فائبر آپٹک کی مرمت کا کام مکمل، ملک بھر میں انٹرنیٹ اور فون سروس بحال

کعنان

محفلین
فائبر آپٹک کی مرمت کا کام مکمل، ملک بھر میں انٹرنیٹ اور فون سروس بحال
26 دسمبر 2016
news-1482749397-2630_large.jpg

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ٹی سی ایل کے فائبر آپٹک کی مرمت کر کے ملک بھر میں انٹرنیٹ اور فون سروس بحال کر دی گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پانچ گھنٹے کی طویل جدو جہد کے بعد فائبر آپٹک کی مرمت مکمل کر لی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹر نیٹ اور فون سروس بحال ہو گئی ہے۔ فائبر آپٹک کی کئی مقام سے لائنیں کٹ گئیں تھیں جبکہ لائنیں کٹنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات بھی کی جائیں گی۔

پی ٹی سی ایل کے فائبر آپٹک سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہو گئی تھی جس سے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ٹیلی فون، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی متاثر ہوئی ۔ سسٹم میں خرابی سے کراچی، اسلام آباد، ملتان، بدین، سکھر، حب، سوراب،پشاور اور دیگر شہروں میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہو گئی تھی جب کہ بعض موبائل فون کمپنیوں کی بھی سروس جزوی متاثر ہوئیں۔ اس سے قبل جاری بیان میں پی ٹی سی ایل کا کہنا تھا کہ فائبر آپٹک کراچی اور حب کے کچھ مقام سے کٹ گئی تھی جس کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ اور فون سروس معطل ہو گئی تھی۔

ح
 
Top