فراڈ کرنا آسان نہیں ۔۔۔

اخبار میں ایک کمپنی کا اشتہار آیا جو لوگ امیر ہونا چاہتے ہیں وہ جوابی لفافے میں 10 روپے اس پتے پر بیجھیں، راتوں رات امیر ہونے کا نسخہ ہم بتائیں گے،،
لوگوں نے سوچا 10 روپے کون سی بڑی رقم ہے اگر اس میں امیر ہونے کا نسخہ مل جائے تو پتہ نہیں کتنا فائدہ ہوگا اور فراڈ بھی ہوا تو کوئی خاص نقصان نہیں، یہ سوچ کر آدھے شہر کے لوگوں نے دس دس روپے بیجھ دیئے،
ایک ہفتے بعد پھر اسی کمپنی کا اشتہار آیا۔
جن لوگوں نے ہمیں دس دس روپے بیجھے تھے ہم ان کے شکر گزار ہیں اور ان کے پیسوں سے ہم راتوں رات امیر ہو گئے ہیں اور یہی وہ امیر ہونے کا نسخہ ہے جو آپ نہیں جانتے تھے۔
 
Top