تعارف فقط ایک ہی بار تو لاجواب ہوا ہوں میں

میں اُسی کوہ صفت خون کی اک بوند ہوں جو
ریگ زارِ نجف و خاکِ خراساں سے ملا ۔۔۔۔۔!

میں ملک کاشف اعوان ہوں۔

سلّوں والی سخت چٹانی دھرتی سطح مرتفع پوٹھوہار --- کہ جس کا بنیادی کام تو پاک فوج کی بیرکوں کو سخت جان فولادی جسموں والے "ڈھول سپاہی" مہیّا کرنا ہے اور جس کے ماتھے کا جھومر 4 نشانِ حیدر ہیں --- سے میرا تعلق ہے۔ حال مقیم شہرِ لاہور ہوں کہ جس کی بابت میرا بھی یہی خیال ہے کہ اس شہر سے بچ کر رہنا چاہئیے، بہت جلد اپنا عادی بنا لیتا ہے۔
بنیادی طور پر ایک شاعر اور نثر نگار۔"بریدہ سر"کے نام سے مختلف اخبارات میں کالم تحریر کرتا ہوں اور مختلف تحقیقی جریدوں میں اقتصادیات پر پُر مغز ]یہ میرا ذاتی خیال ہے[ مقالے بھی تحریر کرتا ہوں۔ کثیر الجہت متنوع موضوعات پر بین الاقوامی کانفرنسوں میں شمولیت اختیار کر چکا ہوں اور تحقیقی و ادبی نوعیت کی 33 کتابیں بھی منصۂ شہود پر آ چکی ہیں۔
پیشے کے اعتبار سے چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ ہوں اور مختلف ملکی یونیورسٹیز میں وزیٹنگ لیکچرار کے طور پر بھی پایا جاتا ہوں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت خوب سر۔۔۔۔ امید ہے آپ جیسے صاحب علم ہم پر بھی کچھ رنگ چڑھا پائیں گے علم و ادب کا۔۔۔ محفل میں خوش آمدید :)
 
Top