غزل برائے اصلاح: فقط احساس ہے میرا، نہیں ہے شاعری میری

عاطف ملک

محفلین
بتا اے چارہ گر مجھ کو، سبب کیا ایسی نسبت کا
جو دل میں درد بڑھتا ہے، تو بڑھتی ہے ہنسی میری

خدایا لاج رکھ احباب کی اندھی محبت کی
مِرے اخلاص کی خاطر، چھُپا کم مائیگی میری

یہ کچھ سطریں جو اُبھری ہیں، مِرے بحرِ تخیل میں
فقط احساس ہے میرا، نہیں ہے شاعری میری
واہ جی واہ ۔۔ آخر دادا جی کا خون جوش مارنے لگ ہی گیا ہے ۔
لاجواب غزل اور بہترین اشعار ۔ ڈھیروں داد بھیا
 

عاطف ملک

محفلین
اسی تناظر میں بات کی تھی۔۔۔۔۔۔۔کیونکہ "بہترین صدقہ وہ ہے جو قریبی عزیزوں پر کیا جائے۔"
:)
میں قریبی بھی ہوں اور حقدار بھی :LOL:
آپ کو بھی مذاق کی وضاحت کر کے سمجھانا پڑے گا :-(
آپ کے متوقع پیشہ کے پیشِ نظر یہ خطرہ ہوا کہ صرف خون نچوڑنا چاہتے ہیں۔ :p
آپ کی صحت کی خاطر تو پورا دیوان لکھنا پڑے گا۔
 

عظیم

محفلین
یہ دو سالوں کا قصہ ہے، دو چار دنوں کی بات نہیں
:)
آپ سب احباب کی محبتوں کا احاطہ تو کر ہی نہیں سکتا. :)
کل آپ کی اس پوسٹ کو دیکھ کر واقعی خوشی ہوئی تھی ۔ میرا تو مشورہ ہے کہ آپ باقاعدہ لکھا کریں ان شاء اللہ اچھی شاعری کریں گے ۔
 

یوسف سلطان

محفلین
خدایا لاج رکھ احباب کی اندھی محبت کی
مِرے اخلاص کی خاطر، چھُپا کم مائیگی میری

یہ کچھ سطریں جو اُبھری ہیں، مِرے بحرِ تخیل میں
فقط احساس ہے میرا، نہیں ہے شاعری میری

نگاہِ التفاتِ ساقیِ کوثر کا پیاسا ہوں
مئے گُلرنگ سے کیونکر بُجھے گی تشنگی میری؟

پھنسا ہوں کارِ دنیا میں، مگر اُمّید ہے تابشؔ
کہ دربارِ رسالتؐ میں لکھی ہے حاضری میری
(ان شاء اللہ)
ماشاء اللہ ! بہت عمدہ اشعار ہیں
 
Top