فیس بُک پر

یوسف سلطان

محفلین
فیس بُک پر جو تمہارے لئے گلنار تھی، میں تھا
وہ جو الہڑ سی بقول آپ کے مُٹیار تھی، میں تھا

وہ جو آمادہءِ امداد تھے، ہر وقت،وہ تم تھے
جس کو پیسوں کی ضرورت تھی، جو نادار تھی، میں تھا

تم کو یہ دیکھ کے ممکن ہے پریشانی سی ہو
وہ جو معقول سے رشتے کی طلبگار تھی، میں تھا

کورٹ میرج کے فضائل جو بتاتے تھے، وہ تم تھے
گھر سے جو بھاگ کے جانے پہ بھی تیار تھی، میں تھا

اپنی بیگم کے مظالم پہ جو نالاں تھے، وہ تم تھے
جو تسلی تجھے دیتی تھی، جو غمخوار تھی، میں تھا​
ربط
:heehee::heehee::heehee:
 
یاز

محفلین
واہ واہ جناب۔ کیا کہنے

اسی ضمن میں ایک بے وزن شعر عرض کیا ہے

وہ جو ہمہ دم ریشہ خطمی تھا مجھ پہ، وہ تم تھے
وہ جس کی بونگیوں پہ لائکس کی بھرمار تھی، میں تھا
 
آخری تدوین:
اسی وزن میں اک شیر ہماری طرف سے بھي کیونکہ شعر تو ہمیں کہنا ہی نھیں آتا
وہ جو آسماں سے تارے توڑ لانے کی باتیں کرتے تھے وہ تم تھے
وہ جو حوروں کی سی میزبانی کا دم بھرتی تھی ،میں تھا
 
فیس بک کے سیاہ نامے شروع ہوئے تو جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں، سائبر سپیس میں یہ کام چیٹنگ کے ذریعے تو زمانے سے ہورے تھے۔
 
فیس بک کے سیاہ نامے شروع ہوئے تو جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں، سائبر سپیس میں یہ کام چیٹنگ کے ذریعے تو زمانے سے ہورے تھے۔
متفق۔۔۔۔لیکن ان کارناموں سے واقف نہیں ہو پاتے تھے لوگ اور مار کھا جاتے تھے۔۔اب یہ فیک بک تو بس اللہ کی پناہ۔۔۔
 
فیس بُک پر جو تمہارے لئے گلنار تھی، میں تھا
وہ جو الہڑ سی بقول آپ کے مُٹیار تھی، میں تھا

وہ جو آمادہءِ امداد تھے، ہر وقت،وہ تم تھے
جس کو پیسوں کی ضرورت تھی، جو نادار تھی، میں تھا

تم کو یہ دیکھ کے ممکن ہے پریشانی سی ہو
وہ جو معقول سے رشتے کی طلبگار تھی، میں تھا

کورٹ میرج کے فضائل جو بتاتے تھے، وہ تم تھے
گھر سے جو بھاگ کے جانے پہ بھی تیار تھی، میں تھا

اپنی بیگم کے مظالم پہ جو نالاں تھے، وہ تم تھے
جو تسلی تجھے دیتی تھی، جو غمخوار تھی، میں تھا​
ربط
:heehee::heehee::heehee:

بہت خوب یوسف بھائ ھا ھاھا
 
Top