قران کوئز 2017

نبیل

تکنیکی معاون
قران میں ایک جگہ جنت کے مشروبات کے ذائقے اور نام کا ذکر موجود ہے۔ کس جگہ پر؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
حضرت مریم علیہا السلام
دوسری غالبا حضرت موسی کی والدہ ہیں۔ لیکن ان کے بارے میں یہ بیان موجود نہیں ہے کہ ان سے فرشتوں نے براہ راست بات کی تھی، بلکہ اللہ تعالی نے ان کے دل میں بات ڈالی تھی (واوحینا الی ام موسی ان ارضعیہ)
 

نبیل

تکنیکی معاون
سورۃ شعراء میں حضرت شعیب علیہ السلام کی قوم کو اصحاب الائیکہ کہا گیا ہے۔ (کذبت اصحاب الائیکۃ المرسلین)
میرے علم کے مطابق ائیکہ ایک درخت کا نام ہے۔ واللہ اعلم۔
 
سورۃ شعراء میں حضرت شعیب علیہ السلام کی قوم کو اصحاب الائیکہ کہا گیا ہے۔ (کذبت اصحاب الائیکۃ المرسلین)
میرے علم کے مطابق ائیکہ ایک درخت کا نام ہے۔ واللہ اعلم۔
اصحاب الایکہ سے حضرت شعیب علیہ السلام کی قوم اور بستی مدین کے اطراف کے باشندے مراد ہیں ، ایکہ جنگل کو کہتے ہیں اور یہ جگہ تبوک میں واقع ہے اور تبوک مدینہ منورہ سے تقریبا 600 کلو میٹر شمال میں ہے۔
 
قران کارپس کے مطابق اسباط سے مراد قبائل اور پشت در پشت نسلیں ہیں۔
سبط کی جمع اسباط ہے ، اسباط یعقوب علیہ السلام کی اولاد کو کہتے ہیں جو بارہ تھے جن میں سے ہر ایک کی نسل میں بہت سے انسان ہوئے ، بنی اسمعیل کو قبائل کہتے ہیں اور بنی اسرائیل کو اسباط۔
 
اگلا سوال حضرت یعقوب کی اولاد کو بنی اسرائیل کیوں کہتے ہیں ؟؟
یہ سوال ویسے ہی پوچھا ہے ہمیں جواب نہیں معلوم :(
 
آخری تدوین:
Top