِس" موجودہ فارسی ترانے سے جان چھڑائی جائے۔
میری یاداشت میں اس وقت وہ عربی اور فارسی کے وہ الفاظ حاضر نہیں ہیں جن سے یہ پوری تحریرلبالب تھی ۔
 
حالیہ قومی ترانہ میں اردو کے چند ایک الفاظ ہی ہیں۔ دیگر فارسی و عربی سے مستعار لئے گئے ہیں۔ بات یہ نہیں کہ اسکا مفہوم اردو دانوں کو سمجھ میں آتا ہے کہ ایک اچھا اردو دان فارسی کے الفاظ اور ان کے مطالب سمجھ سکتا ہے۔
 
قومی ترانہ کی تشریح سے یاد آیا کہ ایک دفعہ ایک ایرانی دوست فرمانے لگے کہ آپ پاکستانیوں کا قومی ترانہ فارسی میں ہے، قومی زبان اردو ہے، سرکاری زبان انگریزی جبکہ 4 بڑے صوبوں میں پنجابی، پشتو، سندھی، بلوچی کے علاوہ دیگر علاقائی زبانیں بولی جاتی ہیں۔ ایسے میں آپ لوگ ایک قوم کیسے ہوئے؟ جسپر ہم نے نعرہ بلند کیا: پاک فوج زندہ باد! :)
یہ تو سچ کہا آپ نے
 
حالیہ قومی ترانہ میں اردو کے چند ایک الفاظ ہی ہیں۔ دیگر فارسی و عربی سے مستعار لئے گئے ہیں۔ بات یہ نہیں کہ اسکا مفہوم اردو دانوں کو سمجھ میں آتا ہے کہ ایک اچھا اردو دان فارسی کے الفاظ اور ان کے مطالب سمجھ سکتا ہے۔
میں تو بہت سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں اصل میں مجھے بچوں کے سامنے اس کی تشریح کرنی تھی اس لئے سوچا یہاں سے ہی کئی اچھی تشریح مل جائے مجھ سے بہتر
 
ایک مرتبہ میری نظر سے ایک پمفلٹ گزرا جس کے متن کا لبِ لباب یہ تھا کہ ایک نیا قومی ترانہ بنا یا جائے جو کہ مکمل طور سے اردو میں ہو ۔ اور "اِس" موجودہ فارسی ترانے سے جان چھڑائی جائے۔
میری یاداشت میں اس وقت وہ عربی اور فارسی کے وہ الفاظ حاضر نہیں ہیں جن سے یہ پوری تحریرلبالب تھی ۔
میں اس چیز کے حق میں ہوں قومی ترانہ ایسا ہو کہ جس کو چھوٹا سا بچہ بھی پڑھے تو اس پر مفہوم واضح ہوتا جائے
 
میں آپ کی بات سمجھ نہیں پایا
حالیہ قومی ترانہ میں اردو کے چند ایک الفاظ ہی ہیں۔ دیگر فارسی و عربی سے مستعار لئے گئے ہیں۔ بات یہ نہیں کہ اسکا مفہوم اردو دانوں کو سمجھ میں آتا ہے کہ ایک اچھا اردو دان فارسی کے الفاظ اور ان کے مطالب سمجھ سکتا ہے۔
اردو میں مستعمل عربی اور فارسی کے الفاظ اب اردو کا حصہ ہی شمار کئے جائیں گے۔ ان کا ماخذ نہیں دیکھا جائے گا۔ اور دنیا کی کوئی بھی زبان ایسی نہیں ہے کہ جس میں دوسری زبان کے الفاظ شامل نہ ہوں۔
 
میں اس چیز کے حق میں ہوں قومی ترانہ ایسا ہو کہ جس کو چھوٹا سا بچہ بھی پڑھے تو اس پر مفہوم واضح ہوتا جائے
اس کے لئے بچوں کو اردو زبان سکھائی جائے تو تب نا اور اگر سکھائی جائے تو یہ ترانہ بھی باسانی سمجھا جا سکتا ہے۔
 
آخری تدوین:
Top