فتح قسطنطنیہ

بدر الفاتح نے 'تاریخ کا مطالعہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 17, 2017

  1. بدر الفاتح

    بدر الفاتح محفلین

    مراسلے:
    1,966
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    فتح قسطنطنیہ
    اسی ماہ. کی 29 تاریخ 1453 کو سلطنت عثمانیہ کے ساتویں فرمانروا سلطان محمد فاتح کی زیر قیادت فتح قسطنطنیہ کا یادگار واقعہ پیش آیا. یہ تاریخ عالم کے اہم ترین واقعات میں سے ایک ہے. مسلم فاتحین کیلئے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کا یہ فرمان ہمیشہ سے اس کی فتح کیلئے اھم محرک رہا :
    عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بِشْرٍ الْخَثْعَمِيُّ، عَنْ اَبِيهِ، اَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَتُفْتَحَنَّ الْقُسْطَنْطِينِيَّةُ فَلَنِعْمَ الْاَمِيرُ اَمِيرُهَا وَلَنِعْمَ الْجَيْشُ ذَلِكَ الْجَيْشُ

    عبداللہ بن بشر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے سنا آپ فرما رہے تھے کہ تم ضرور بالضرور قسطنطنیہ فتح کرو گے اور اس کا امیر بہترین امیر ہو گا اور اس کو فتح کرنے والا لشکر بہترین لشکر.
     
    آخری تدوین: ‏مئی 17, 2017
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. ایچ اے خان

    ایچ اے خان محفلین

    مراسلے:
    13,883
    موڈ:
    Cool
    کون تھا امیر؟
    سنا ہے قسطنطنیہ ابھی فتح ہونا ہے
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  3. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    9,651
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    استنبول (ترکی میں) ، قسطنطنیہ ہی کا نیا نام ہے۔ دنیا کے مشہور ترین شہروں میں سے ایک ہے۔
    Istanbul | Turkey
     
    آخری تدوین: ‏مئی 17, 2017
    • متفق متفق × 1
  4. ادب دوست

    ادب دوست معطل

    مراسلے:
    3,429
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    9,651
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    قسطنطنیہ کا ایک خاص بات ہے کہ یہاں کے لوگ اپنے شہر سے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔
    بقول ڈاکٹر عبدالقدیر خان دنیا میں تین شہروں کے باسیوں کی اپنے شہروں سے محبت مشہور ہے۔ ایک پیرس، دوسرا استنبول (قسطنطنیہ) اور تیسرا لاہور۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  6. بدر الفاتح

    بدر الفاتح محفلین

    مراسلے:
    1,966
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    [​IMG]
     
    • زبردست زبردست × 1
  7. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن محفلین

    مراسلے:
    4,780
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    یعنی
    • تین اموی دور میں
    • ایک عباسی دور میں
    • تین عثمانی دور میں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    19,316
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    اس موضوع پر 2012ء میں ترکی میں ایک یادگار اور بہترین فلم "فتح 1453" کے نام سے بنی تھی۔ شدید خواہش کے باوجود میں اس کا انگلش ورژن دیکھ نہیں پایا کہ ملا ہی نہیں اور جو ملتا ہے وہ ترکی میں ہے اور ترکی تو بس زبانِ یار من ترکی والا معاملہ ہے :)

    [​IMG]
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  9. بدر الفاتح

    بدر الفاتح محفلین

    مراسلے:
    1,966
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    بہت زبردست فلم ہے میں نے عربی سب ٹائٹل کے ساتھ دیکھی ہے اگر کوئی تعاون کرے تھوڑا سا تو اردو سب ٹائٹل لکھا جا سکتا ہے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  10. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن محفلین

    مراسلے:
    4,780
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    زبانِ یارِ من ترکی (عربی) و من ترکی (عربی) نمی دانم​
     
    • متفق متفق × 1
  11. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    19,316
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    مجھے سب ٹائٹلز کے ساتھ فلم دیکھنا اچھا نہیں لگتا، بندہ فلم کی بجائے تحریر میں کھویا رہتا ہے۔ ویسے یہاں کے ایک رکن عمار ابن ضیا صاحب اردو سب ٹائٹلز پر کام کرتے رہے ہیں۔

    انگلش میں یہ فلم conquest 1453 کے نام سے ریلیز ہوئی تھی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. محمدصابر

    محمدصابر محفلین

    مراسلے:
    7,066
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    لیکن میں نے تو اُردو ڈبنگ میں دیکھی تھی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  13. بدر الفاتح

    بدر الفاتح محفلین

    مراسلے:
    1,966
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    اگر لنک ہے تو فراہم کیجئے!
     
  14. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    19,316
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    اردو یا ہندی ڈبنگ والی فلمیں بھی بس گزارہ ہی ہوتی ہیں، ڈائیلاگز کا حُسن اُڑن چھو ہو جاتا ہے :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  15. محمدصابر

    محمدصابر محفلین

    مراسلے:
    7,066
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    fetih 1453 کا ٹورنٹ گوگل سے ڈھونڈ لیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر