محمد وارث

لائبریرین
شکریہ نظامی، یہ واقعی ایک لا جواب کتاب ہے اور کوئی سال، ڈیڑھ سال پہلے علم عروض سیکھنے میں، میں نے اس کتاب سے بہت مدد حاصل کی۔ بلکہ اسی کتاب کی وساطت سے 'فورمز' کی دنیا سے روشناس ہوا تھا۔

اور یہ کہ، میں نے اس موضوع کو 'پسندیدہ کلام' سے 'اصلاحِ سخن' میں منتقل کر دیا ہے جو کہ اس ربط کیلیئے صحیح جگہ ہے۔

والسلام
 

محمد وارث

لائبریرین
راجا صاحب، دستیاب تو ہے، آن لائن پڑھیئے۔

یا پھر جیسی میں نے پڑھی تھی، تمام صفحات محفوظ کریں، پھر کورل ڈرا وغیرہ میں چار چار صفحوں کا ایک صفحہ پرنٹ کرنے کیلیئے بنائیے، پرنٹ کریں یا کروایں اور اسطرح ایک کتاب تیار ہوگی :)
 

ایم اے راجا

محفلین
بہت شکریہ، وارث بھائی، اس کے لیئے یہ محنت ضرور کروں گا، لیکن وارث بھائی کیا کوئی ایسا طریقہ نہیں کہ تمام صفحات ایک دفعہ ہی محفوظ ہو جائیں میرا مطلب کے ایک کلک سے؟۔ شکریہ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
موجود ہے لیکن وہ بھی ڈھونڈنے پڑے گی، اسکا ایک آسان حل تو یہ ہے کہ پروفیسر یعقوب آسی سے رابطہ کیا جائے، وہ بھی کافی فعال ہیں ویب پر۔ اس محفل کے رکن 'نوید صادق' صاحب کا ایک ادبی گروپ ہے 'یاہو' پر اور آسی صاحب اسکے رکن ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اس گروپ کا نام 'مجلسِ ادب' ہے۔ نوید صادق صاحب اسکی روداد باقاعدگی سے محفل پر پوسٹ کیا کرتے تھے لیکن نہ جانے کیوں کافی عرصے سے اس موضوع پر پوسٹ نہیں کی۔

آخری روداد کا ربط یہ رہا۔

مزید برآں، نوید صادق صاحب کے دستخط میں اس گروپ کا ربط بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
 

دوست

محفلین
فاعلات مکمل پی ڈی ایف۔
سی شارپ میں چھوٹے سے پروگرام نے سارے پیج اتار دئیے اور باقی کام ایک پی ڈی ایف میکر نے کردیا۔:grin:
وسلام
 

الف عین

لائبریرین
اور تمہارے سی شارپ کے پروگرام نے کیا کیا تھا شاکر۔۔۔ وہ بھی تو بتاؤ۔ اور اچھا پروگرام ہو تو ڈاؤن لوڈ کے لئے مہیا کرو۔
ویسے خوشی ہو رہی ہے کہ محفل کے بہت سے ارکان اب ای سنپس جیسے سینسبل سٹروریج میں فائلیں جمع کر رہے ہیں۔ ورنہ کچھ سروسیز سے تو لگتا تھا کہ ہم اٹھائی گیرے ہیں، فائلیں لے کر بھاگنا ہے۔ اور اس کے لئے بھی ہزار شرطیبں۔ کچھ سروسیز تو شاید انڈیا نے بین کر رکھی ہیں کہ آج تک کھل ہی نہیں سکیں۔
 

دوست

محفلین
معذرت اعجاز صاحب ادب وغیرہ کے دھاگے اکثر نظر سے رہ جاتے تھے اب عروض کا طالب علم ہوا ہوں تو پڑھنے لگا ہوں ورنہ آپ کو جواب اس وقت ہی دے دیتا۔
یہ اصل میں چھوٹا سا سکرپٹ سمجھ لیں جو صفحے پر موجود تصویر اتار دیتا تھا، چونکہ ہر ویب سائٹ پر لنک بنانے کا طریقہ مختلف ہوتا ہے اس لیے پہلے دیکھنا پڑتا ہے کہ لنک کیسا ہے اور صفحوں کی تعداد کتنی ہے اور وہ شروع اور ختم کہاں پر ہورہے ہیں تب یہ کام کرتا ہے۔
 

ش زاد

محفلین
بہت شکریہ، وارث بھائی، اس کے لیئے یہ محنت ضرور کروں گا، لیکن وارث بھائی کیا کوئی ایسا طریقہ نہیں کہ تمام صفحات ایک دفعہ ہی محفوظ ہو جائیں میرا مطلب کے ایک کلک سے؟۔ شکریہ۔
اس کے لیے ایک سافٹ ویر ہے میں ابھی بتاتا ہوں آپ کو
 
Top