عید کی تیاریاں اور خوشیاں

تعبیر

محفلین
السلام و علیکم
اوئے ہوئے اتنی لمبی لسٹ سوالات کی

  • سچی بات یہ ہے کہ کبھی دعا مانگ لی کبھی نہیں مانگی ، اور زیادہ تر دوستوں کے ساتھ آوارہ گردی کر کے گزارتا تھا پر جب سے لاہورایا ہوں تو کوئی دوست نہیں بنایا ۔ کتب سے دوستی ہے سو وہی پڑھتا ہوں
  • عید کی تیاری کی کبھی بھی ٹینشن نہیں لی، والدہ کو پتا ہے کہ میں ڈارک کلر کی شلوار قمیض اور پشاوری چپل پہنتا ہوں تو مل جاتی ہیں دونوں چیزیں
  • اس بات کا کوئی مدلل جواب تو نہیں ہے میرے پاس، بس یہی ایک ایسا تہوار ہمیں تحفے میں دیا ہے اللہ نےکے جس میں جتنا بھی صرف کریں سب کا ثواب ملتا ہے
  • جھوٹ نہیں بولوں گا ، کبھی پڑھ لیتا ہوں کبھی نہیں کیونکہ ساری رات تو جاگتا ہوں صبح امی سے گالیاں پڑھتی ہیں پھر میری ایک ہی بہن ہے اس کے گھر جاتا ہوں وہاں سے جیب خالی کرواکے آتا ہوں اپنے دو عدد بھانجوں کے ہاتھوں اور سو جاتا ہوں
  • شِیر خُرما بناتی ہیں امی ، لیکن میں سارا دن چائے اور سگریٹ پیتا رہتا ہوں
  • میں عید کے دوسرے دن اپنے آبائی شہر دیپالپور جاتاہوں کیونکہ میرے ناناابو "سید منیر احمدنقوی" صاحب کی برسی ہوتی ہے اور میرا پوراننھیال جمع ہوتاہے وہاں اور میری قسمت کے میں ننھیال کا سب سے بڑا بچہ ہوں اور میرے چار ماموں اور چار ہی خالائیں ہیں اور ان سب کے چار چار بچے ہیں تو حضرات ذرا سوچیئے ہمدردی سے میرا کیا حال ہوتا ہوگا:( لیکن مجھے بچوں کو تنگ کر کے عیدی دینے میں مزا آتا ہے میں سب سے کوئی نہ کوئی کام کر واتا ہوں پھر عیدی دیتا ہوں
  • میں صرف اپنی بہن کے گھر جاتا ہوں ، لیکن ہمارےگھرکافی مہمان آتے ہیں سو بہت رونق ہوتی ہو میرے گھر
  • اب تو عید کارڈ کے زمانے ہی گئے، ایس ایم ایس مل جاتا ہے عیدمبارک کا وہی میں آگے بھیج دیتا ہوں
  • صرف امی عیدی دیتی ہیں یا میری ایک چھوٹی سی کزن ہے 4،5 سال کی اس کا پیغام ملا کے باباجی کو میں نے عیدی دینی ہے تو بھائی اس بار خاص طور سے جاؤں گا عیدی لینے :)
  • ایک ہی واقعہ یاد ہے کہ چھوٹے ہوتے کرکٹ کھیلنے کا کچھ زیادہ ہی شوق تھا تو ایک عید پر میں عید کے کپڑوں میں ہی کرکٹ کھیلنے چلا گیا اور صاحب کھیلتے ہوئے جذباتی ہوکر میں نے ایک ڈائیو لگائی تو میدان کی گرل میں میری قمیض پھنس گئی اور اور بغلوں تک چاک ہوگئی اور اس کے بعد میں اپنے دوست کے گھر گیا اور اس کی بڑی آپی کو اپنی ساری عیدی دے کر اپنی قمیض سلوائی


بہت بہت شکریہ بابا جی :):):)
کتنی زبردست عید مناتے ہیں آپ ماشاءاللہ
دوست کی بہن ہونے کے بادجود آپ سے پیسے لیکر شرٹ سی کر دی حیرت ہے :eek::eek::eek:
 

