قرآن پاک میں رموز اوقاف لگانے کا درست طریقہ کیا ہے؟

arifkarim

معطل
السلام علیکم!
القلم قرآن پبلشر فانٹ کے اپڈیٹ پر کام کے دوران ایک عجیب مشکل سے گزر رہا ہوں۔ کافی نیٹ گردی کے باوجود حل نہ ملنے پر یہاں حاضر ہوا ہوں کہ شاید کوئی اللہ کا بندہ ا ہماری مدد فرمائے۔
عرض یہ ہے کہ اسوقت برصغیرپاک و ہند رسم الخط میں قرآن پاک کیلئے تین عدد معیاری یونیکوڈفانٹس دستیاب ہیں۔ لیکن ان سب میں مسئلہ یہ ہے کہ ان میں شامل رموز اوقاف کا سرے سے کوئی اسٹینڈرڈ ہی موجود نہیں! مطلب ہر فانٹ ڈویلپر نے اپنی مدد آپ کے تحت ان رموز اوقاف کو ٹائپ کرنے کا نظام رکھا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے متن تبدیل کرتے وقت یونیکوڈ اسٹینڈرڈائزیشن میں سخت مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ گو کہ حال ہی میں یونیکوڈ والوں نے ان رموز اوقاف کی سرکاری ویلیوز شائع کر دی ہیں لیکن انہیں ابھی تک یونیکوڈ اسٹینڈرڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔خیر یہ مسئلہ تو بعد میں حل ہوتا رہے گا۔ اسوقت یہ پریشانی لاحق ہے کہ مندرجہ ذیل طرائق میں سے کونسا طریقہ رموز اوقاف لگانے کیلئے بہترین ہے یا موذوں ہے جسے آئندہ اور گزشتہ یونیکوڈ قرآنی فانٹس کیلئے اسٹینڈرڈ بننا چاہئے؟
b386.gif

جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں ان تینوں فانٹس نے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے مختلف انداز سے ان رموز اوقاف کوقرآنی متن میں ٹائپ کیا ہوا ہے۔ اگر یونیکوڈ ویلیوز کی یکسانیت سے ہٹ کر دیکھا جائے تب بھی یہ ایک سنگین مسئلہ ہے اور آئندہ آنے والے وقتوں میں مزید بڑھے گا اگر وقت پر اسےمعیاری نہ بنایا گیا! میری ماہر ٹائپوگرافرز اور قرآنی علوم جاننے والوں سے عاجزانہ درخواست ہے کہ براہ کرم اس مسئلہ پر روشنی ڈالیں تاکہ آئندہ کوئی ابہام باقی نہ رہے۔ جزاک اللہ!
ابرارحسین نبیل شاکرالقادری علوی امجد متلاشی عبدالمجید سعادت محمد سعد ابن سعید نعیم سعید x boy arshadmm
 
مدیر کی آخری تدوین:

لطيف شيخ

محفلین

arifkarim

معطل
یہ ایک اہم مسئلہ ہے جس کا حل بہت جلد ممکن ہو جائے گا۔ Unicode کا نیچے دیا گیا Proposal اپنی شمولیت کے آخری مراحل میں ہے۔
یونیکوڈ والا مسئلہ تو عنقریب حل ہو ہی جائے گا، البتہ ان رموز اوقاف کا کیا کریں جنہیں ہر قرآنی فانٹ میں الگ انداز و ترتیب سے لکھا گیا ہے؟
 
لطيف شيخ

محفلین
اس کے لیئے تمام یا زیادہ سے زیادہ قرآنی فونٹ بنانے والے افراد (تکنیکی خطاط) کو مل کر ایک قرآنی تکنیکی خطاطی کا معیار (اسٹینڈرڈ) بنانا ہوگا، جس میں وہ رموزِ اوقاف کے تمام جوڑوں (لگیچرز) کو دکھانے کا طریقہ مطفقہ طور پور بنا سکیں اور اس بات کی ذمہ داری لیں کے وہ اپنے خطوط (فونٹس) میں وہ تبدیلیاں کریں گے۔ اس کے بعد ہمیں قرآن پاک کا ایسا نسخہ ترتیب دینا چاہیئے جو ان خطوط میں درست نظر آئے۔ اگر ایسا تکنیکی نسخہ کسی سرکاری ادارے سے مستند کرانے کا بھی کوئی طریقہ ہو (جو کہ ہو نا چاہیئے) تو بہت اچھا کام ہو جائے گا۔

