عید میلاد النبی ﷺ،21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ۔۔۔

الشفاء

لائبریرین
عید میلاد النبی ﷺ،21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

news-1481520108-6155.jpg


ملک بھر میں آج عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ۔دن کے آغاز پر مختلف شہروں میں توپوں کی سلامی دی گئی ۔پاک فوج کے جوانوں کے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 اور اسلام آبادکے اسپورٹس کمپلیکس میں 31توپوں کی سلامی دی گئی ۔

کرنل شیرخان شہید اسٹیڈیم میں پاک فوج کے جوانوں نے توپوں کی سلامی کےلئے انتظامات کئے تھے علی الصبح جوانوں نے دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا ۔
اس موقع پر پاک فوج کے جوان اتنے جوش میں تھے سلامی دینے کے بعد جوانوں نے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جس سے فضا گونج اٹھی۔

[FONT=Jameel Noori Nastaleeq, Nafees, Nafees, Verdana, Arial, Helvetica, sans-serif]ربط ۔۔۔[/FONT]

چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں صبح بہاراں کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا

HD06-4.jpg


جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں صبح بہاراں کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ لاہور میں محفوظ شہید گریژن پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستہ نے اکیس توپوں کی سلامی دی۔
لاہور میں محفوظ شہید گریژن پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستہ نےاکیس توپوں کی سلامی دے کر جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم صبح بہاراں کا اغاز کیا۔ نماز فجر کے بعد قران پاک کی تلاوت سے تقریب کا اغاز کیا گیا۔ اس موقع پرپاک فوج کی جانب سے رحمت العالمیں حضور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اکیس توپوں کی سلامی دے کرخراج عقیدت پیش کیا گیا اور فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی۔ سرکار کی آمد پر آج شہر شہر گلیاں بازار سج گئے اور ہر کوئی خوشی سے جشن منا رہا ہے۔ پشاور کے کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں فوجی جوانوں کے چاق و چوبند دستے نے اکیس توپوں کی سلامی پیش کی۔ کراچی میں ملیر کینٹ میں اکیس توپوں کی سلامی پیش کی گئی جبکہ کوئٹہ چھاؤنی میں بھی اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔

ربط ۔۔۔
[FONT=Jameel Noori Nastaleeq, Nafees, Nafees, Verdana, Arial, Helvetica, sans-serif][/FONT]
 

الشفاء

لائبریرین
پچھلے دو چار سال میں تو گوگل سے لگ رہا ہے کہ یہ روایت رہی ہے مگر اس کا آغاز کب ہوا؟ کیا دس بیس سال پہلے میلاد کے موقع پر توپوں کی سلامی دی جاتی تھی؟

دس، بارہ سال پہلے۔۔۔
ربیع الاول 1426 ہجری
ربیع الاول 1428 ہجری -
مزید تحقیق کے لئے آپ کو خود زحمت اٹھانا پڑے گی۔۔۔:)
 

زیک

مسافر
دس، بارہ سال پہلے۔۔۔
ربیع الاول 1426 ہجری
ربیع الاول 1428 ہجری -
مزید تحقیق کے لئے آپ کو خود زحمت اٹھانا پڑے گی۔۔۔:)
شکریہ الشفاء

اصل میں مجھے یاد نہیں پڑتا کہ جب میں پاکستان تھا تو ایسا ہوتا تھا یا نہیں۔ اس میں قصور میری یادداشت کا بھی ہو سکتا ہے کہ بیس سال گزر گئے۔
 

dxbgraphics

محفلین
اسلام میں راستے کے لئے مسجد کو کم کرنے کی گنجائش ہے لیکن پاکستان میں میلادالنبی اور عزاداری کے لئے راستے بند اور لوگوں کی زندگی اجیرن کرنا !! آٹھ سال بعد پاکستان آنے پر اس اذیت کا پتہ چلا۔

درج بالا رائے سے کسی کا متفق ہونا ضروری نہیں۔
 
Top