فلیش فلیش ہیلپ لائن

وعلیکم السلام !
شاید آپ نے فلیش ٹیوٹوریل سیکشن کے ٹیوٹوریلز کا بغور مطالعہ نہیں کیا ہے۔ فلیش کے تمام بنیادی فنگشنز کا استعمال گاہے بگاہے اس سیکشن کے مختلف ٹیوٹوریلز میں بتایا جا چکا ہے۔ میری آپ سے گزارش ہے کہ براہ کرم فلیش ٹیوٹوریل سیکشن کے بالعموم تمام اور بالخصوص فلیش ویب ڈیزائننگ کورس کا ایک بار ضرور مطالعہ اور مشق کر لیجئے۔ کیونکہ جو سوالات آپ پوچھ رہے ہیں، ان تمام کے جوابات آپ کو انھی ٹیوٹوریلز سے با آسانی سمجھ آ جائیں گے! انشااللہ!
 

ذیشان حیدر

محفلین
محترم جناب شعیب سعید شوبی صاحب!
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میں فلیش CS3استعمال کر رہا ہوں ، میں جب بھی اردو نگار میں اردو لکھ کر فلیش میں پیسٹ کرتا ہوں تووہ ??????????????ظاہر ہوتی ہے اس کا حل بتادیں ۔ دوسرا آپ Winkسوفٹ ویئر میں اردو کس طرح لکھتے ہیں وہ بھی بتا دیں دراصل میں ایک ٹیٹوریل بنا رہا ہوں اور مجھے وہاں اردو ایڈ کرنی ہے۔ شکریہ
 
محترم ذیشان حیدر صاحب!
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
تاخیر سے جواب کے لئے معذرت۔۔۔۔۔۔۔۔میرا کمپیوٹر کچھ روز سے خراب تھا۔ اس وجہ سے تاخیر ہوگئی۔ بہرحال آپ کے سوالات کے جوابات حاضر ہیں:

۱۔ اردو نگار سے فلیش میں ٹیکسٹ کاپی پیسٹ کرنے کے بعد ضروری ہے کہ آپ متن کو منتخب کر کے فونٹ ڈراپ ڈاون لسٹ میں AlKatib فونٹ ضرور منتخب کریں۔ یہ اردو نگار کا فانٹ ہے۔ اس عمل کے بغیر آپ کو اردو نگار کا ٹیکسٹ ?????????????? کی طرح ہی دکھائی دے گا۔

۲۔ جہاں تک Wink میں اردو لکھنے کا تعلق ہے تو یہ بالکل ایسے ہی لکھی جائیگی جیسے آپ کسی اور سافٹ ویئر جیسے م س ورڈ میں لکھتے ہیں۔ مگر اوپر بیان کردہ عمل یعنی ٹیکسٹ کو منتخب کر کے کسی یونی کوڈ فونٹ جیسے Jameel Noori Nastaliq منتخب کرنا ضروری ہوگا۔ خیال رہے کہ وِنک میں ایک ٹیکسٹ باکس میں صرف ایک ہی فونٹ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 

ذیشان حیدر

محفلین
محترم شعیب سعید شوبی صاحب
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جناب آپ نے فلیش میں‌اردو لکھنے کا طریقہ بتایا وہ تو سمجھ میں آگیا ۔ (جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزا)
میں ونک نامی سوفٹ ویئر میں‌ اردو لکھنے کا خواہش مند ہوں۔ جمیل نوری نستعلیق و دیگر اردو فونٹس میں ‌اسی طرح کا مسئلہ آتا ہے تصویر ملاحظہ فرمائیے۔
zeey.jpg

میں نے بہت دماغ سوزی کی لیکن مسئلہ جوں‌کا توں ہے۔
میرا خیال ہے کسی دوسرے بھائی کو بھی یہی مسئلہ درپیش ہے۔ مہربانی فرما کر اس کا حل دریافت کیجئے۔ نوازش ہوگی۔
والسلام
ذیشان حیدر
 