تو میری نظر میں تین نقطے ہیں:
1۔ ایک قرآنی تکنیکی خطاطی کا معیار (Standard for Quranic Font Development)
2۔ قرآن پاک کا نسخہ جو ان خطوط میں صحیح نظر آئے جو اس معیار کے مطابق بنی ہوئی ہوں۔
3۔ کسی سرکاری ادارے سے اس نسخے اور خطاطی کے معیار کو مستند کروانا، تاکہ آئندہ کسی کو بھی ایسا خط بنانے کے لئے دشواری نا ہو۔

لطیف
 
arifkarim

معطل
اس کے لیئے تمام یا زیادہ سے زیادہ قرآنی فونٹ بنانے والے افراد (تکنیکی خطاط) کو مل کر ایک قرآنی تکنیکی خطاطی کا معیار (اسٹینڈرڈ) بنانا ہوگا، جس میں وہ رموزِ اوقاف کے تمام جوڑوں (لگیچرز) کو دکھانے کا طریقہ مطفقہ طور پور بنا سکیں اور اس بات کی ذمہ داری لیں کے وہ اپنے خطوط (فونٹس) میں وہ تبدیلیاں کریں گے۔
جی یہ دھاگہ کھولنے کا یہی مقصد ہے۔

اس کے بعد ہمیں قرآن پاک کا ایسا نسخہ ترتیب دینا چاہیئے جو ان خطوط میں درست نظر آئے۔ اگر ایسا تکنیکی نسخہ کسی سرکاری ادارے سے مستند کرانے کا بھی کوئی طریقہ ہو (جو کہ ہو نا چاہیئے) تو بہت اچھا کام ہو جائے گا۔
اسکام کیلئے مختلف قرآنی ادارے پاکستان میں کام کر رہے ہیں۔ اگر کسی مستند اور معروف ادارہ کو آپ جانتے ہیں تو اسبارہ میں ضرور مطلع کر دیں۔مدینۃ المنورہ میں ہمارے ایک دوست راسخ کشمیری صاحب ہوتے ہیں اور غالباً شاہ فہد قرآن کمپلکس ہی میں کام کرتے ہیں۔ انسےبھی پروفنگ کے سلسلہ میں رائے لی جا سکتی ہے۔
 
علوی امجد

محفلین
اس کے لیئے تمام یا زیادہ سے زیادہ قرآنی فونٹ بنانے والے افراد (تکنیکی خطاط) کو مل کر ایک قرآنی تکنیکی خطاطی کا معیار (اسٹینڈرڈ) بنانا ہوگا، جس میں وہ رموزِ اوقاف کے تمام جوڑوں (لگیچرز) کو دکھانے کا طریقہ مطفقہ طور پور بنا سکیں اور اس بات کی ذمہ داری لیں کے وہ اپنے خطوط (فونٹس) میں وہ تبدیلیاں کریں گے۔ اس کے بعد ہمیں قرآن پاک کا ایسا نسخہ ترتیب دینا چاہیئے جو ان خطوط میں درست نظر آئے۔ اگر ایسا تکنیکی نسخہ کسی سرکاری ادارے سے مستند کرانے کا بھی کوئی طریقہ ہو (جو کہ ہو نا چاہیئے) تو بہت اچھا کام ہو جائے گا۔

تو میری نظر میں تین نقطے ہیں:
1۔ ایک قرآنی تکنیکی خطاطی کا معیار (Standard for Quranic Font Development)
2۔ قرآن پاک کا نسخہ جو ان خطوط میں صحیح نظر آئے جو اس معیار کے مطابق بنی ہوئی ہوں۔
3۔ کسی سرکاری ادارے سے اس نسخے اور خطاطی کے معیار کو مستند کروانا، تاکہ آئندہ کسی کو بھی ایسا خط بنانے کے لئے دشواری نا ہو۔

