غیر منقوط ترجمہ قرآن - قرآنی ادب میں ایک شاندار اضافہ

جاسمن

لائبریرین
ویسے میرے ذہن میں مضمون کا جو خاکہ ہے وہ تنقید کی بجائے فیضی کی تعریف اور 'دفاع' کا ہے :)
آپ کی بات چیت پڑھتے ہوئے سوچ رہی تھی کہ کوئی تو ہو جو فیضی کے "فیض"پہ بھی بات کرے۔ان میں کئی خوبیاں بھی تو تھیں۔کچھ اچھے کام بھی کئے ہوں گے۔
شکر ہے کہ آپ ایسا کرنا چاہ رہے ہیں۔میری دعا ہے کہ آپ کے ارادہ کو اللہ جلد پایہ تکمیل کو پہنچائے۔آمین!
مجھے یقین کی حد تک گمان ہے کہ یہ بہت دلچسپ اور زبردست تحقیق ہو گی۔انشاءاللہ تعالی۔
 

ابو ہاشم

محفلین
جی، دیہاڑ دن کے وقت کو کہتے ہیں۔
دن دیہاڑے بھی بہت استعمال ہوتا ہے۔
ہمارے علاقے میں لفظ 'دِہاڑے' دنوں کے لیے استعمال ہوتا ہے یعنی 'دِہاڑا' 24 گھنٹے کے دورانیے کے لیے استعمال ہوتا ہے اور 'دِھہار' رات کا متضاد ہے یعنی یہ طلوعِ آفتاب سے غروبِ آفتاب تک کے دورانیے کے لیے استعمال ہوتا ہے
 
Top