غزل برائے اصلاح

جناب محترم الف عین صاحب، دیگر استاتذہ اکرام، ان اشعار کے بارے اصلاح کی گذارش ہے۔

فعولن فعولن فعولن فعولن

بھیانک بڑا ہے قیامت کا منظر
خطا کے مطابق ندامت کا منظر
وہاں ہوں گے بے بس مَلِک بھی گدا بھی
وہ اعلی و ادنی کی شامت کا منظر
ہلے گے کہاں کب کسی کی زباں بھی
سبھی کے لیے ہو گا صامت کا منظر
ہمیشہ رہے جو شریعت کے تابع
انھی کے لیے ہے عنایت کا منظر
گواہِؓ نبوت کی پیاری دلیلیں
وہ صدیقؓ کی ہے صداقت کا منظر
تمھیں دیکھنی ہو خدا کی رضا گر
عمرؓ کی وہ دیکھو فراست کا منظر
بہت برکتیں دیں خدا نے غنیؓ کو
غنا میں ہے جن کی سخاوت کا منظر
کہ بھولا نہیں جنگِ خیبر زمانہ
ہے بے شک علیؓ کی شجاعت کا منظر
مجھے خواب میں تو دکھا دے وہ یا رب
پیارے نبیؐ کی شباہت کا منظر
 
مطلع میں بھیانک کا لفظ ابتدا میں مجھے کچھ عجیب معلوم ہورہا تھا اس لیے اگر مطلع یوں ہو تو مناسب ہوگا؟
بڑا پر خطر ہے قیامت کا منظر
خطا کے مطابق ندامت کا منظر​
 

الف عین

لائبریرین
مبلع میں بھیانک تو چلے گا، لیکن ’بھیانک بڑا‘ محاورے کے خلاف ہے۔ ’بھیانک بہت‘ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس شعر میں:
تمھیں دیکھنی ہو خدا کی رضا گر
عمرؓ کی وہ دیکھو فراست کا منظر
÷÷الفاظ کی نشست بدلنے کی ضرورت ہے، ورنہ روانی متاثر ہے۔ جیسے
خدا کی رضا دیکھنا چاہتے ہو؟
وہ دیکھو عمر کی فراست۔۔۔

مجھے خواب میں تو دکھا دے وہ یا رب
پیارے نبیؐ کی شباہت کا منظر
۔۔ پیارے کا ’ی‘ محض لکھا جاتا ہے، بولا اور تقطیع میں شمار نہیں ہوتا۔
اس کے علاوہ
شباہت؟ کیا مراد شبیہہ ہے؟ اور اس کے ساتھ ’کا منظر‘ اور بھی عجیب!!
 
بہت شکریہ محترم الف عین صاحب۔
مبلع میں بھیانک تو چلے گا، لیکن ’بھیانک بڑا‘ محاورے کے خلاف ہے۔ ’بھیانک بہت‘ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
جی بہتر ہے۔
تمھیں دیکھنی ہو خدا کی رضا گر
عمرؓ کی وہ دیکھو فراست کا منظر
÷÷الفاظ کی نشست بدلنے کی ضرورت ہے، ورنہ روانی متاثر ہے۔ جیسے
خدا کی رضا دیکھنا چاہتے ہو؟
وہ دیکھو عمر کی فراست۔۔۔
ایسے تبدیل کردیں تو مناسب ہے؟

اگر دیکھنی ہو رضائے الہی
وہ دیکھو عمرؓ کی فراست کا منطر

مجھے خواب میں تو دکھا دے وہ یا رب
پیارے نبیؐ کی شباہت کا منظر
۔۔ پیارے کا ’ی‘ محض لکھا جاتا ہے، بولا اور تقطیع میں شمار نہیں ہوتا۔
اس کے علاوہ
شباہت؟ کیا مراد شبیہہ ہے؟ اور اس کے ساتھ ’کا منظر‘ اور بھی عجیب!!
معافی چاہتا ہوں اپنی کم علمی اور کم عقلی پر۔ اس کو اگر یوں تبدیل کردیا جائے تو ٹھیک ہو گا؟

دکھا خواب میں اپنے پیارے کی صورت
خدایا عطا کر وہ رحمت کا منظر
 
Top