ونڈوز قافیہ ایکسپرٹ : شعراء حضرات کے لیے خوبصورت تحفہ

”قافیہ ایکسپرٹ“ آپ کو کیسا لگا؟

  • زبردست

    Votes: 18 81.8%
  • اچھا

    Votes: 2 9.1%
  • اچھا نہیں

    Votes: 2 9.1%

  • Total voters
    22
اس کے لیے AI سافٹ ویئر بنانا پڑے گا۔

کمپیوٹر غزل کہے گا!؟ ایک غزل کے پیچھے فنی صلاحیتوں کے علاوہ جو محسوساتی، جذباتی، فکری عناصر ہوتے ہیں اور کسی بھی زبان کا انسانی تہذیب و طرزِ فکر کے ساتھ جو رشتہ ہے وہ آپ کسی مشین میں "پیدا" کر سکیں گے؟ ایسا صرف سائی فائی فلموں میں ممکن ہے۔ مشین تو بے چاری مشین ہے؛ آپ جتنی بھی اچھی مشین بنا لیں اس کے پیچھے انسانی تخلیقی صلاحیتیں کار فرما ہوتی ہیں اور یہ انسانی تخلیقی صلاحیتیں اللہ کی خلاقیت کو کبھی نہیں پہنچ سکتیں۔ اور نہ ہی یہ آگے کسی کمپیوٹر کو "ودیعت" کی جا سکتی ہیں۔

جملہ معترضہ: یہاں کا ایک اور بڑا مسئلہ یہ بھی ہے کہ آپ اللہ کا نام لیجئے، آپ کے مراسلے کو "مضحکہ خیز" قرار دینے والے سب سے پہلے میدان میں اتریں گے۔ دیکھئے میرے اس مراسلے کو کتنے "مہربانانہ" تمغے ملتے ہیں۔
 
شکیب

محفلین
کمپیوٹر غزل کہے گا!
یہ ظلم ہے استاد جی۔ میرا صرف پہلا فقرہ پکڑ کر لیا آپ نے۔ کمپیوٹر کی گھٹنا ٹیکنے کی بات نہیں دیکھی! :sneaky:
اس کے لیے AI سافٹ ویئر بنانا پڑے گا۔ اور اے آئی میں HUGE اماؤنٹ آف ڈیٹا کی ضرورت ہوتی ہے۔ مثلا شطرنج کے اے آئی پروگرام میں دنیا کے 10 نمایاں ترین ٹاپ لیول کھلاڑیوں کی مدد لی گئی، ان سے معلومات اکٹھا کی گئیں کہ آپ کس کنڈیشن میں کون سا داؤ آزماتے ہیں۔ ان معلومات کو ڈیٹابیس میں اکٹھا کیا گیا، پھر کسی نئی Conditionکے آنے پر پروگرام خود ایکشن لینا چاہیے(جو اے آئی کی اصل خصوصیت ہے) تمام کام ہونے پر اب اس سافٹ ویئر کے سامنے وشوناتھن آنند بیٹھے تو یقینا ہارے گا۔
اب شاعری شطرنج کا کھیل تو ہے نہیں، اس میں تو 10 کیا، صرف الف عین چچا جان ، محمد یعقوب آسی سر کو ہی علیحدہ علیحدہ لینے میں اے آئی گھٹنے ٹیک دے گا۔ :)
مجھے فخر ہے ہماری محفل پر ایسی شخصیات موجود ہیں۔
میرے مراسلے کا خلاصہ یہ تھا کہ شاعری شطرنج کا کھیل نہیں ہے جس کا اے آئی سافٹ ویئر بن سکے۔:)
 
شکیب

محفلین
فریم ورک میرے پاس انسٹال ہے مگر اس کے باوجود بھی کام نہیں کررہا۔۔۔360 اینٹی وائرس ہے میرے پاس کیا اس کی وجہ سے تو نہیں مسئلہ کر رہا؟؟؟
عارف بھائی سے متفق ہوں۔اینٹی وائرس ڈس ایبل کرنے کے بعد چل پڑے تو مطلع فرمائیے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
تساہل پر میری یہ تک بندی یاد آگئی
کیوں فقط کام فقط کام فقط کام کروں
کیوں نہ اک کام کروں، پھر فقط آرام کروں:laughing:

واہ!