لطیف

میں لطیف ساگر صاحب کی تمام تجاویز سے مکمل طور پر متفق ہوں۔ شائد محکمہ اوقاف یا اس سے منسلک مستند قاری صاحبان سے اس حوالے سے سرٹیفیکٹ جاری کرتے هیں۔
اس وقت بے شمار لوگوں نے ان فانٹس کی مدد سے پورے پورے قرآن پاک کمپوز کئے ہوئے ہیں۔اس لئے مستند متن حاصل ہونے کے بعد اس کو کسی ویب سرور پر معہ تمام مروجہ فانٹس (سٹینڈرائزڈ ہونے کے بعد) رکھے جائیں۔ تاکہ کسی غلطی کا امکان نہ رہ سکے۔
 
arifkarim

معطل
شائد محکمہ اوقاف یا اس سے منسلک مستند قاری صاحبان سے اس حوالے سے سرٹیفیکٹ جاری کرتے هیں۔
اس محکمہ اوقاف کا کوئی ربط وغیرہ؟

اس لئے مستند متن حاصل ہونے کے بعد اس کو کسی ویب سرور پر معہ تمام مروجہ فانٹس (سٹینڈرائزڈ ہونے کے بعد) رکھے جائیں۔
اسوقت ہمارے محدود علم میں صرف نور حرا، محمدی قرآنی اور القلم قرآن پبلشر ہی کا مکمل متن قرآنی موجود ہے۔ گو کہ محترم عبدالمجید صاحب کا تخلیق کردہ گندھارا قرآن پبلشر بھی منظر عام پر آچکا ہے۔ البتہ اسکی پروف ریڈنگ کہاں تک پہنچی یہ معلوم نہیں۔
 
لطيف شيخ

محفلین
Unicode 8 Beta عوامی آراء کے لیئے جاری ہو چکا ہے، لیکن رموز ابھی اس میں شامل نہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ تکنیکی خطاطی کے معیار کو بنانے میں کچھ اور وقت لگ سکتا ہے۔
میں ذاتی طور پر تو کسی ادارے یا شخص کو نہیں جانتا جو کہ معیارسازی میں ہماری مدد کر سکے، لیکن چند لوگوں سے مشورہ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ شاید وہ کچھ مدد کر سکیں۔
ویب سائٹ کے لیئے میرا مشورہ یہ ہے کہ tanzil.net میں این اضافی Text ڈلوانا چاہیئے۔ ابھی سمپل اور عثمانی موجود ہیں۔ میں نے وہاں سندھی ترجمہ شامل کروایا تھا تو میرا خیال ہے کہ یہ کام مشکل نہیں ہوگا۔
 
علوی امجد

محفلین
اس محکمہ اوقاف کا کوئی ربط وغیرہ؟

محکمہ اوقاف کے دفاتر پاکستان کے تقریباہر بڑے شہر میں ہیں۔ وہاں سے معلومات کی جاسکتی ہیں۔ جهاں تک مجھے یادپڑتا هے پاکستان میں محکمه اوقاف کے سند یافته قاری حضرات قرآن پاک کے متن کے صحیح هونے کا سرٹیفیکٹ جاری کرتے تھے (یہ 2007ءکی بات ہے)۔ اغلاط سے مبراًقرآنی متن کی پرنٹنگ کے حوالے سے قوانین بھی موجود هیں۔ حکومت خیبر پختونخوا کا جاری کردہ اکتوبر 2013ء کا نوٹیفیکشن اس لنک پر موجود هے۔
http://www.khyberpakhtunkhwa.gov.pk...wnlaods- 90dc0ea5e436e08f07a7a78e022ff8ca.pdf

ویسے قرآن پاک کا تصدیق شدہ متن شاہ فہد قرآن کمپلکس سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔
 
arifkarim

معطل

لطيف شيخ

محفلین
میری یہ رائے ہے کہ نورِہدایت، القلم اور محمدی فونٹس کے تکنیکی خطاط حضرات کو اس مباحثے میں مدعو کریں۔
 
