غزل بغرضِ اصلاح

امان زرگر نے 'اِصلاحِ سخن' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 18, 2017

  1. امان زرگر

    امان زرگر محفلین

    مراسلے:
    839
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    متدارک مثمن سالم
    فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن

    حق محبت کا کچھ تو ادا کیجئے
    درد کی اب تو کوئی دوا کیجئے
    کون ملنے کو کہتا ہے ہر روز ہی
    کم سے کم عید پر تو ملا کیجئے
    دستِ موجِ عنایت ترا شکریہ
    بیچ دریا ہی مجھ کو فنا کیجئے
    عرض مطلب کرے گر مرا یہ جنوں
    حرفِ نازیبا سمعِ رضا کیجئے
    (گر کرے خواہشِ وصل میرا جنوں
    حرفِ نازیبا سمعِ رضا کیجئے)
    مبتدی سوچ لو پہلے انجام کو
    پھر جنوں سے یہ دل آشنا کیجئے
    (سوچ کر پہلے انجامِ کارِ جنوں
    مسلکِ عشق طرفہ ادا کیجئے)
    رنگِ عارض بجا تجھ کو بھایا مگر
    زلفِ نازاں پہ خود کو فدا کیجئے
    برملا ہوں گے عشاق غمزہ سرا
    حسن کو گر کبھی خودنما کیجئے
     
    آخری تدوین: ‏مارچ 19, 2017
  2. امان زرگر

    امان زرگر محفلین

    مراسلے:
    839
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
  3. امان زرگر

    امان زرگر محفلین

    مراسلے:
    839
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    آخری تدوین: ‏مارچ 18, 2017
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. امان زرگر

    امان زرگر محفلین

    مراسلے:
    839
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    .
     
    آخری تدوین: ‏مارچ 19, 2017
  5. امان زرگر

    امان زرگر محفلین

    مراسلے:
    839
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
  6. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    29,598
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    sunshine
    میں دن میں ایک بار محفل کا مفصل چکر لگاتا ہوں۔ چاہیے دن میں دس بار ٹیگ کر دو، کبھی موڈ ہوا اور آن لائن ہوا تو درمیان میں بھی ٹیگ دیکھ لیتا ہوں، ورنہ نہیں۔
    ہاں یہ غزل اچھی کہی ہے۔ بس اس میں ایک بنیادی غلطی یہ ہے کہ ردیف ہی ’آپ‘ کے تخاطب سے کی گئی ہے، اس لیے ’آپ‘ کے علاوہ ’تم‘ یا ’تو‘ ضمیروں کے استعمال سے شتر گربہ ہو جاتا ہے۔
    دستِ موجِ عنایت ترا شکریہ
    بیچ دریا ہی مجھ کو فنا کیجئے

    مبتدی سوچ لو پہلے انجام کو
    پھر جنوں سے یہ دل آشنا کیجئے

    رنگِ عارض بجا تجھ کو بھایا مگر
    زلفِ نازاں پہ خود کو فدا کیجئے

    ان کے علاوہ
    عرض مطلب کرے گر مرا یہ جنوں
    حرفِ نازیبا سمعِ رضا کیجئے
    (گر کرے خواہشِ وصل میرا جنوں
    حرفِ نازیبا سمعِ رضا کیجئے)
    سمعِ رضا کی ترکیب سمجھ میں نہیں آئی!!
    اور یہ کہہ چکا ہوں کہ مصرع جس قدر نثر کے قریب ہو گا، اتنی ہی بہتر روانی محسوس ہو گی۔ جیسے
    گر مرا یہ جنوں عرض مطلب کرے
    زیادہ رواں ہے۔ اس قسم کی اصلاھات شاعر خود ہی پہلے ہی کر سکتا ہے۔ کچھ وقت اس غزل کے ساتھ گذار کر، اور ہر ممکن صورت کے مصرع رکھ کر۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  7. امان زرگر

    امان زرگر محفلین

    مراسلے:
    839
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    حق محبت کا کچھ تو ادا کیجئے
    درد کی اب تو کوئی دوا کیجئے
    کون ملنے کو کہتا ہے ہر روز ہی
    کم سے کم عید پر تو ملا کیجئے
    دستِ موجِ عنایت ہو لطف و کرم
    بیچ دریا ہی مجھ کو فنا کیجئے
    سوچ لو پہلے انجامِ کارِ شغف
    پھر جنوں سے یہ دل آشنا کیجئے
    رنگِ عارض بجا لاکھ بھائے مگر
    زلفِ نازاں پہ خود کو فدا کیجئے
    برملا ہوں گے عشاق غمزہ سرا
    حسن کو گر کبھی خودنما کیجئے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    29,598
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    sunshine
    سوچ لو پہلے انجامِ کارِ شغف
    پھر جنوں سے یہ دل آشنا کیجئے
    اب بھی شتر گربہ ہے