آپ نے تو شعراء کے بارے میں عارف کریم بھائی کی رائے پر مزید مہرِ تصدیق ثبت کر دی۔ :)

غالباً سب کے سب شعراء کوچہء آلکساں کے ہی باسی ہیں۔ :)
 
زیک

مسافر
یہ ظلم ہے استاد جی۔ میرا صرف پہلا فقرہ پکڑ کر لیا آپ نے۔ کمپیوٹر کی گھٹنا ٹیکنے کی بات نہیں دیکھی! :sneaky:

میرے مراسلے کا خلاصہ یہ تھا کہ شاعری شطرنج کا کھیل نہیں ہے جس کا اے آئی سافٹ ویئر بن سکے۔:)
گوگل اور گوگل سکالر پر تلاش کر لیں کہ انگریزی میں اس پر کتنا کام ہو چکا ہے۔
 
شکیب

محفلین
واہ!

آپ نے تو شعراء کے بارے میں عارف کریم بھائی کی رائے پر مزید مہرِ تصدیق ثبت کر دی۔ :)

غالباً سب کے سب شعراء کوچہء آلکساں کے ہی باسی ہیں۔ :)
یہ شعر اس وقت ہوا تھا جب پروجیکٹ، گھر کے کام، پڑھائی، تبلیغ، سر بکف کی ایڈیٹنگ اور پبلش سارے کام ایک ساتھ آن پڑے تھے۔

(ویسے آپس کی بات ہے، ان کاموں کے ساتھ میں آبِ حیات بائے عمیرہ احمد ناول بھی تھا۔)
 
شکیب

محفلین
گوگل اور گوگل سکالر پر تلاش کر لیں کہ انگریزی میں اس پر کتنا کام ہو چکا ہے۔
کمپیوٹر کی شاعری پر؟
مجھے تو اگر کوئی کمپیوٹر جنریٹھڈ شاعری ملی تو شاعری کم اور کوڈنگ زیادہ لگے گی۔ دماغ سوچے گا، اس میں یہ کنڈیشن لگائی گئی ہوگی، یہ لوپ لگایا ہوگا۔۔۔علی ھذا القیاس ۔ :D
 
زیک

مسافر
کمپیوٹر کی شاعری پر؟
مجھے تو اگر کوئی کمپیوٹر جنریٹھڈ شاعری ملی تو شاعری کم اور کوڈنگ زیادہ لگے گی۔ دماغ سوچے گا، اس میں یہ کنڈیشن لگائی گئی ہوگی، یہ لوپ لگایا ہوگا۔۔۔علی ھذا القیاس ۔ :D
آپ کی کیا بات ہے آپ شاعر ہیں ہم ٹھہرے کمپیوٹر سائنس کے بندے۔ آرٹیفشل انٹیلجنس پر کافی کام ہو رہا ہے۔ انگریزی وغیرہ میں آپ حیرت انگیز نتائج دیکھیں گے۔ ہاں اردو غزل پر شاید کبھی کچھ نہ ہو۔
 
سید عاطف علی

کمپیوٹر کی شاعری پر کمپیوٹر ہی داد دے گا ۔
 
یہ ظلم ہے استاد جی۔ میرا صرف پہلا فقرہ پکڑ کر لیا آپ نے۔ کمپیوٹر کی گھٹنا ٹیکنے کی بات نہیں دیکھی! :sneaky:

وہ جملہ تو لنک کے طور پر نقل کیا تھا، :bee: آپ نے توجہ فرمائی میری گزارش میں بات پورے پیراگراف پر ہے۔

میں آپ سے متفق ہوں کہ کچھ کام صرف انسان کے کرنے کے ہوتے ہیں۔ :warzish:
 
شکیب

محفلین
آپ کی کیا بات ہے آپ شاعر ہیں ہم ٹھہرے کمپیوٹر سائنس کے بندے۔ آرٹیفشل انٹیلجنس پر کافی کام ہو رہا ہے۔ انگریزی وغیرہ میں آپ حیرت انگیز نتائج دیکھیں گے۔ ہاں اردو غزل پر شاید کبھی کچھ نہ ہو۔
اے آئی میں بھی پڑھ رہا ہوں زیک بھائی جان، البتہ یہ شاعری کی بات میرے لیے نئی تھی۔کچھ روابط مطالعے کے لیے اس بارے میں quote کر دیں تو ممنون رہوں گا۔
بہر حال، میں نہیں اس حق میں کہ شاعری جیسی لطیف صنف 0 اور 1 کا کھیل بن جائے۔ :)
خیال اپنا اپنا :)
 
Top