پانچویں سالگرہ فورم کے ارکان کے بارے میں اشعار لکھیں/تک بندی کریں (پانچویں سالگرہ)

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی آپ کو دعوت دی جاتی ہے کہ فورم کے ارکان کے بارے میں اشعار لکھیں۔ میں اس سلسلے کا آغاز ذیل کے شعر سے کرتا ہوں:

آپ چاہے جو بھی کاروبار کریں
روحانی بابا کا بس اعتبار کریں​
 

محمد وارث

لائبریرین
ابتدا ہو گئی مشاعرے کی
یا خدا خیر دل ہمارے کی

ذکرِ بابا سے گویا ہوئے نبیل
روح بدلے گی پر نہ پیارے کی

راہ تکتا ہے یوں "کتب خانہ"
کوئی حد ہوتی ہوگی لارے کی

عوامی مشاعرے میں مشاعرے کا "عوامی تلفظ" باندھنے پر معذرت خواہ ہوں۔

:)
 

محمد وارث

لائبریرین
تیسرے شعر پر لائبریری اراکین اور منتظمین کچھ محسوس نہ کریں، کیونکہ میرا اشارہ انکی طرف تو نہیں ہے :)
 

شمشاد

لائبریرین
th_here.gif


خوشی آپا ایک دفعہ ادھر آنے کی
پھر لاکھ روکیں وہ نہیں رکنے کی​
 

خواجہ طلحہ

محفلین
کوچے میں انکے کل جو پٹائی میری ہوئی
سازش میں ہوگا زین بھی شامل نہیں نہیں

شاید اسی پہ خوش ہیں زیک کہ آج کل
تڑپے ہے ان بغیر میرا دل ،نہیں نہیں
 

arifkarim

معطل
خواجے کا گواہ ہے ڈڈو ،یہ کون نہیں جانتا
خواجہ طلحہ محفل کی جان ہے، یہ کون نہیں مانتا؟
:) ڈڈوؤں سے معذرت کیساتھ
 

سویدا

محفلین
اردو محفل سے جب میں شناسا ہوا
اور سب چیزوں سے میں بیگانہ ہوا
ہرستارے کی اپنی ہی ایک ادا ہے
لیکن
مستند ہے عارف کریم کا فرمایا ہوا
 

محمداحمد

لائبریرین
محفل میں آ کے نقشِ سویدا ہوا درست
ورنہ تو اس سے پہلے زیاں تھا نہ سود تھا :)

روحِ غالب سے معذرت کے ساتھ !
 

asakpke

محفلین
ڈر ہے مجھے کہ میں مر نہ جائوں
کام ادھورے کر نہ جائوں
فقد چاہا تھا عامر جو کبھی شعر لکھوں
نہ بن سکا جو تو لکھ کے
lion.gif
ہو جائوں
 
مغل صاحب بھی اس محفل میں یارو پائے جاتے ہیں
سخن فہمی سے جنکی ہم بہت گھبرائے جاتے ہیں
وہ سارے عیب گنوادیں گے اک اک کرکے محفل میں
کہو اصلاح کی ان سے تو پھر کترائے جاتے ہیں:);)
 
بزمِ احباب میں جواب بھی ہے سوال بھی ہے
جو نہ آیا وہ ۱بھی تک یہاں دجال بھی ہے
سب کی رسی کو تو ملتی یہاں کچھ ڈھیل بھی ہے
اپنے شمشاد و فرخ ارے نبیل بھی ہے
نیوز تکنیک کی کرنی ہو جو پھر ان کو بریک
ایک ہی شخص کی لگ جائے پکار، آﺅ زیک
سالہا سال سے اک شخص جو بیٹھا ہے خموش
بھائی، انیس ہے وہ شخص ، سب دیں اُسے دوش
 
Top