غلتی ہائے مزامین مط پوچھ

فاتح

لائبریرین
"تین دوست کہیں بیٹھے تھے۔
پہلا بولا، روٹی ووٹی کھا کر جانا۔
دوسرا بولا، روٹی شوٹی کا کیا ہے، کھا لیں گے۔
تیسرے نے کہا، روٹی موٹی گھر میں جا کر کھائیں گے۔
سوال یہ ہے کہ ان تینوں کی مادری زبان کون کون سی ہو سکتی ہے؟ "
بالترتیب اردو، پنجابی اور پشتو
 
فاتح

لائبریرین
"پہرے پر موجود سپاہیوں کے نام
حاملِ ھٰذا ایک خاص شخص ہے اس لیے اسے روکو مت جانے دو ۔
بحکم بادشاہِ وقت "
ہٰذا۔۔۔
اردو میں کوئی لفظ ھ سے شروع نہیں ہوتا خواہ وہ عربی سے اردو میں آیا ہو کیونکہ اردو میں دو چشمی ھ حرفِ واحد کے طور پر کسی لفظ میں نہیں آتی۔ ھ صرف دوسرے حروف سے مل کر مرکب حروف تشکیل کرتی ہے مثلاًبھ، پھ، تھ، وغیرہ
 
فاتح

لائبریرین
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
آخری تدوین:

انجانا

محفلین
انہوں نے لکھا

"پہرے پر موجود سپاہیوں کے نام
حاملِ ھٰذا ایک خاص شخص ہے اس لیے اسے روکو مت جانے دو ۔
بحکم بادشاہِ وقت "
پہرے پر موجود سپاہیوں کے نام
حاملِ ہٰذا ا ایک خاص شخص ہے، اس لیے اسے روکو! مت جانے دو ۔:)
بہ حکمِ بادشاہِ وقت
 
مندرجہ ذیل عبارت کی غلطیاں بتائیے

IMG_2072.jpg

مولانا جلالالدین رومی فرماتے ھیں
ھر وقت اللہ کےکرم کا شکر اداکرتے رھو
صرف پیسہ ھی رزق نہیں ھے۔
علم، عقل، ذھن، چہرہ،
اولاد، ادب اور اخلاق بھی رزق میں شامل ھیں
مخلص ھمدرددوست بھی رزق میں شامل ھے​
 
آخری تدوین:
مندرجہ ذیل عبارت بھی تقریباً پچھلی عبارت ہی ہے چند الفاظ کے فرق کے ساتھ۔اب اس عبارت کی غلطیاں پکڑئیے!

99_ECBCFF-_C60_E-43_F6-_AA39-0_E8_A5_E76_A0_E2.jpg
بہترین رزق
مولانا جلال الدین رومی فرماتے ہیں
ہر وقت اللہ کا شکر ادا کرتے رہو
صرف پیسہ ہی رزق نہیں ہے
بلکہ علم، عقل، ذہن، چہرہ، اولاد، ادب، اخلاق اور مخلص و ہمدرد دوست بھی بہترین رزق میں شامل ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
مندرجہ ذیل عبارت کی غلطیاں بتائیے

IMG_2072.jpg

مولانا جلالالدین رومی فرماتے ھیں
ھر وقت اللہ کےکرم کا شکر اداکرتے رھو
صرف پیسہ ھی رزق نہیں ھے۔
علم، عقل، ذھن، چہرہ،
اولاد، ادب اور اخلاق بھی رزق میں شامل ھیں
مخلص ھمدرددوست بھی رزق میں شامل ھے​
مندرجہ ذیل عبارت بھی تقریباً پچھلی عبارت ہی ہے چند الفاظ کے فرق کے ساتھ۔اب اس عبارت کی غلطیاں پکڑئیے!

