فونٹ کرننگ پر کچھ تجربات

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اس ربط پر نستعلیق فونٹ میں کرننگ شامل کرنے پر ایک گفتگو جاری ہے۔ میرے ذہن میں خیال آیا کہ کیوں نہ کچھ ترسیمہ جات پر کرننگ کے کچھ تجربات کیے جائیں۔ میں یہاں انہیں تجربات کے نتائج پیش کر رہا ہوں۔ اس کا مقصد دراصل مزید معلومات کا حصول ہے۔ میں چاہوں گا کہ ٹائپوگرافی کے ماہرین اس کے بارے میں اپنی ماہرانہ رائے فراہم کریں۔ میں نے اپنے تجربے کے لیے اوپن سورس فونٹ نفیس ویب نسخ کا انتخاب کیا اور اس میں فونٹ کریٹر کے ذریعے جمیل نوری نستعلیق سے ذیل کے ترسیمہ جات کاپی کر لیے۔
پر
یس
فو
نٹ

میں اصل میں پریس فونٹ لکھ کر اس میں کرننگ شامل کرنا چاہتا تھا۔ پہلے تو میں نے مائیکروسوفٹ وولٹ کے ذریعے فونٹ میں subsitution لک اپ شامل کیے تاکہ یہ شامل کیے گئے ترسیمہ جات کو استعمال کر سکے۔ اس کے بعد میں نے اس ترمیم شدہ فونٹ کو استعمال کرتے ہوئے مائیکروسوفٹ ورڈ میں ذیل کا جملہ لکھا:

یہ ایک ٹیسٹ ہے پریس فونٹ کا

ذیل کی تصویر میں بالا کا جملہ اس ترمیم شدہ فونٹ میں نظر آ رہا ہے۔
pic1a.png
اس کے بعد میں نے اس فونٹ میں وولٹ کے ذریعے ذیل کے ترسیمہ جات کے لیے پئیر ایڈجسٹمنٹ شامل کی:
پر ، یس
فو ، نٹ

اس کا نتیجہ ذیل کے سکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے:

pic2.png
کرننگ شامل کرنے کے بعد پریس اور فونٹ کے ترسیمہ جات میں تو سپیس کم ہو گئی ہے لیکن دونوں الفاظ کے درمیان سپیس جوں کی توں برقرار ہے حالانکہ میں نے بعد میں یس اور فو کے درمیان بھی پئیر ایڈجسٹمنٹ شامل کی۔ لیکن یہ شاید درمیان میں آنے والی سپیس کے باعث کام نہیں کر رہی ہے۔ کیا کسی کو اس کا حل معلوم ہے؟
 

arifkarim

معطل
Second Glyph کا Width پیرامیٹر استعمال کریں:
c3.png


Context Before سے پہلے اگر Space کیریکٹر ایڈ کر دیں تو اسپیس کیساتھ والے لگیچرز کی کرننگ بھی ہو جائے گی۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ عارف۔ میں اسے استعمال کرنے کی کوشش کروں گا۔ میں چاہتا ہوں کہ نستعلیق فونٹ میں کرننگ کی کوئی مؤثر سکیم وضع ہو سکے۔ ابھی تک جو حل پیش کیے جا چکے ہیں وہ مجھے پریکٹیکل معلوم نہیں ہو رہے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
اس پوسٹ میں جو خاکسار نے پائتھون کی اسکرپٹس اٹیج کی ہیں، آپ چاہیں تو انکا بغور مطالعہ کر سکتے ہیں۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ نوری نستعلیق پراجیکٹ کے سلسلہ میں آپنے پائتھون اور فانٹ لیب کو ملا کر کافی کام کیا تھا اور مختلف فانٹ لائبریریز کا استعمال کرتے ہوئے فانٹس کی مرجنگ، گلفس کی بٹ میپس میں ایکسپورٹ اور ایچ ٹی ایم ایل کا ٹیمپلیٹ بنا کر لگیچر کی غلطیاں نکالنے کے حوالے سے ٹولز، اسکرپٹس اور ماکروز بنائے تھے۔اسلئے میرے خیال میں آپکے لئے پائتھون کی ان آٹو کرننگ اسکرپٹس کو سمجھنا اور انکو اپنی ضرورت کے مطابق ماڈیفائی کرنا زیادہ مشکل نہیں ہوگا۔ یہ اسکرپٹس اور ماکروز بقول انکے خالق کے گلفس کے درمیان خودکار طور پر فاصلہ ڈھونڈ کر وولٹ کے کرننگ ٹیبلز جنریٹ کر سکتے ہیں۔ آگے ہمارا کام ہے کہ انکو ٹھیک طرح سمجھ کر انکا طریقہ استعمال عام کر سکیں اگر تو واقعی یہ معیاری نوعیت کے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ان سکرپٹس کو تفصیل سے وقت ملنے پر دیکھوں گا۔ میں نے تمہاری چیٹ لاگ دیکھی ضرور ہے لیکن اس سے کم از کم مجھ پر واضح نہیں ہوا ہے کہ ان سکرپٹس کو کس طرح استعمال کرنا ہے۔
 
Top