تعبیر

محفلین
ضرور! کیوں نہیں۔ :D
اسے میں کیا سمجھوں طنزیہ مسکراہٹ یا زبردستی کی مسکراہٹ :p
اتنے بہت سارے سوالات زحال بھی کی دعوت پر صبح دیکھ لئے تھے لیکن یکسوئی نہیں تھی سو جواب نہیں دیا۔ یکسوئی تو اب بھی نہیں پر سوچا جواب دے ہی دوں۔ :) ویسے میری عید کوئی خاص نہیں ہوتی کہ میں اتنا ہی اہتمام کرتا ہوں کہ گزارا ہو جائے زیادہ کرنے پر طبیعت مائل نہیں ہوتی
اس بار کچھ زیادہ ہی سوالات ہو گئے :(:(:( اب کیا کیا جا سکتا ہے​

آپ کے سوالات شاید خواتین کے لئے زیادہ دلچسپی کا باعث ہوں کہ ہم تو مذکورہ بالا چیزوں میں صرف سویوں تک ہی محدود رہتے ہیں۔ :ROFLMAO: ویسے عید دوستوں کے بغیر ادھوری لگتی ہے۔
ہاہاہا​
اس سوال نے کوئی چوتھی یا پانچویں بار شرمندہ کیا ہے :nailbiting:
اس کے باوجود آپ نے بہت ہی زبردست جواب دیا ہے

شعر فرحت کیانی کی اس تھریڈ میں لکھ دیے ہیں ، اور کوئی یاد آیا تو اسٹیٹس میں لکھ دیں گے۔ ایک بات جو ہر عید پر یاد آتی ہے وہ یہاں شئر کردی ہے۔
بہت بہت شکریہ فرحت کا تھریڈ میں دیکھ چکی ہوں البتہ دوسرے لنک کے لیے بہت بہت شکریہ

شکر ہے سوالات ختم ہوگئے ورنہ اتنے جوابات دے دے کر ہم بھی پاگل ہوجاتے اور ہمارے پھیکے پھاکے جوابات پڑھنے والے بھی بے زار ہو جاتے ۔ :)
واقعی کچھ زیادہ ہی سوالت ہو گئے ۔جوابات بہت ہی اچھے تھے جس کے لیے بہت بہت شکریہ
 

تعبیر

محفلین
چاند دیکھنے کے بعد دعا مانگتا ہوں سننے کے بعد نہیں:)دعا یہی ہوتی ہے کہ رب تعالیٰ اس ماہ کو میرے، میرے گھر والوں،دوسروں عزیزوں کیلیے خیر و برکت والا بنا دے۔
بھئی ہم تو ٹھہرے پینڈو یہاں مارکیٹیں کہاں:( ابھی تک کچن میں رخ کرنے والا مرحلہ نہیں آیا ابھی تو امی جان سلامت باشد ہیں(اللہ تعالیٰ انہیں تا حیات سلامت ہی رکھے) اور ایک عشرے تک شادی کا کوئی امکان نہیں:applause: لہذا یہ سوال دس بعد کریں گی تو امید ہے جواب مختلف ہوگا:)

تیاریاں تو چھوٹے بچوں کی ہوتی ہیں ایک بار آپ نے ٹین میں قدم رکھا عید بھی ٹن:) میں مارکیٹوں میں جانے سے بہت گریز کرتا ہوں مجھے خریداری کا کوئی شوق نہیں۔
اس بار نیلے رنگ کا لٹھےکا شلوار قمیض ہے۔جوڑوں وغیرہ کا کوئی چکر نہیں میں تو ایک جوڑے سے دو دو عیدٰیں گزار لیتا ہوں اور جوتوں کا بھی یہی حال ہے۔