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ذیشان میرا خیال ہے اب آپ دماغ سوزی نہ کریں۔ واقعی آپ درست کہہ رہے ہیں، جمیل نوری نستعلیق سمیت تمام ’’نستعلیق‘‘ فونٹس میں یہی مسئلہ پیش آرہا ہے۔ میں نے کافی عرصے بعد وِنک استعمال کیا ہے۔ علوی نستعلیق جب نیا نیا آیا تھا تب میں نے اسے وِنک میں استعمال کیا تھا مگر اب نجانے کیوں وہ بھی کام نہیں کر رہا ہے۔ بہرحال آپ مایوس نہ ہوں۔ایک اردو فونٹ اب بھی ایسا ہے جو کام کر رہا ہے اور وہ وَن اینڈ اونلی ’’Urdu Naskh Asiatype‘‘ ہے۔ آپ بھی اسے استعمال کر لیں، بھاگتے چور کی لنگوٹی ہی سہی!:grin:

wink_photo_2009.jpg
 

ذیشان حیدر

محفلین
محترم شعیب سعید شوبی صاحب!
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
محترم آپ ایساکریں کہ پرانا والا ونک ورژن استعمال کر کے دیکھیں اگر آپ کے پاس ہو تو اگر اس میں فونٹس چل جائیں تو مجھے زپ کر دیجیئے گا۔
میں نے پاک نستعلیق فونٹ کو استعمال کیا تھا وہ کام کرتا ہے لیکن بعض الفاظ پر وہ بھی دھوکہ دے جاتا ہے۔
اب آپ نے جو فونٹ بتایا ہے وہ استعمال کر کے دیکھتا ہوں۔
شکریہ
والسلام
ذیشان حیدر
 
وعلیکم السلام!
پرانا ورژن میری ’’مرحومہ‘‘ ہارڈ ڈِسک میں موجود تھا۔ اب تو شاید نیٹ پر ہی تلاش کرنا پڑے۔ آپ بھی ڈھونڈیں، میں بھی ڈھونڈتا ہوں۔ اگر نہ مل سکے تو اردو نسخ ہی استعمال کر لیں، ویڈیو ٹیوٹوریل میں تو یوں بھی تھوڑی بہت ہی اردو لکھی جاتی ہے جو اردو نسخ فونٹ میں پڑھنا بوجھ محسوس نہیں ہوتی۔
 

ذیشان حیدر

محفلین
محترم جناب شعیب سعید شوبی صاحب۔
میں‌نے نیٹ پر بہت تلاش کیئے ونک کے پرانے ورژن لیکن نہیں ملے اگر آپکو دستیاب ہوں تو مجھے زپ کر دیجئے گا نوازش ہوگی۔
 

ذیشان حیدر

محفلین
محترم شعیب صاحب!
جو مذکورہ لنک آپ نے دیا ہے وہ نئے ورژن کا ہی ہے ۔
پھر اگر پرانے ورژن ملیں‌تو ارسال کردیجئے گا۔ جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزا
 
میکرومیڈیا فلیش

[arabic][/arabic]السلام علیکم شوبی بھائی۔۔امید ہے آپ بخیرعافیت ہوں گے۔۔میر انام مسرورالحسن ہے اور میرا تعلق چارسدہ(صوبہ سرحد) سے ہے۔۔مجھے فلیش بہت پسند ہے آپ سے ایک بار فون پر اس سلسلے میں بات کرچکا ہوں اور آپ سے درخواست کی تھی کہ آپ فلیش ایکشن سکرپٹ پر اردو میں ایک متحرک ٹیوٹوریل بنائیں تو مجھ جیسے کا بھلا ہوجائے گا۔۔لیکن آپ نے شاید اس بارے میں ابھی تک کچھ سوچا نہیں۔۔بحرحال اگر اپ کے پاس وقت ہو تو پلیز اس بارے میں ضرور سوچیں۔
 
وعلیکم السلام مسرور الحسن!
ایکشن اسکرپٹ تو بہت وسیع موضوع ہے اور ایک مکمل پروگرامنگ لینگویج ہے۔ ایک ٹیوٹوریل میں تو کبھی بھی ایکشن اسکرپٹ مکمل کور نہیں ہو سکتی ۔ آپ بتائیے کہ آپ کو ایکشن اسکرپٹ سے کیا کام لینا ہے یا کس قسم کی ایپلی کیشن بنانا مقصود ہے؟ شاید میں آپ کی فوری مدد کر سکوں۔
 