99_ECBCFF-_C60_E-43_F6-_AA39-0_E8_A5_E76_A0_E2.jpg
ساتھ کچھ حوالے بھی پوچھنے چاہییں کہ "کہاں" فرماتے ہیں مولانا۔ اس کتاب کا نام، باب و صفحہ وغیرہ کی تفصیل ۔
اقبال، رومی، فراز، وغیرہ کی ہم نے وہ مٹی پلید کی ہے کہ خدا کی پناہ۔ حد تو یہ ہے کہ ہمارا یہی بلا حوالہ آگے چلانے کا رویہ فرمان نبوی و خداوندی کے متعلق بھی ہے۔
 
متفق فاتح بھائی

سبحان اللہ کہہ کر شیئر کیجیے!!!!!
 
جاسمن

لائبریرین
ساتھ کچھ حوالے بھی پوچھنے چاہییں کہ "کہاں" فرماتے ہیں مولانا۔ اس کتاب کا نام، باب و صفحہ وغیرہ کی تفصیل ۔
اقبال، رومی، فراز، وغیرہ کی ہم نے وہ مٹی پلید کی ہے کہ خدا کی پناہ۔ حد تو یہ ہے کہ ہمارا یہی بلا حوالہ آگے چلانے کا رویہ فرمان نبوی و خداوندی کے متعلق بھی ہے۔

بالکل ایسا ہی ہے۔
 
چھٹی منائی جارہی ہے۔ قریب ہی ہماری نصف بہتر بچوں کی املا نویسی کی کاپیاں چیک کررہی ہیں۔ گاہے بگاہے ایک آدھ لفظ کے خوب صورت ہجے بھی بتلاتی جاتی ہیں۔

اب تو ہماری برداشت سے باہر ہے ۔ بیگم کے ہاتھ سے چیک شدہ کاپیاں اُٹھاتے ہیں اور کچھ الفاظ کا محفلین کی دلچسپی کے لیے اپنے موبائل پر نوٹ بنالیتے ہیں۔

آپ بھی ان نرالے ہجوں کا حظ اُٹھائیے۔

ختمستقیم
آمزش۔ امزش۔ آم زش
بل م کابل۔ بل مقابل۔ بلمقابل
رد امل۔ رت عمل
بیبسی
شرفی آدمیات۔ صرفے ادمیات
خندار۔
اقتاہٹ۔ اکتاحٹ
نظم و ضبت۔ نزم و ذبت

مطلعۂ کتب۔ مطلۂ کتب
جذبائے حو بو لوتنی۔
قاروائی۔
موحال۔
استھکام۔
سعادر۔
صلحیات۔
 
غمناکی کا اظہار کرنے سے قبل یہ پوچھنا چاہوں گا کہ بچے کس جماعت کے ہیں اور کس ملک میں رہائش پذیر ہیں؟
 
غمناکی کا اظہار کرنے سے قبل یہ پوچھنا چاہوں گا کہ بچے کس جماعت کے ہیں اور کس ملک میں رہائش پذیر ہیں؟
فاتح بھائی! اس جماعت پر ہی کیا موقوف، آج کل تقریبا سب بچوں کا یہی حال نہیں ہے؟ ۔ ہمارے بچے انگلش میڈیم اسکولوں میں پڑھ کر نہ ادھر کے رہتے ہیں نہ ادھر کے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ آج کل کے اکثر گریجویٹ بچے قسطنطنیہ کے ہجے نہیں کرسکتے۔
 
آپ نے بتایا نہیں کہ کس جماعت کے بچے ہیں۔
سائنسی مضامین تو شروع سے انگریزی میں ہی پڑھائے جانے چاہیں۔۔۔ ہم نے دسویں جماعت تک لحمیات، حرارے، عصبیں، مقیاس الحرارہ جیسی اصطلاحات پڑھیں اور جونھی گیارہویں میں پہنچے ہمیں پروٹینز، کیلوریز، نروز اور تھرمامیٹر پڑھنے پڑے اور پہلا سال تو سمجھ‌میں‌نہیں آتا تھا کہ یہ کیا بکواس ہے۔
 
Top