اگر سچی بات بتاؤں تو پہلے عید کی نماز پڑھتا ہوں، اپنے دوستوں سے عید ملتا ہوں ،قبرستان میں جا کر اپنے بڑوں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کرتا ہوں۔ گھر پہنچ کر جو بھی پکا ہو کھا لیتا ہوں، گھر والوں کے ساتھ کچھ دیر گپیں شپیں مارنا اور پھر شام تک موویز:LOL: چلتی ہیں(سارا رمضان یہ عادت کنٹرول کرنی پڑتی ہے)۔

امی جان صبح سویرے سویاں، کھیر یا دوسری میٹھی ڈش بنا لیتی ہیں۔اور گوشت وغیرہ کی ڈشز ہی ہوتی ہیں یعنی بریانی،گوشت،آلو قیمہ وغیرہ وغیرہ۔میں نے کبھی کسی ڈش کی فرمائش نہیں کی:applause: ۔

ناپسند یہی ہے کہ کوئی عیدی نہ مانگ لے:cautious: کیونکہ میں نے بھی امی ابو سے لینی ہوتی ہے

کوئی گھر آجائے تو سو بار:welcome:کسی کے گھر جانے ہمارے لیے جان جوکھوں کا کام ہے

میں نے زندگی میں کبھی کسی کو عید کارڈ نہیں دیا صرف سستی کی وجہ سے۔اب تو میسجز پر سارا کچھ ہو جاتا ہے روزانہ کئی پیغامات موصول ہوتے ہیں کیا کیا لکھوں؟

عید نام ہے خوشی کا اور خوشی اس وقت تک ادھوری ہوتی ہے جب تک کوئی شئیر کرنیوالا نہ ہو خصوصا ایک غریب آدمی جو صرف چند روپوں کی وجہ سے اپنی عید نہیں منا سکتا۔کیا ہی اچھا ہو ہم اسے بھی اپنے ساتھ شریک کریں اور لامحدود دعاؤں سےاپنے دامن کو بھریں

ننھیال میں ہوتا تھا تو وہاں عیدی لینے کا دائرہ کافی وسیع تھا۔ماموں ،ممانی،خالہ،نانا،نانی اور تمام قریبی رشتہ داوروں سے عیدی وصول کرتا تھا:p ۔اب ماں باپ کے پاس ہوں تو صرف ابو یا امی سے:( ۔
پہلے ضد کیا کرتا تھا کہ میں نے اتنی عیدی لینی ہے اب کتنی بھی مل جائے تو اسی پر صبر و شکر کیا جاتا ہے:)
چھوٹا بھائی اور تایا کے بیٹے جو مجھ سے چھوٹے ہیں ان کو عیدی دینے پڑتی ہے:yell: اگر نہ دوں تو زبردستی نکلوا لیتے ہیں:crying3:

:applause::applause::applause:

واہ حسیب بچے واہ
اللہ آپ کی امی کو سلامت رکھے آمین
اور گاؤن کی تصاویر کا کہا تھا تو وہ کب شئیر کر رہے ہیں
اچھا تو کل موویز دیکھی جائیں گی کوئی اچھی دیکھو تو مجھے بھی بتانا
اور دس سال بعد میں کہاں زندہ ہونگی جو آپ سے پوچھوں گی کوئی سوال
بہت بہت شکریہ
 

تعبیر

محفلین
ہمیشہ کی طرح اس بار پھر تعبیر ایک منفرد دھاگے کے ساتھ ہمارے درمیان ہیں

خوش رہو میری بہنا !

تم نے عید کے بارے میں جو بھی سوالات کئے ہیں تو سوچ رہی ہوں کہ میں ان سب سولات کا کیا جواب دوں ۔۔۔ ۔۔۔
میرے پاس کوئی جواب ہی نہیں ہیں کہ۔۔۔ ۔۔۔