ایکشن سکرپٹ 3 میں دو آڈیو فائلو کو کس طرح ایک سیکونس میں چلایا جا سکتا ہے مثلا کچھ اڈیو ہیں الف با تا ۔۔۔
الف با الف ثا وغیرہ کو ایک کلک پر چلانا چاہتا ہوں
 
اس قسم کا بٹن یعنی جس پر کلک کر کے کوئی آڈیو چل پڑے۔ ایکشن اسکرپٹ 3.0میں اس کے لئے مندرجہ ذیل عمل کریں:
۱۔ سائونڈ فائل امپورٹ کرنے کے بعد لائبریری پینل میں اس سائونڈ کی پروپرٹیز کھولیے اور Linkage ڈائلاگ باکس میں Class کے خانے میں
کوڈ:
MySound1
ٹائپ کر دیجئے۔
۲۔ اب ایک بٹن یا مووی کلپ اسٹیج پر رکھیں اور اس کا اِنس ٹینس نیم پروپرٹیز پینل میں
کوڈ:
soundbutton_MC
رکھ دیجئے۔
۳۔ اب فریم ۱ میں رائٹ کلک کر کے ایکشن پینل کھولیں اور مندرجہ ذیل ایکشن اسکرپٹ ٹائپ کریں:
کوڈ:
var snd:MySound1= new MySound1();

soundbutton_MC.addEventListener (MouseEvent.CLICK, soundbutton_Handler);

function soundbutton_Handler (e:MouseEvent):void {
snd.play(); 
}
 
جی بہت شکریہ جواب دینے کا
لیکن شائد میں آپ کو اپنامطلب نہیں سمجھا سکھا ۔
میرا مطلب ہے کہ لائبریری میں میرے پاس انتیس آڈیو ہے الف سے لیکر یا تک یہ میں تختی نمبر ایک کے لیے استعمال کرتا ہوں لیکن مرکبات کی تختی ہے " لب" کب ، سم بح طح وغیرہ اب میں چاہتا کہ اس کے لیے علیحدہ آڈیو فائل استعمال نہ کرو وہی پرانے والے آڈیو فائل کیونکہ نورانی قاعدے کی تختی نمبر 2 میں 100 سے زیادہ مرکبات ہیں مثلا شط اس کو شین طا ہی پڑھتے نہ کہ شط
 
اس کے لئے آپ کو ہر لفظ کا علیحدہ بٹن ہی بنانا پڑے گا۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ صرف ایک بٹن سے پرانی والی سائونڈ فائل چلائیں۔ ہر بٹن کو نیا انس ٹینس نیم دیں اور اس کو ایکشن اسکرپٹ کی مدد سے کال کر لیں۔
 

بلال

محفلین
مجھے فلیش کے متعلق دو چیزوں کی معلومات چاہئے تھی۔
کسی فلیش میں بٹن بنا کر اس پر کسی صفحہ کا لنک لگانا ہو تو وہ کیسے لگایا جا سکتا ہے؟
اس کے علاوہ کیا ہم فلیش میں پی ایچ پی کا کوڈ داخل کر سکتے ہیں یا نہیں؟ مجھے ایک فلیش بنانی ہے اور پھر اسے ایک ایسی ویب سائیٹ پر لگانا ہے جہاں کوئی یوزرنیم اور پاسورڈ کے علاوہ اس فلیش کو نہ دیکھ سکے۔ پی ایچ پی میں سیشن وغیرہ کا کام مکمل کر چکا ہوں یوں‌تو صفحہ کو سکیورٹی لگا چکا ہوں لیکن ظاہر ہے جب کوئی اس فلیش کا ڈائریکٹ لنک دے گا تو کھل جائے گی۔ میں‌چاہتا ہوں کہ وہی سیشن وغیرہ جو عام صفحہ کے لئے استعمال ہو رہے ہیں وہی فلیش کے لئے بھی ہو جائیں۔
اگر کوئی دوست اس معاملے میں رہنمائی کر سکے تو بڑی مہربانی ہو گی۔
 
Top