قاتل لمحہ

آتش ملیری

محفلین
"قاتل لمحہ"

آج سر_شام میں نے
اس کی آنکھوں میں
عجب اک پیاس دیکھی
ایک ایسی پیاس
جس میں
محبت کا ایک سمندر
موجزن تھا
اس پیاس نے
آن_واحد میں
میری بیتاب روح کو
الفت کی زنجیروں میں
جکڑ لیا
شاید یہی وہ آن_واحد ہوتی ہے
جو عین عالم_شباب میں
قاتل لمحہ بن کر
ہر نوجوان کے دل کو
درد سے لبریز کرتی ہے۔

"آتش ملیری"
 
Top