عید کے لفظ کے ساتھ ہی خوشیوں بھرا تصور ذہن میں آتا ہے لیکن۔۔۔ ۔۔

صرف ان کے لئے

جن کی ماں حیات ہوں

جن کے چہرے پر پیار کی ایک نظر ڈالنے سے ایک مقبول حج کا ثواب مل جائے

جن کو دیکھ کر خوشیوں کے رنگ چہرے پر بکھر جائیں

جن سے مل کر ساری تھکن اتر جاتی ہو

جن سے اپنے دکھ سکھ کہہ کر ہم اپنے آپ کو بہت ہلکا پھلکا محسوس کرتے ہوں

جن کے لبوں پر اپنے بچوں کے لئے دن رات دعائیں رہتی ہوں

جن سے گلے مل کر بے قرار و بے چین کو دل کو قرار مل جاتا ہو

وہ مبارک وجود جب ہمارے درمیان سے اٹھ جائے تو

پھر خوشیاں بے معنی لگتی ہیں۔۔۔ ۔۔ چوڑیوں ، مہندی اور کپڑوں میں کچھ بھی کشش نظر نہیں آتی۔۔۔ ۔۔۔

اپنا وجود بھی بالکل کھوکھلا لگنے لگتا ہے

ایسا لگتا ہے دنیا کی کڑی دھوپ میں ہم تنہا ہوگئے ہیں

سر سے سائبان اٹھ جاتا ہے

ہم ایک مشین کی مانند زندہ تو رہتے ہیں لیکن

دل کی دنیا ویران ہوجاتی ہے

ہم اپنے گھر والوں کی خاطر ہنس بول تو رہے ہوتے ہیں لیکن

حقیقتاً خوش ہونا اپنے بس میں نہیں ہوتا

سو عید میں بس اس لئے اوپری دل سے ہنس بول لیتی ہوں کہ

مجھے تو ایک " ماں " کا کردار نبھانا ہے ناں۔۔۔ ۔۔!!!

باقی رہے نام اللہ کا
جزاک اللہ خیر بہنا
صحٰیح کہا کہ ماواں ٹھنڈئیاں چھاواں
خیریت جبین بہنا اتنی اداس کیوں ہیں آپ؟؟؟
اللہ ماں جی کے درجات بلند فرمائیں
 
:applause::applause::applause:

واہ حسیب بچے واہ
اللہ آپ کی امی کو سلامت رکھے آمین
اور گاؤن کی تصاویر کا کہا تھا تو وہ کب شئیر کر رہے ہیں
اچھا تو کل موویز دیکھی جائیں گی کوئی اچھی دیکھو تو مجھے بھی بتانا
اور دس سال بعد میں کہاں زندہ ہونگی جو آپ سے پوچھوں گی کوئی سوال
بہت بہت شکریہ
آپ کو ابھی تک یاد ہے کہ میں نے گاؤں کی تصاویر شئیر کرنیکا کہا تھا:eek: ؟
انشا اللہ کبھی تو کروں گا:)
اللہ تعالیٰ آپکو لمبی زندگی بمعہ صحتمندی کے عطا فرمائے۔
میں بھی کتنا احمق ہوں کہ ڈائریکٹ ہی دس سال لکھ دیا پتہ نہیں اگلے دس منٹ بھی زندہ رہ سکوں گا کہ نہیں
 
کیوں حسیب بچے کیا ہوا :(
ہائے اوئے میں نے کسی کو بھی ٹیگ نہیں کیا
آپ کو راز کی بات بتاتا ہوں اسے ڈپلومیسی کہتے ہیں:)
اب سمال غالب کا ساتھ بھی تو دینا تھا نا۔یہ ہوئے ایک تیر سے دو شکار ایک طرف غالب جی کا دل بہل گیا دوسری طرف آپ سے شکوہ بھی کر لیا:LOL::applause:
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اے کی گل کیتی :eek:
میں نے تو کسی کو بھی ٹیگ نہیں کیا اگر اوروں کو کرتی اور آپ کو نہیں تو آپ کا شکوہ جائز بھی ہوتا

اوہ پھر تو سوری، ریئلی سوری

نمبر دو بریکٹ میں جو لکھا ہے اس میں کسے مخاطب کیا ہے؟؟؟

بوجھو تو جانیں:p


یہ کیسی لاجک ہے:eek:

