چھٹی سالگرہ فورم کے ارکان کے بارے میں اشعار لکھیں/تک بندی کریں (چھٹی سالگرہ)

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں انتظار کر رہا تھا کہ کوئی اور یہ سلسلہ شروع کرے لیکن لگتا ہے کہ اس سال بھی مجھے ہی تک بندی کا آغاز کرنا پڑے گا۔ تو جناب میں شروع کیے دیتا ہوں، آپ سب سے بھی اس میں اپنا حصہ ڈالیے۔ عرض کیا ہے:

جب سے اس محفل کے ناظم شمشاد ہیں
ہم سب کے دل بھی یونہی شاد ہیں

ساتھ وہ آپ کے رہتے ہیں اس طرح
گویا وہ آپ کے ہمزاد ہیں

وہ آئیں تو آ جاتی ہے رونق
ورنہ ہم خانماں برباد ہیں

سن لی آپ نے تک بندی ہماری
اب آپ اپنی کہنے کو آزاد ہیں

:notworthy: :chatterbox:
 

نبیل

تکنیکی معاون
عرض ہے میاں سعود ابن سعید
کیا ہوئے آپ کے وعد و وعید
چھوڑیے آپ بھی کچھ پھلجھڑیاں
منائیں تاکہ ہم بھی عید سعید

:brokenheart:
 

نبیل

تکنیکی معاون
زیک ،شمشاد ، وارث ، سعود و نبیل
زہے نصیب، پورا پانچہ ہی فعال ہے


ایک ہی شعر میں سب خوش

شاعری کی بے شک ٹانگ توڑیے
لیکن خدارا ہماری جان تو چھوڑیے
کیا خوب دانشور منتظر ہیں آپ کے
مناظرے میں انہی کا بازو مروڑئیے

:devil:
 

نبیل

تکنیکی معاون
گر قسمت کرے اپنی یاوری
ہو جائیں گے ہم بھی چشتی صابری
ہو گی خانقاہ القلم اپنی
اور مرشد ہوں گے شاکرالقادری

:biggrin:
 

نبیل

تکنیکی معاون
تا مرد سخن نگفتہ باشد
عیب و ہنرش نہفتہ باشد
ولیکن شخصے کہ غائب است
آن بالیقین شگفتہ باشد

:applause:
 

نبیل

تکنیکی معاون
وعدہ تھا آپ کا سخنوری کا
مہینہ تھا وہ فروری کا
ہوئے فیس بک کو آپ پیارے
ہوا ٹھکانا آپ کا مری کا

:whistle:
 

نبیل

تکنیکی معاون
مغلوں کو جب لگ جائیں میم
کریلے کو جیسے چڑھ جائے نیم
بالنگ نہ ہوئی شاعری ہوگئی
کاٹ کے کھائیں بال کی سیم

:cool2:
 

محمد وارث

لائبریرین
مغلوں کو جب لگ جائیں میم
کریلے کو جیسے چڑھ جائے نیم
بالنگ نہ ہوگئی شاعری ہوگئی
کاٹ کے کھائیں بال کی سیم

:cool2:

بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم
آپ تو نکلے بڑے حاذق حکیم
آپ کی حق گوئی سے ڈرتا ہوں میں
ہو نہ کہیں جائے تا نا دھیم دھیم :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہم رہے تو لکیر کے فقیر
وارث نے کہہ ڈالی ہیر
شعر و شاعری نہ آئی ہم کو
اپن کے لیے ہے یہ ٹیڑھی کھیر

:battingeyelashes: :blushing:
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر (دوست) کے لیے۔۔

جو مزا بسکٹس میں ہے
وہ کہاں لنگوسٹکس میں ہے
لے کر سارے زمانے کا علم
بھرا تم نے ڈسکٹس میں ہے

:applause::notworthy:
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
آئی ہیں جب سے مقدس یہاں
انگریزی ہوئی ہے ہماری رواں۔

ساجد لالہ کے بات کے پش منظر تک بندی جو کہ انہوں نے مقدس کے انٹر ویو میں کہی تھی۔
عائشہ عزیز،
(عائشہ کے پیپر ہیں سو وہ دور بیٹھی مجھ سے کہہ رہی تھی کہ لکھ دو)
:)
 

نبیل

تکنیکی معاون
فہیم کے لیے۔۔

بجائی ہیں تم نے سیٹیاں
پھلانگی ہیں تم نے کھڑکیاں
آج بچ گئے ہو تم لیکن کل
پڑ جائیں گی تم کو پھینٹیاں

:timeout: :party:
 

فہیم

لائبریرین
ہے نبیل بھائی کا اندازِ بیاں نرالہ
محبت میں کرڈالا ذکرِ خیر ہمارا
ہم تو بس یہی عرض کرسکتے ہیں
شکریہ، لگا یہ ہم کو بہت ہی پیارا
:)
اور

ہم نے شعر و شاعری کا حلیہ بگاڑ ڈالا:noxxx:
 

نبیل

تکنیکی معاون
کندھے پر ہے تھیلا سفری
اور ساتھ ہے اک بھاری نفری
ادا میں ان کے دلبری
عازم ہیں منزل کو ظفری

:prince::khoobsurat:

ظفری کیونکہ آج کل سفر میں رہتے ہیں، اسی مناسبت سے تک بندی کی تھی۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
خرم (جونیر) کے لیے ۔۔

کرتے رہیں یونہی مشق سخن
کہیے جو کہتا ہے آپ کا من
جو ہو ہوٹنگ تو نہ گھبرائیے
توڑیے گلاس آپ بھی اور پلیٹ دیجیے بھن

:aadab:
 
Top