فضائے عالم ثنائے احمد سے ہے معطر

La Alma

لائبریرین
نعت
فضائے عالم ثنائے احمد سے ہے معطر
نشاطِ بزمِ جہاں ہے عشقِ رسولِ اطہؐر

چہار سُو ہے ضیائے رعنائیِ پیمبر
شبِ سیہ میں رخ ِ نبؐی مثلِ مہرِ انور

ملے ہمیں کاش دستِ ساقی سے جامِ کوثر
وہ آبِ فرحت ہے کیف آور ، سرورِ محشر

اُس اوجِ منبر کے سامنے ہیچ رفعتیں ہیں
بجز محمؐد ہے کون عرشِ بریں کا جوہر

دعا ہے رب سے کہ رہنما ہوں رسول ِ برحق
رہے ہمیشہ رہِ رسالت مرا مقدر

دمِ نبی سے ہُوا ہے قائم نظام ِ وحدت
شریعتِ مصطفیٰ ہے سب مومنوں کا محور

نظیر چارہ گری کی اُن کی ملے بھی کیونکر
نہ دیکھا چشم ِ فلک نے ایسا غریب پرور

وجودِ طیّبؐ میں عکسِ شان ِ ربوبیت ہے
حضورِ اقدس کا قلب آیات کا ہے دفتر

سلام آقا، امامِ اعظمؐ ، نبی ِ رحمت!
شہِ مدینہ، شفیعِ امت، حبیب ِ اکبر !

( صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ )
 
محمد وارث

لائبریرین
زبرست۔

آخری سے پہلے شعر میں، ربوبیت (ر بو بی یت) میں یے پر تشدید ہے سو میرے خیال میں اس عربی لفظ کی ایک یے گرانا وہ بھی درمیان سے، درست نہیں ہے۔
 
عاطف ملک

محفلین
نعت
فضائے عالم ثنائے احمد سے ہے معطر
نشاطِ بزمِ جہاں ہے عشقِ رسولِ اطہؐر

چہار سُو ہے ضیائے رعنائیِ پیمبر
شبِ سیہ میں رخ ِ نبؐی مثلِ مہرِ انور

ملے ہمیں کاش دستِ ساقی سے جامِ کوثر
وہ آبِ فرحت ہے کیف آور ، سرورِ محشر

اُس اوجِ منبر کے سامنے ہیچ رفعتیں ہیں
بجز محمؐد ہے کون عرشِ بریں کا جوہر

دعا ہے رب سے کہ رہنما ہوں رسول ِ برحق
رہے ہمیشہ رہِ رسالت مرا مقدر

دمِ نبی سے ہُوا ہے قائم نظام ِ وحدت
شریعتِ مصطفیٰ ہے سب مومنوں کا محور

نظیر چارہ گری کی اُن کی ملے بھی کیونکر
نہ دیکھا چشم ِ فلک نے ایسا غریب پرور

وجودِ طیّبؐ میں عکسِ شان ِ ربوبیت ہے
حضورِ اقدس کا قلب آیات کا ہے دفتر

سلام آقا، امامِ اعظمؐ ، نبی ِ رحمت!
شہِ مدینہ، شفیعِ امت، حبیب ِ اکبر !

( صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ )
سبحان اللہ۔۔۔۔بہت خوبصورت ہدیہِ عقیدت ہے La Alma جی!
پڑھ کر بہت لطف آیا:)
اللہ قبول فرمائے :)
نظیر چارہ گری کی اُن کی ملے بھی کیونکر
نہ دیکھا چشم ِ فلک نے ایسا غریب پرور
بحیثیت عام قاری،
اس کے مصرعِ اول میں "کِ ان کی" تھوڑا گراں گزرتا ہے۔
اس میں تھوڑا ردو بدل ہو سکے تو :)
جیسے
"نظیر ان کی عنایتوں کی ملے بھی کیونکر"
فقط ذاتی رائے ہے،اس کو اصلاح کی جرات نہ سمجھا جائے :)
 