پہلے کبھی لاجک والی بات سنی ہے میرے منہ سے :p

خواتین بے چاریوں کی عید تو کچن میں ہی گزر جاتی ہے

اسے بقر عید کہتے ہیں

اپنے لیے اور سنت کی پیروی کرنے کے لیے

یہ اچھی کمزوری پکڑی ہے میری :laugh::laugh::laugh::laugh:

بہت بہت شکریہ چھوٹے غالب جی کی آپ نے غصے اور ناراضگی کے باوجود جوابات دیے :)
میں تو ہوں ہی سدا کا چول
اکثر ایسی چولیں ہانک کے پھر سوچتا ہوں "اوہ یہ کیا کر دیا، میں نے تو جواب نہیں دینا تھا۔ اوہ اب تو تبصرہ ڈیلیٹ بھی نہیں ہو سکتا" وغیرہ وغیرہ
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
آپ کو راز کی بات بتاتا ہوں اسے ڈپلومیسی کہتے ہیں:)
اب سمال غالب کا ساتھ بھی تو دینا تھا نا۔یہ ہوئے ایک تیر سے دو شکار ایک طرف غالب جی کا دل بہل گیا دوسری طرف آپ سے شکوہ بھی کر لیا:LOL::applause:
اگر کبھی پی ٹی وی پر خواجہ اینڈ سن دیکھا ہو توسمجھو
میں نے خواجہ صاحب کی طرح تمہیں گردن سے پکڑ لیا
 

طالوت

محفلین
امید ہے کہ آپ سب رمضان کی رحمتوں اور برکتوں سے فیض یاب ہو رہے ہونگے اب رمضان ہم سے رخصت ہونے ہی والا ہے اور عید کی آمد آمد ہے تو کیوں نا عید پر ایک ٹاپک ہو جائے :):):)

Eid_Mubarak_8.gif
خیر مبارک ۔ عید مبارک۔​
3899.gif
1)عید کے چاند کا اعلان سنتے یا دیکھتے ہی آپ کیا دعا مانگتے ہیں اور پہلا کام کیا کرتے ہیں مارکیٹ کا چکر یا کچن کا رخ یا ؟؟؟

کچھ خاص نہیں ، شاید مارکیٹ کا چکر لگ جاتا ہے۔
3899.gif
2)عید کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں یا ابھی بھی مارکیٹ کے چکر لگ رہے ہیں؟
ہلکا پھلکا پکانا ہوتا ہے اسلئے ایک چکر کافی ہوتا ہے۔

عید پر اس بار آپ کا جوڑا/ڈریس کس رنگ کا ہہے اور عید پر کتنے جوڑے بناتے ہیں اور جوتے کیسے خریدے ہیں اس بار؟
پاکستان میں عید ہو تو زبردستی تین چار جوڑے بن جاتے ہیں ، یہاں ضرورت پیش نہیں آتی استعمال شدہ جوڑے ہی اس حالت میں ہوتے ہیں کہ نئے دکھائی دیں۔

3899.gif

3)عید آپ کی نظر میں کیا ہے اور عید کی خوبصورتی کیا ہے آپکی نظر میں،کس چیز کے بغیر عید کو ادھورا سمجھتے ہیں(جیسے رنگ،چوڑیاں،مہندی اور سویوں کے بغیر وغیرہ )
اسلامی تہوار ہے ۔ عید کی خوبصورتی اس دن کے پرسکون اور شوروغل سے پاک ہونے میں ہے۔

3899.gif
4)زیادہ تر آپ عید کیسے گزارتے ہیں اور عید کا آغاز کیسے کرتے ہیں،سو کر،دوسروں کے گھروں میں جاکر،مہمانوں کی آؤبھگت کر کے یا پکنک اور آؤٹنگ کر کے،یا اپنے آبائی قبرستان جا کر فاتح پڑھنے ،کالز کرنے،مسیجز پڑھنے اور بھیجنے میں وغیرہ وغیرہ؟؟؟
سو کر۔ پیغامات بھیج کر۔

