قرآنیات پر ایک علمی و تحقیقی مجلہ علوم القران : پروفیسر اشتیاق احمد ظلی

علی گڈھ : ادارہ علوم القرآن( شبلی باغ، علی گڑھ) کا ترجمان ششماہی علوم القرآن بین الاقوامی شہرت کا حامل ایک منفرد مجلہ ہے جس کا اجرا1985میں عمل میں آیا۔ اس مجلہ کے مدیرِاعلیٰ پروفیسر اشتیاق احمدظلی اصلاحی ریٹائرڈ پروفیسر شعبہ تاریخ نے بتایا کہ28برس سے مسلسل شایع ہونے والایہ اردو کا واحد رسالہ ہے جو قرآنیات کے لیے مخصوص ہے۔ اس کا سب سے اہم امتیازی وصف یہ ہے کہ 160صفحات پر مشتمل اس مجلہ کا اداریہ سے لے کر خبر نامہ تک ہر کالم قرآن، قرآنی علوم، قرآنی تعلیمات و افکار اور و قرآنی تحقیقا ت کے کسی نہ کسی پہلو سے تعلق رکھتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ یہ قرآنیات پر ایک علمی و تحقیقی مجلہ ہے۔ اس میں شایع ہونے والے تمام مقا لات حوالہ جات سے مزین ہوتے ہیںاور اس میں ر یفر نسنگ کے جدید طریقہ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قرآنی مقالات کے علاوہ ہر شمارہ میں اردو،عربی و انگریزی رسائل میں قرآنیات پر شایع ہونے والے نئے مضامین کی فہرست( مع ضروری معلومات) اور نئی قرآنی مطبوعات کا تعارف و تبصرہ شاملِ اشاعت ہوتا ہے۔پروفیسر ظلی نے بتایا کہ اس کی ایک انفرادیت یہ ہے کہ اس کے ہر شمارہ کے آخر میں اداریہ اور تمام مقالات کی انگریزی تلخیص شایع کی جاتی ہے ۔ہند و بیرون ہند کے علمی حلقوں میں اسے بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے ۔اس مجلہ کی اہمیت اس سے بھی واضح ہوتی ہے کہ جی۔سی ۔یونیورسٹی، فیصل آباد( پاکستان) میں ایک ریسرچ اسکالر قرآنی علوم کے ارتقاءمیں ششماہی علم القرآن کی خدمات پر ایم۔فل کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پروفیسر ظفرالاسلام اصلاحی (شعبہ اسلامک اسٹدیز) اس کے مدیر ہیں۔
 

احمد نعمان

محفلین
السلام علیکم۔ بھائی محمد علم اللہ صاحب، مجھے فراہی مکتب فکر کے نظریہ نظم قرآنی کا ایک تحقیقی و تنقیدی جائزہ پیش کرنا ہے پی ایچ ڈی سطح کا۔ اس بارے آپ آج کل میں ہی کوئی رہنمائی فرما سکتے ہیں تو از راہ کرم جلدی بتائیں۔ جزاک اللہ
 
السلام علیکم۔ بھائی محمد علم اللہ صاحب، مجھے فراہی مکتب فکر کے نظریہ نظم قرآنی کا ایک تحقیقی و تنقیدی جائزہ پیش کرنا ہے پی ایچ ڈی سطح کا۔ اس بارے آپ آج کل میں ہی کوئی رہنمائی فرما سکتے ہیں تو از راہ کرم جلدی بتائیں۔ جزاک اللہ

یقیناََ پڑھنے سے تعلق رکھتا ہوگا۔
کیا انٹرنیٹ پر فراہم کر سکیں گے؟
 
Top