قواعد و ضوابط

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جہانزیب

محفلین
آداب
اردو ویب محفل انتظامیہ کی طرف سے تمام ارکان کو خوش آمدید۔ محفل پر پیغامات ارسال کرنے سے پہلے تمام اراکین کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ مندرجہ ذیل قواعد و ضوابط کا مطالعہ کر لیں تا کہ مستقبل میں کسی قسم کا کوئی ابہام پیدا نہ ہو۔

  • ارکان ایسا کوئی مواد ارسال کرنے سے گریز کریں جس سے دوسروں کی دل آزاری کا خدشہ ہو۔
  • کسی بھی قسم کی لغو گفتگو، دھمکی آمیز پیغامات اور گالی گلوچ کی قطعی اجازت نہیں۔
  • اگر آپ کسی کی رائے سے متفق نہیں ہیں تو اس کا جواب دیتے وقت اعلی ظرفی کا مظاہرہ کریں اور ذاتیات پر حملہ مت کریں۔
  • تمام دیگر ارکان کی عزت کا خیال ہر وقت دھیان میں رکھیں۔
  • ایسا کوئی مواد جو کاپی رائٹ کے تحت آتا ہو، کو محفل میں ارسال مت کریں۔
  • ایسا کوئی مواد جس سے کسی گروہ، مذہب ، فرقے ، قوم یا ملک کی دل آزاری کا پہلو نکلتا ہو، کو ارسال مت کریں۔
  • اردو محفل کا کوئی مذہب یا عقیدہ نہیں ہے۔ یہاں مسلمان، ہندو، سکھ، یہودی، عیسائی، atheist، احمدی، مورمن، بہائی، agnostic، وکا (wicca) یا کوئی اور سب welcome ہیں۔ تمیز اور اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر کوئی اپنے عقیدے اور مذہب پر یہاں بات کر سکتا ہے۔
  • چونکہ اردو محفل پر عموماً اظہارِ رائے کی آزادی ہے اس لئے یہاں پوسٹ ہونے والے نظریات کو محفل کے نظریات نہ سمجھیں بلکہ صرف اس رکن کے جس نے وہ پوسٹ کی ہو۔
  • کسی جاری گفتگو کے دوران ایسے روابط ارسال کرنے سے پرہیز کریں جن کا گفتگو سے تعلق نہ ہو۔
  • بحث برائے بحث سے بچنے کی حتی الامکان کوشش کریں کیونکہ اس سے ناراضگی پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔
  • ایسا کوئی پیغام یا مضمون جسے آپ اس محفل کے شایانِِ شان نہ پائیں، بجائے اس پر خود سرزنش کے، انتظامیہ کو اس سے آگاہ کریں۔
  • براہ کرم کسی قسم کی ذاتی معلومات جیسے کہ اپنا پتا یا فون نمبر ارسال مت کریں جس سے تمام لوگوں کی اس تک رسائی ممکن ہو سکے۔ اگر آپ اپنی معلومات کا تبادلہ کسی دوسرے رکن کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں تو ذاتی پیغامات کا استعمال کریں۔
  • اردو ویب کی انتظامیہ (ناظمین اور منتظمین) کو کسی پیغام میں ردوبدل اور اسے حذف کرنے کا پورا پورا اختیار ہے۔ اور اس بارے میں وہ کسی کو جوابدہ نہیں سوائے انتظامیہ کے۔ اگر آپ محسوس کریں کہ کسی ناظم نے آپ سے زیادتی کی ہے تو آپ ناظمین اعلیٰ کو اس سے آگاہ کریں۔
  • اگر کوئی رکن قوائد کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا تو اس کو انتظامیہ کا کوئی رکن تنبیہ کر سکتا ہے، اس کے باوجود اگر متعلقہ رکن باز نہیں آیا تو اس پر جزوقتی پابندی جو کہ دو ہفتہ کی میعاد پر محیط ہو سکتی ہے یا مکمل پابندی لگائی جا سکتی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top