arifkarim

معطل
میری یہ رائے ہے کہ نورِہدایت، القلم اور محمدی فونٹس کے تکنیکی خطاط حضرات کو اس مباحثے میں مدعو کریں۔
خاکسار اسوقت محمدی قرآنی فانٹ کے خالق کیساتھ رابطہ میں ہے۔ نور حرا کا جہاں تک تعلق ہے تو اسکے لئے محترم arshadmm صاحب کو ٹیگ کر دیا ہے جنہوں نے اسے یہاں محفل پر ریلیز کیا تھا۔ اگر آپ اس ادارہ کے کسی فرد سے رابطہ میں ہیں تو براہ کرم انہیں مطلع کر دیں کہ ارشد صاحب کی یہاں اشد ضرورت ہے۔ جزاک اللہ۔
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ محفل کے تمام احباب گرامی کی خدمت میں عرض ہے کہ الحمد للہ اللہ تعالیٰ کے خاص فضل وکرم سے محمدی قرآنک فونٹ کا ایک جدید اور لے ٹیسٹ ورژن تکمیل کے مراحل میں ہے امیدہے کہ اپریل 2015 تک ان شاءاللہ ریلیز کردیا جائے گا۔ اور ان شاءاللہ رموز اوقاف کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے اورعنقریب القلم قرآن بپلشر فونٹ اور نور حرا کی بھی اپ ڈیٹ دیں گے اور ان فونٹس کے لیے ایک جدید ٹیکسٹ بھی ساتھ فراہم کیا جائے گا۔ ان شاءاللہ۔ اس سارے کام میں بھائی عارف کریم صاحب ،عبداللطیف ساگر صاحب اور عبدالمجید پشاوری صاحب رابطے میں ہیں ۔ اور آپ سب ساتھیوں کی دعاؤں کی اشد ضرورت ہے۔والسلام علیکم
محمد اکرم محمدی المعروف محمدی فونٹ والے
03214161840
 
لطيف شيخ

محفلین
السلام علیکم قاری اکرم صاحب،
میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، انشاءاللہ آپ جلد اس کام میں کامیاب ہونگے۔
 
رياض حسين

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ محفل کے تمام احباب گرامی کی خدمت میں عرض ہے کہ الحمد للہ اللہ تعالیٰ کے خاص فضل وکرم سے محمدی قرآنک فونٹ کا ایک جدید اور لے ٹیسٹ ورژن تکمیل کے مراحل میں ہے امیدہے کہ اپریل 2015 تک ان شاءاللہ ریلیز کردیا جائے گا۔ اور ان شاءاللہ رموز اوقاف کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے اورعنقریب القلم قرآن بپلشر فونٹ اور نور حرا کی بھی اپ ڈیٹ دیں گے اور ان فونٹس کے لیے ایک جدید ٹیکسٹ بھی ساتھ فراہم کیا جائے گا۔ ان شاءاللہ۔ اس سارے کام میں بھائی عارف کریم صاحب ،عبداللطیف ساگر صاحب اور عبدالمجید پشاوری صاحب رابطے میں ہیں ۔ اور آپ سب ساتھیوں کی دعاؤں کی اشد ضرورت ہے۔والسلام علیکم
محمد اکرم محمدی المعروف محمدی فونٹ والے
03214161840
السلام علیکم!
جناب قاری صاحب! اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کی مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔ کیا مذکورہ چیزیں ریلیز ہو گئی ہیں؟
 
arifkarim

معطل
لطيف شيخ آپ نے ان رموز اوقاف کو یونیکوڈ کنسرٹیوم سے منظور کر وا کر برصغیری خط قرآن کو انٹرنیٹ پر رہتی دنیا کیلئے امر کر دیا ہے:
c000131.gif

c000132.gif

اب الحمدللہ اسٹینڈرڈائزڈ قرآنی متن تیار کرنا ممکن ہوگا تاکہ مختلف فانٹس کیلئے مختلف متن جیسے جھنجھٹ سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔ اس ضمن میں میری دیگر فانٹ سازوں سے درخواست ہوگی کہ اگروہ اپنے حلقہ احباب میں کسی قرآنی فانٹ کے خالقین کو جانتے ہیں تو انہیں جدید یونیکوڈ 9 کا چارٹ بھجوا دیں۔

الف عین ناظم رضا مصباحی علوی امجد باسم فاروق سرور خان سعادت نبیل ابن سعید محمد اکرم محمدی راسخ کشمیری نعیم سعید اور دیگر۔۔۔
 
یہ لسٹ جدید شامل کردہ رموز کی ہے۔ کچھ رموز جیسے ج ط س وغیرہ کی ویلیوز کیا پہلے سے موجود ہیں؟
سارے رموز کی یونیکوڈ ویلیوز کی لسٹ کہاں ملے گی؟
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top