3899.gif
5 ) عید پر وہ ڈش جو آپ کے گھر ضرور بنتی ہے یا جس کی فرمائش ضرور کی جاتی ہے؟

شیر مال و تافتان کے ساتھ قورمہ بنتا ہے اب بھی۔
3899.gif
6 ) عید پر کیا کرنا بہت اچھا لگتا ہے ،کیا پسند ہے اور کیا ناپسند؟

سونا ، ٹی وی دیکھنا (لگتا تھا) ، شور و غل نہیں ہوتا یہ سب سے اچھا لگتا ہے۔
3899.gif
7 ) خود کسی کے گھر جانا پسند ہے یا کسی اور کا آپکی طرف آنا ؟

کچھ دیر کو آئے تو خوش آمدید ،جانا کہیں پسند نہیں۔
3899.gif
8 ) اس بار کتنے عید کارڈز بھیجے اور موصول کیے،کوئی یادگار عید کارڈز انکا پیغام جو یہاں شیئر کرنا چاہیں؟

زمانہ طالب علمی تک خوب بھیجے ، اب میں بڑا ہو گیا ہوں :angry:(خود پر) ۔ ای میل یا فیس بک سے ہی کام چل جاتا ہے۔
3899.gif
9 ) عید کے حوالے سے کوئی خاص پیغام ،حدیث ،سنت یا آپکا پسندیدہ عید شعر، گانا وغیرہ وغیرہ ؟
۔۔۔۔
3899.gif
10 ) اس بار کتنی عیدی دینے اور لینے کا ارادہ ہے،کس ککس سے عیدی لیتے ہیں اور کس کس سے لیتے ہیں؟
عیدی لئے تو چھ سات برس گزر گئے ، دینے کی فہرست طویل اور رقم زیادہ ہے اور ہر سال بڑھے ہی چلے جا رہی ہے :) رقم اور فہرست ، دونوں۔
3899.gif
11) عید کے حوالے سے کوئی پیغام یا کوئی یادگار عید،واقعہ جسے ہم سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہیں؟
خدا کے لئے کسی ایک عید پر متفق ہو جاؤ۔
 

باباجی

محفلین
بہت بہت شکریہ بابا جی :):):)
کتنی زبردست عید مناتے ہیں آپ ماشاءاللہ
دوست کی بہن ہونے کے بادجود آپ سے پیسے لیکر شرٹ سی کر دی حیرت ہے :eek::eek::eek:
اصل بات بتائی نہیں جاتی(آپی نے میری عیدی میں اور پیسے ملا کر مجھے واپس کردی تھی) ورنہ ٹریجڈی کا مزا نہیں آتا :)
 

محمداحمد

لائبریرین
اسے میں کیا سمجھوں طنزیہ مسکراہٹ یا زبردستی کی مسکراہٹ :p

نہیں نہیں ! یہ تو سچی مچی خوش دلی والی مسکراہٹ تھی۔ :D


اس بار کچھ زیادہ ہی سوالات ہو گئے :(:(:( اب کیا کیا جا سکتا ہے​

آپ کا ٖقصور نہیں ہمارا حال تو امتحانی مرکز میں بھی سوالات کا پرچہ دیکھ کر ایسا ہی ہوتا ہے۔ :ROFLMAO:

بہت بہت عید مبارک ہماری طرف سے آپ کے لئے، آپ کے گھر والوں کے لئے اور ساری محفل کے لئیے ۔
 

عاطف بٹ

محفلین
بہت خوب :applause::applause::applause:
عاطف خالد بٹ بہت بہت شکریہ اور محفل مین خوش آمدید :):):)