    رنگِ عارض بجا لاکھ بھائے مگر
    مصرع رواں نہیں۔ ُبجا‘ کا محل آخر میں ہونا چاہیے۔ جیسے
    رنگ عارض کا کتنا ہی بھائے، بجا
    یا
    رنگ عارض کا کتنا ہی بھائے مگر
     
  9. امان زرگر

    امان زرگر محفلین

    مراسلے:
    839
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    سوچئے پہلے انجامِ کارِ شغف
    پھر جنوں سے یہ دل آشنا کیجئے
     
  10. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    29,598
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    sunshine
    درست
     
  11. امان زرگر

    امان زرگر محفلین

    مراسلے:
    839
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    کنجِ لب بزم آرا مرا شوق دل
    حسنِ آشفتگی زیبِ پا کیجئے

    یا

    بزمِ شوق اک سجا لیجئے کنجِ لب
    اس میں آشفتہ دل مبتلا کیجئے

    یا

    کنجِ لب بزمِ شوق اک سجی ہے ابھی
    اس میں آشفتہ دل مبتلا کیجئے
    اور
    رنگ عارض کا کتنا ہی بھائے مگر
    زلفِ نازاں پہ خود کو فدا کیجئے
     
    آخری تدوین: ‏مارچ 20, 2017
  12. امان زرگر

    امان زرگر محفلین

    مراسلے:
    839
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    آخری تدوین: ‏مارچ 20, 2017
  13. امان زرگر

    امان زرگر محفلین

    مراسلے:
    839
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
  14. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    29,598
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    sunshine
    میری ناقص عقل میں تو یہ اشعار نہیں گھس سکے۔ اس لیے کچھ نہیں کہہ سکتا۔ کنج لب کی ترکیب بھی عجیب سی ہے، گوشہ لب تو سنا ہے۔ اس پر بزم شوق؟
     
  15. امان زرگر

    امان زرگر محفلین

    مراسلے:
    839
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بزمِ شوق اک سجا لیجئے کنجِ جاں
    اس میں آشفتہ دل مبتلا کیجئے
     
  16. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    29,598
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    sunshine
    کنج جاں میں سجا لیں کہیں بزم شوق
     
  17. رشدیٰ ندا

    رشدیٰ ندا محفلین

    مراسلے:
    23
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Angelic
    سوچئے پہلے انجامِ کارِ شغف
    اس طرح کرکے دیکھیں
     
  18. امان زرگر

    امان زرگر محفلین

    مراسلے:
    839
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    اساتذہ اور احباب کا شکر گزار ہوں۔۔۔ اصلاح کے بعد غزل پیشِ خدمت ہے سر الف عین
    حق محبت کا کچھ تو ادا کیجئے
    درد کی اب تو کوئی دوا کیجئے
    کون ملنے کو کہتا ہے ہر روز ہی
    کم سے کم عید پر تو ملا کیجئے
    دستِ موجِ عنایت ہو لطف و کرم
    بیچ دریا ہی مجھ کو فنا کیجئے
    سوچئے پہلے انجامِ کارِ شغف
    پھر جنوں سے یہ دل آشنا کیجئے
    رنگ عارض کا کتنا ہی بھائے مگر
    زلفِ نازاں پہ خود کو فدا کیجئے
    کنجِ جاں میں سجا لیں کہیں بزمِ شوق
    اس میں آشفتہ دل مبتلا کیجئے
    برملا ہوں گے عشاق غمزہ سرا
    حسن کو گر کبھی خودنما کیجئے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  19. امان زرگر

    امان زرگر محفلین

    مراسلے:
    839
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    شکر گزار ہوں۔ مصرع کو ایسا پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔۔
     
  20. رشدیٰ ندا

    رشدیٰ ندا محفلین

    مراسلے:
    23
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Angelic
    جی میں نے لکھنے کے بعد دیکھا
    اور مجھے کمنٹ ڈلیٹ کس طرح کیا جاتا
    اُسکا علم نہیں سو
     

اس صفحے کی تشہیر