محمدظہیر

محفلین
بہت خوب ماشاءاللہ
سلام آقا، امامِ اعظمؐ ، نبی ِ رحمت!
طالب علم ہوں اس لیے ایک سوال ذہن میں آیا
امام اعظم کا لقب ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ سے منسوب کیا جاتا ہے ، آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے استعمال کیا. دو شخصیات کے لیے ایک لقب استعمال کیا جاتا ہے ؟
 
الف عین

لائبریرین
محمد وارث سے متفق ہوں۔ ’کِ ان کی‘ زیادہ گراں تو نہیں۔
امام اعظم، اگر بغیر کسی علامت کے استعمال کیا جائے تو شک ہو سکتا ہے۔ لیکن جب صلعم کی علامت لگی ہو تو اس کی تلافی ہو جاتی ہے۔ میرے ذاتی خیال میں
 
La Alma

لائبریرین
زبرست۔

آخری سے پہلے شعر میں، ربوبیت (ر بو بی یت) میں یے پر تشدید ہے سو میرے خیال میں اس عربی لفظ کی ایک یے گرانا وہ بھی درمیان سے، درست نہیں ہے۔
صوتی اعتبار سے زیادہ فرق نہ ہونے کی وجہ سے درست ادائیگی پر دھیان نہیں گیا. توجہ دلانے کے لیے بہت شکریہ .
 
La Alma

لائبریرین
سبحان اللہ۔۔۔۔بہت خوبصورت ہدیہِ عقیدت ہے La Alma جی!
پڑھ کر بہت لطف آیا:)
اللہ قبول فرمائے :)

بحیثیت عام قاری،
اس کے مصرعِ اول میں "کِ ان کی" تھوڑا گراں گزرتا ہے۔
اس میں تھوڑا ردو بدل ہو سکے تو :)
جیسے
"نظیر ان کی عنایتوں کی ملے بھی کیونکر"
فقط ذاتی رائے ہے،اس کو اصلاح کی جرات نہ سمجھا جائے :)
قدر افزائی کے لیے مشکور ہوں .
اصلاح کی جرات تو آپ کر چکے .سر کی رائے آنے سے آپ کا تجویز کردہ مصرع لیتے لیتے رہ گئی. مصرع خوب تھا . بہت شکریہ .
 
La Alma

لائبریرین
بہت خوب ماشاءاللہ

طالب علم ہوں اس لیے ایک سوال ذہن میں آیا
امام اعظم کا لقب ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ سے منسوب کیا جاتا ہے ، آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے استعمال کیا. دو شخصیات کے لیے ایک لقب استعمال کیا جاتا ہے ؟
نوازش .
میں نے اس ترکیب کو بطور صفت برتا ہے . اگر یہ روا نہ ہوتا تو پھر خدا کو بھی " مولا " اور " داتا " کہنا درست نہ ہوتا کیونکہ یہ بھی دیگر ہستیوں کے القاب ہیں .
 
La Alma

لائبریرین
محمد وارث سے متفق ہوں۔ ’کِ ان کی‘ زیادہ گراں تو نہیں۔
امام اعظم، اگر بغیر کسی علامت کے استعمال کیا جائے تو شک ہو سکتا ہے۔ لیکن جب صلعم کی علامت لگی ہو تو اس کی تلافی ہو جاتی ہے۔ میرے ذاتی خیال میں
ابہام دور کرنے کے لیے شکر گزار ہوں . میرا بھی یہی گمان تھا . جزاک اللہ .
 
عاطف ملک

محفلین
قدر افزائی کے لیے مشکور ہوں .
:battingeyelashes:
اصلاح کی جرات تو آپ کر چکے
:surprise::surprise::surprise::surprise::surprise::surprise:
.سر کی رائے آنے سے آپ کا تجویز کردہ مصرع لیتے لیتے رہ گئی. مصرع خوب تھا . بہت شکریہ
کاش استاد محترم کمنٹ نہ کرتے :p:p:p
تفنن برطرف،
استادِ محترم نے مصرع کی فنی حیثیت بتائی ہے۔
میرا مطمعِ نظر کچھ اور تھا:)
بہر حال بہت شکریہ میری جسارت کو برداشت کرنے کیلیے۔
جزاک اللہ :)
خوب سے خوب تر لکھتی رہیں :)
 
Top