تو کیا اب آپ ٹی وی میں کام نہیں کرتے؟؟؟
تعبیر صاحبہ، آپ کا بہت شکریہ۔
کام تو اب بھی ٹی وی میں ہی کرتا ہوں مگر اب نیوز کی بجائے پروگرامنگ میں ہوں۔ پروگراموں کی تیاری کا کام چونکہ عید سے پہلے ہی مکمل کرلیا تھا، لہٰذا چار چھٹیاں مل گئیں۔ اگر نیوز میں ہوتا تو ایک چھٹی بھی مشکل سے ہی ملتی کیونکہ میرا گھر تو لاہور میں ہی ہے اس لئے دفتر جانا زیادہ مشکل نہ ہوتا مگر دوسرے شہروں سے آنے والے ہم کاروں کا خیال رکھنا پڑتا ہے تاکہ وہ بھی عید اپنے پیاروں کے ساتھ مناسکیں۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم​

امید ہے کہ آپ سب رمضان کی رحمتوں اور برکتوں سے فیض یاب ہو رہے ہونگے اب رمضان ہم سے رخصت ہونے ہی والا ہے اور عید کی آمد آمد ہے تو کیوں نا عید پر ایک ٹاپک ہو جائے :):):)

Eid_Mubarak_8.gif
1)عید کے چاند کا اعلان سنتے یا دیکھتے ہی آپ کیا دعا مانگتے ہیں اور پہلا کام کیا کرتے ہیں مارکیٹ کا چکر یا کچن کا رخ یا ؟؟؟​
امن، سلامتی اور سکون کی دعا۔ ہم لوگ شاید ہی کبھی چاند رات کو مارکیٹ گئے ہوں۔ سو عموماً کچن کا رخ ہوتا ہے۔
3899.gif
2)عید کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں یا ابھی بھی مارکیٹ کے چکر لگ رہے ہیں؟​
عید پر اس بار آپ کا جوڑا/ڈریس کس رنگ کا ہہے اور عید پر کتنے جوڑے بناتے ہیں اور جوتے کیسے خریدے ہیں اس بار؟​
تھوڑی لیٹ ہو گئی جواب میں۔ اب تو عید گزر بھی گئی۔ ہمارے گھر میں ہمیشہ عید کی شاپنگ رمضان سے پہلے کر لی جاتی ہے یا اگر کچھ رہ جائے تو رمضان کے شروع کے دنوں میں ہی یہ کام کر لیا جاتا ہے۔​
3899.gif

3)عید آپ کی نظر میں کیا ہے اور عید کی خوبصورتی کیا ہے آپکی نظر میں،کس چیز کے بغیر عید کو ادھورا سمجھتے ہیں(جیسے رنگ،چوڑیاں،مہندی اور سویوں کے بغیر وغیرہ )​
ایک بہت خوبصورت موقع۔ اپنوں سے بات کرنے کے بغیر عید ادھوری محسوس ہوتی ہے۔​
3899.gif
4)زیادہ تر آپ عید کیسے گزارتے ہیں اور عید کا آغاز کیسے کرتے ہیں،سو کر،دوسروں کے گھروں میں جاکر،مہمانوں کی آؤبھگت کر کے یا پکنک اور آؤٹنگ کر کے،یا اپنے آبائی قبرستان جا کر فاتح پڑھنے ،کالز کرنے،مسیجز پڑھنے اور بھیجنے میں وغیرہ وغیرہ؟؟؟​

عید کا آغاز صبح صبح اٹھ کر عید کی نماز کی تیاری کرنے اور کروانے سے ہوتا ہے، پھر کھانے پینے کا انتظام، مہمانوں کی آؤ بھگت بھی۔ فون کرنا اور سننا اور پیغامات کا جواب دینا تو ساتھ ساتھ ہی چلتا ہے۔​
3899.gif

5 ) عید پر وہ ڈش جو آپ کے گھر ضرور بنتی ہے یا جس کی فرمائش ضرور کی جاتی ہے؟​
کھیراور فیرنی
3899.gif

6 ) عید پر کیا کرنا بہت اچھا لگتا ہے ،کیا پسند ہے اور کیا ناپسند؟​
عید ساری کی ساری پسند ہے۔​

