غزل: اِلٰہی عَفو و عطا کا تِرے اَحَق ہوں میں

اے خان

محفلین
آمین. میرے سے پہلے ہی یقین تھا؟
یہ اعلیٰ والے میں میٹھا تھوڑا زیادہ ہو گیا ہے.
اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے. آمین.
بہت شکریہ
ایک دو مہینے پہلے یقین ہوگیا تھا کہ آپ شاعر ہیں. یقین کیسے ہوگیا تھا. وہ بات بھول گیا ہوں.
بندے کے سامنے اس کی تعریف کرنا مجھے اچھا نہیں لگتا. ورنہ بہت کچھ کہہ دیتا.
☺☺☺☺☺
 
سید عمران

محفلین
بہت خوب...
اللہ تعالی آپ اپنی ذات سے وابستہ ہماری امیدیں و طلب پوری فرمائیں...
آپ کے عفو و عطا دونوں کے بغیر ہمارا گزارا نہیں...
اس حمد کے لکھنے والے اور پڑھنے والوں سب کو اپنے عفو و عطا سے سرفراز فرمادیجیے...
آمین!!!
 
یہ تار تار سا دامن، یہ آبلہ پائی
بتا رہے ہیں کہ راہی بہ راہِ حق ہوں میں

کیا کیفیت بیان کی ہے. راہ حق پہ چلنے والوں کو کانٹوں پہ گزرنا پڑتا ہے.
لوگ آسان سمجھتے ہیں مسلماں ہونا.
آپکی غزل نے اتنے دنوں سے دل پہ چھایا غبار دھو ڈالا ہے. لگتا تھا حق کی بات کرنے والے رہے ہی نہیں. جزاک اللہ

اِلٰہی عَفو و عطا کا تِرے اَحَق ہوں میں
خطاؤں پر ہوں میں نادم، عَرَق عَرَق ہوں میں

یہ اشعار نہ جانے کتنی بار دہرائے میں نے.
بہت اعلیٰ تابش صاحب. اللہ ان خوبصورت خیالات میں مزید برکت دے. اب جب کہ میرا اردو محفل سے جی اچاٹ ہونے لگا تھا آپکی غزل نے وہ کلفت مٹا دی.
جزاک اللہ بہن. حسنِ ظن رکھنے پر ممنون ہوں.
 
بہت خوب...
اللہ تعالی آپ اپنی ذات سے وابستہ ہماری امیدیں و طلب پوری فرمائیں...
آپ کے عفو و عطا دونوں کے بغیر ہمارا گزارا نہیں...
اس حمد کے لکھنے والے اور پڑھنے والوں سب کو اپنے عفو و عطا سے سرفراز فرمادیجیے...
آمین!!!
آمین جزاک اللہ عمران بھائی.
 
فرقان احمد

محفلین
کسی نے فیض اٹھایا ہے زندگی سے مری
کتابِ زیست کا موڑا ہوا وَرَق ہوں میں

یہ تار تار سا دامن، یہ آبلہ پائی
بتا رہے ہیں کہ راہی بہ راہِ حق ہوں میں
آپ کے دادا مرحوم حیات ہوتے تو کم از کم ان دو اشعار پر آپ کو داد ضرور دیتے۔ سلامت رہیے، تابش بھیا :)
 
آپ کے دادا مرحوم حیات ہوتے تو کم از کم ان دو اشعار پر آپ کو داد ضرور دیتے۔ سلامت رہیے، تابش بھیا :)
بہت شکریہ فرقان بھائی۔
ابھی تک اپنی کوئی کاوش والد صاحب کو دکھانے کی ہمت نہیں باندھ سکا ہوں۔ ان کو کیسے دکھا دیتا۔ :p
یہ تو دادا مرحوم کی داد ہو گئی۔ آپ کی کہاں ہے۔ :)
 
سید عمران

محفلین
بہت شکریہ فرقان بھائی۔
ابھی تک اپنی کوئی کاوش والد صاحب کو دکھانے کی ہمت نہیں باندھ سکا ہوں۔ ان کو کیسے دکھا دیتا۔ :p
یہ تو دادا مرحوم کی داد ہو گئی۔ آپ کی کہاں ہے۔ :)
والد صاحب کا ایڈریس دیں...
ہم خود دکھا دیتے ہیں انہیں!!!
:D:D:D
 
محمداحمد

لائبریرین
سبحان اللہ سبحان اللہ!

خوبصورت کلام ہے تابش بھائی!

کسی نے فیض اٹھایا ہے زندگی سے مری
کتابِ زیست کا موڑا ہوا وَرَق ہوں میں

یہ تار تار سا دامن، یہ آبلہ پائی
بتا رہے ہیں کہ راہی بہ راہِ حق ہوں میں

جو ذرّے ذرّے کو روشن کرے، وہ تابشِؔ صبح
افق پہ شام کو پھیلی ہوئی شفق ہوں میں

کیا کہنے!

جیتے رہیے۔ :)
 
Top