! قرآن و حدیث کا انمول تحفہ !

گرائیں

محفلین
میں نے رات کو ان کی فرہام کردہ ہدایات کے مطابق یہ پروگرام انسٹال کیا اور اب میرے کمپیوٹر کا ایڈمنسٹر یٹر اکاؤنٹ غائب ہے۔

سسٹم رسٹور پر بھی کام نہیں کر رہا۔

میرے پاس پہلے سے ہی ڈوٹ نیٹ فریم ورک5۔3 انسٹال تھا۔
 
arifkarim

معطل

اگر آپکے پاس ایکسپی سسٹم ہے تو ایڈمنسٹریٹر اکاؤنٹ انیبل کرنے کا طریقہ یہاں موجود ہے:
http://www.pctimelimit.com/how_to_enable_administrator_account_windows_xp.html

اپنا نیا والا ڈاٹ نیٹ ان انسٹال کر دیں اور اس پیکج میں موجود ڈاٹ نیٹ انسٹال کر لیں۔ ابوکاشان کیساتھ بھی نیا والا ڈاٹ نیٹ مسئلہ کر رہا تھا۔
 
گرائیں

محفلین
شکریہ عارف مگر اب بہت دیر ہو چکی ہے، میرے ایڈمن اکاؤنٹ کے سارے ڈوکیومینٹس اور ڈیسک ٹاپ پر موجود سب کچھ ضائع ہو چکا ہے۔ جس کو بچانے کے لئے میں پریشان ہو رہا تھا، وہی نہیں تو اب کیا کرنا،

میں نیا والا ڈاٹ نیٹ فریم ورک ہٹا کر دیکھتا ہوں۔
اب تو کوئی نیا اکاؤ نٹ بھی نہیں بن سکتا اس کمپیوٹر پر ، لگتا ہے اس اتوار کو پھر فارمیٹ مارنا ہوگا۔ ایک ہی ہفت پہلے تو فارمیٹ کیا تھا !!!!!:mad:
 
ابو کاشان

عارف میرے پاس ڈاٹ نیٹ پراناوالا مسئلہ کر رہا تھا جو پیکیج میں ہے۔ اصل میں میں نے پورا ویژیول ستوڈیو 2008 ہی انسٹال کر لیا تھا۔ پھر کوئی مسئلہ نہیں آیا۔

کئی دفعہ کے تجربے سے بتا رہا ہوں کہ سی ڈرائیو پر کبھی کوئی ڈیٹا محفوظ نہ کریں۔ ونڈوز گیا تو ڈیٹا بھی گیا، اس لیئے کسی دوسری ڈرائیو میں محفوظ کیا کریں۔
 
arifkarim

معطل
السلام علیکم
اس سافٹ وئیر میں اردو ترجمہ کس کا ہے۔
شکریہ

میں‌نے حق نواز صاحب سے بات کر لی ہے۔ وہ مترجمین کی تفاصیل جلد ہی ارسال کر دیں گے!

شکریہ عارف مگر اب بہت دیر ہو چکی ہے، میرے ایڈمن اکاؤنٹ کے سارے ڈوکیومینٹس اور ڈیسک ٹاپ پر موجود سب کچھ ضائع ہو چکا ہے۔ جس کو بچانے کے لئے میں پریشان ہو رہا تھا، وہی نہیں تو اب کیا کرنا،

میں نیا والا ڈاٹ نیٹ فریم ورک ہٹا کر دیکھتا ہوں۔
اب تو کوئی نیا اکاؤ نٹ بھی نہیں بن سکتا اس کمپیوٹر پر ، لگتا ہے اس اتوار کو پھر فارمیٹ مارنا ہوگا۔ ایک ہی ہفت پہلے تو فارمیٹ کیا تھا !!!!!:mad:

اوہو، پاکستان میں‌لوگ پوری ہارڈ ڈسک فارمیٹ کرنے میں‌اتنے تیز کیوں ہیں؟
ویسے یہ ایڈمن کا اکاؤنٹ غائب ہونے کا تعلق اس سافٹوئیر سے یقیناً نہیں ہے۔ بہت سے لوگ اسے ایکسپی اور وسٹا دونوں پر بغیر کسی مسئلہ کے چلا رہے ہیں!
 
گرائیں

محفلین
کیا آپ نے جو حل بتایا ہے کیا وہ میرے ڈیٹا کو ریکور کر دے گا؟
جب کہ ونڈوز لاگ آن ہوتے وقت مجھے بتانا پڑتا ہے کہ میری پرفائل کربت ہے اور اب مجھے عارضی پروفائل دی جارہی ہے جس میں کیا گیا کوئی بھی کام محفوظ نہیں ہو سکتا۔

میرے پاس اور کوئی چارہ نہیں۔ سب کچھ ضائع ہو گیا ہے۔
میں cleaner بھی باقاعدگی سے استعمال کرتا ہون اور اب تو کسی ڈاتا ریکوری کے امکانات بھی معدوم ہیں۔
 
گرائیں

محفلین
عارف میرے پاس ڈاٹ نیٹ پراناوالا مسئلہ کر رہا تھا جو پیکیج میں ہے۔ اصل میں میں نے پورا ویژیول ستوڈیو 2008 ہی انسٹال کر لیا تھا۔ پھر کوئی مسئلہ نہیں آیا۔

کئی دفعہ کے تجربے سے بتا رہا ہوں کہ سی ڈرائیو پر کبھی کوئی ڈیٹا محفوظ نہ کریں۔ ونڈوز گیا تو ڈیٹا بھی گیا، اس لیئے کسی دوسری ڈرائیو میں محفوظ کیا کریں۔

اوہو ، میں تو نیا والا ڈات نیت 5۔3 ہٹا چکا ہوں۔
اب میں کیا کروں؟
 
ابو کاشان

محفلین
بھائی جان یہی مسئلہ ہے۔ سروس پیک یا ڈاٹ نیٹ ہٹانے کی صورت میں ونڈوز کی کچھ اہم فائلیں بھی ہٹ جاتی ہیں، جن کی وجہ سے سسٹم کرپٹ ہو جاتا ہے۔ اگر آپ کی رسائی ڈیسک ٹاپ تک ہو رہی ہے تو کچھ ہو سکتا ہے۔ یا سیف موڈ میں چلا کر ڈیٹا حاصل کر لیں۔
 
گرائیں

محفلین
نہین جناب۔

میں ے F8 کے بعد

Last Knwn Good Confgiration
والا آپشن بھی ستعمال کیا تھا۔ اب دیکھئے دوبارہ کیا سامنے آتا ہے۔
 
ابو کاشان

محفلین
ایزی قرآن و حدیث پروگرام کی تنصیب کے تصویری خاکے

sxyc8k.jpg

67nsro.jpg

15rz23q.jpg

14uvyw8.jpg
 
گرائیں

محفلین
پیکج میں فریم ورک 2 شامل ہے جو میرے پاس پہلے سے ہی ہے۔ 5۔3 والا میں نے ہٹا دیا تھا۔ مین سروس پیک 3 ایکس پی استعمال کر رہا ہوں۔ اب میں صرف پیکج انسٹال کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور ڈاٹ نیٹ فریم ورک والے فولڈر کو نہیں چھیڑتا۔

پہلے بھی نہیں چھیڑا تھا۔
 
Top