3899.gif
7 ) خود کسی کے گھر جانا پسند ہے یا کسی اور کا آپکی طرف آنا ؟​
دونوں۔ اپنے بڑے ابا (تایا جان) کے گھر ہر صورت جانا ہوتا ہے چاہے ہم لوگ کہیں بھی ہوں۔ عید کے دوسرے دن خاندان کے لوگوں کی دعوت ہمارے گھر ہوتی ہے اور مرد حضرات کے دوستوں کی بھی۔ عید کے تیسرے دن گھر کی لڑکیوں کی سہیلیوں کی دعوت ہوتی ہے۔ کبھی وہ لوگ آتی ہیں کبھی ہم لوگ جاتے ہیں۔
3899.gif

8 ) اس بار کتنے عید کارڈز بھیجے اور موصول کیے،کوئی یادگار عید کارڈز انکا پیغام جو یہاں شیئر کرنا چاہیں؟​
کیا یاد کرایا تعبیر۔ کوئی کارڈ نہیں بھیجا۔ آفیشل کارڈز چھپوائے اور بھیجے بھی لیکن رشتہ داروں اور دوستوں کو نہیں بھجوائے۔ بچپن اور زمانہ طالبعلمی کے تمام کارڈز یادگار تھے۔
3899.gif

9 ) عید کے حوالے سے کوئی خاص پیغام ،حدیث ،سنت یا آپکا پسندیدہ عید شعر، گانا وغیرہ وغیرہ ؟​
میں نے آج سب کو یہی ٹیکسٹ کیا۔ یہاں بھی لکھ رہی ہوں۔​
Eid Mubarak!​
peace, prosperity and happiness always​

3899.gif
10 ) اس بار کتنی عیدی دینے اور لینے کا ارادہ ہے،کس ککس سے عیدی لیتے ہیں اور کس کس سے لیتے ہیں؟​
گھر پر ابھی تک کسی کو عیدی دینے کا موقع نہیں آیا۔ ہمیشہ لیتی ہوں اور سب سے۔​
آفس میں کافی لوگوں کو دیتی ہوں۔​
3899.gif

11) عید کے حوالے سے کوئی پیغام یا کوئی یادگار عید،واقعہ جسے ہم سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہیں؟​
بہت سے ہیں۔ ایک منفرد سا واقعہ شیئر کر رہی ہوں۔
2007ء میں جب میں یونیورسٹی میں تھی تو اپنی کلاس میں واحد مسلمان تھی۔ اور عموماً ہماری شام تک کلاسز چلتی تھیں۔ میرا روزہ یا تو کلاس کے د وران افطار ہو جاتا تھا یا واپسی کے سفر میں۔ اگر کلاس کے دوران ہوتا تھا تو مجھ سے زیادہ میرے کلاس فیلوز کو فکر ہوتی تھی افطار کے وقت کی۔ :)
عید والے دن بھی ہمارا ٹیوٹوریل ڈے تھا جس میں ہم 9 لوگ ہوتے تھے۔ جب میں یونی پہنچی تو میری ٹیوٹر سیمت سب کلاس فیلوز ایک ایک ڈش لائے تھے عید لنچ کے طور پر۔ اور زیادہ تر ڈشز انڈین ریسٹورانٹس سے لائی گئی تھیں۔ یہ میرے لئے سرپرائز تھا۔ اسی لئے ابھی بھی یاد ہے :)[/quote]
 

شہزاد وحید

محفلین
ہمم، پہلا پورا دن سو کر (کیوں کہ ساری چاند رات جاگی ہوتی ہے) اور دوسرا اور تیسرا دن دوستوں کے ساتھ گھوم پھر کر۔ عیدی اس بار دی ہے لی نہیں :) اور عید پر میں نے گہرا نیلا سوٹ پہنا اور اور عید کے پہلے دن پھونیاں اور فروٹ چاٹ بذریعہ امی اور کڑھائی گوشت بذریعہ ابو ضرور بنتا ہے۔ اور دوسرے تیسرے دوستوں کے ساتھ BBQ وغیرہ کے پراگرام ہوتے ہیں۔
 
Top