فلیش فلیش میں اُردو امپورٹ کرنا (متحرک ٹیوٹوریل) Updated

فلیش میں اُردو امپورٹ کرنا (متحرک ٹیوٹوریل)UPDATED


لیجئے ایک نیا اور تازہ ٹیوٹوریل حاضر ہے۔ اس کا حجم تھوڑا سا زیادہ (تقریباََ 2.7 میگا بائٹ )ہے، مگر پھر بھی مجھے یقین ہے کہ آپ اسے مکمل اور انشاءاللہ بہت مفید پائیں گے!۔۔۔۔۔اس ٹیوٹوریل میں آپ ان پیج سے اُردو ٹیکسٹ کو فلیش میں درآمد کرنا سیکھیں گے۔ اسکرین شاٹس کی مدد سے انشاءاللہ آپ کو بھرپور سمجھ آ جائی گی!۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کی آراء کا انتظار رہے گا!


[flash=http://www.urduweb.org/flash/urdu_in_flash.swf]WIDTH=600 HEIGHT=450[/flash]


نوٹ: وہ دوست جو اس ٹیوٹوریل کو ڈاؤن لوڈ کرنا چاہیں۔ ان کے لئے اس ٹیوٹوریل کو zip فارمیٹ میں اپلوڈ کر دیا گیا ہے۔
یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں!
(حجم : 1.64 میگا بائٹ)​
 

نبیل

تکنیکی معاون
شوبی، شکریہ۔ تم نے انپیج کا ٹیکسٹ فلیش میں امپورٹ کرنے کا طریقہ تو بتا دیا ہے۔ کیا فلیش میں یونیکوڈ اردو (utf-8) ٹیکسٹ استعمال کرنا ممکن نہیں ہے؟ اس بارے میں کوئی معلومات ہیں تمہارے پاس؟
 
نبیل نے کہا:
شوبی، شکریہ۔ تم نے انپیج کا ٹیکسٹ فلیش میں امپورٹ کرنے کا طریقہ تو بتا دیا ہے۔ کیا فلیش میں یونیکوڈ اردو (utf-8) ٹیکسٹ استعمال کرنا ممکن نہیں ہے؟ اس بارے میں کوئی معلومات ہیں تمہارے پاس؟

نبیل بھائی آپ پلیز انتظار فرمائیں!۔۔۔۔۔۔میں انشاءاللہ یونی کوڈ کو فلیش میں استعمال کرنے کے موضوع پر بھی جلد کچھ پیش کرونگا، ویسے یہ مجھے درست طور پر آتا تو نہیں ہے، مگر انشاءاللہ نیٹ پر سرچ کر کے دیکھونگا۔۔۔۔۔کوئی نا کوئی حل ہوگا ضرور!
 

AHsadiqi

محفلین
جزاک اللہ شوبی بھائی
اگر آپ اس مووی کو اٹیچ کردیتے تو زیادہ بہتر ہوتا کیونکہ ایک تو اسے لوڈ ہونے میں ٹائم لیتا ہے پھر اتنی دیر میں نیٹ بھی یوز کرنا مشکل ہے ہمارے لیے پلیز کچھ کریں ہم جیسوں کے لیے
شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
AHsadiqi، میں وقت ملنے پر ان فلیش ٹیوٹوریلز کی ڈاؤنلوڈ کا بندوبست بھی کر دوں گا۔
 

AHsadiqi

محفلین
فليش ميں اردو

السلام عليکم نبيل بھائي

آپ نے ابھي تک ٹيوٹوريل کو اٹيچ نھيں کيا
تاکہ ھم ڈاؤنلوڈ کر کے استفادہ کرسکيں
 

نبیل

تکنیکی معاون
معذرت چاہتا ہوں، یہ بات ذہن سے نکل گئی تھی۔ ایک دو روز انتظار کر لیں۔ انشاءاللہ یہ فائلیں ڈاؤنلوڈ کے لیے رکھ دوں گا۔
 
وہ دوست جو اس ٹیوٹوریل کو ڈاؤن لوڈ کرنا چاہیں۔ ان کے لئے اس ٹیوٹوریل کو zip فارمیٹ میں اپلوڈ کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤن لوڈ کرنے کا ربط اس دھاگے کے صفحہ اوّل میں موجود ہے!
 

arifkarim

معطل
عارف، کچھ تفصیل سے بتائیں کہ کس طرح۔

اب آپ نے پوچھ لیا ہے تو بتانا تو پڑےگا:):
اس کا پروسیجر وہی کورل ڈرا والا ہے۔
1۔ انپیج میں ٹیکسٹ باکس بنا کر اس میں ٹیکسٹ لکھ کر کاپی کر لیں
2۔ السٹریٹر سی ایس 3 میں ٹیکسٹ پیسٹ کر کے اسے آوٹ لائنز میں تبدیل کرکے خوبصورت کر لیں۔
3۔ اور پھر یہیں سے سیدھا فلیش سی ایس 3 میں کاپی/ پیسٹ کر لیں! ہے نا آسان!
یا پھر ai فائل میں ایکسپورٹ کر کے لیئرز کے ساتھ فلیش میں امپورٹ کر لیں!
اس بارے میں مزید جانئے:
http://www.adobe.com/products/flash/features/
i99777_a75.gif
 
Top