! علوی نستعلیق کی ابتدائی ٹیسٹنگ !

duffer

محفلین
اٹالک کرنے پر لفظ کی شکل میں کافی فرق پڑ جاتا ہے
اور اعراب لگانے پر بھی کافی شکل تبدیل ہو جاتی ہے
 

دوست

محفلین
گمپ 2.4.6 اوبنٹو 8.04 پر علوی نستعلیق ٹھیک کام کررہا ہے۔
screenshotmz7.png
 

گل خان

محفلین
میں نے ms ورڈ میں جب لفظ--------منٹگمری----- لکھا تو نون گاف کے پہلے کش کے ساتھ مل گیا--اور جب تتکلم--- لکھا تو تے کے چاروں نقطے آپس مین مل گئے۔۔۔۔۔۔۔۔اس کا کوئی حل ہے؟؟اس کی تصویر میں نے سوال وجواب والے خانے میں بھی دے دی ہے--
 
ونڈوز: وسٹا ہوم پریمیم ایڈیشن سروس پیک ون
سوفٹ وئیر: فوٹوشاپ سی ایس تھری ایکسٹنیڈڈ مڈل ایسٹرن ورژن
انٹرنیٹ ایکسپلورر 7
آفس 2007
درج بالا تمام سوفٹ وئیرز میں علوی نستعلیق بخوبی کام کر رہا ہے۔

alvi_nastaleeq_pscs3.jpg
 
اور کورل ڈرا میں تو بلکل کام نہی کرتا

جہاں تک میر خیال ہے کورل ڈرا کا مڈل ایسٹرن ورژن ابھی تک نہیں آیا، یا ہو سکتا ہے میری نظر سے نہ گزرا ہو۔ اور مارکیٹ مین موجود کورل ڈرا میں اردو لکھنے کی سپورٹ نہیں ہے
 

arifkarim

معطل
کاشف: فوٹوشاپ سی ایس 3 اور 4 میں نان لگیچرڈ الفاظ جیسے: ٹیسٹس ، ججز وغیرہ لکھ کر چیک کرو!
 

ابوشامل

محفلین
جہاں تک میر خیال ہے کورل ڈرا کا مڈل ایسٹرن ورژن ابھی تک نہیں آیا، یا ہو سکتا ہے میری نظر سے نہ گزرا ہو۔ اور مارکیٹ مین موجود کورل ڈرا میں اردو لکھنے کی سپورٹ نہیں ہے
کاشف بھائی، یہ آپ کو کس نے کہہ دیا کہ کورل ڈرا میں اردو کی سپورٹ نہیں؟ 12 اور X3 دونوں میں اردو اور عربی رسم الخط میں لکھی جانے والی تمام زبانوں کی بہت اعلٰی سپورٹ ہے۔ کبھی آزما کر دیکھیے گا۔
ویسے کورل ڈرا کا کوئی مڈل ایسٹرن ورژن نہیں ہوتا۔
 
میں نے نئے کورل ڈرا ورژنز استعمال کر کے نہیں دیکھے، لیکن پچھلے ورژنز میں تو کورل میں اردو ٹیکسٹ ان پیج سے لے کے جانا پڑتا تھا۔ اور اگر آپ نے اردو ٹیکسٹ کو کرووز میں تبدیل نہیں کیا تو انپیج کھولے بغیر آپ کا اردو ٹیکسٹ صحیح نظر نہیں آتا تھا۔ میں نئے ورژنز لا کر آج ہی دیکھوں گا۔

عارف کریم میں مانتا ہوں کہ ہاں فوٹو شاپ میں ابھی نان لگیچرز الفاظ میں کچھ مسائل ہیں، لیکن میں نے اسکرین شارٹ اس لئے یہاں پر اردو محفل کا دیا ہے کہ اوپر شعیب بھائی نے اسی لفظ کا اسکرین شارٹ دیا تھا جس میں یہ لفظ درست نظر نہیں آ رہا تھا۔
 
لو بھائی میرے پاس بھی فائر فاکس میں لائن گرنے اور الفاظ گڈ مڈ ہونے کا مسئلہ آنے لگا۔ ایک اور چیز نوٹ کی ہے کہ فائر فاکس کی نسبت ایکسپلورر میں ہنٹنگ کا مسئلہ زیادہ آ رہا ہے۔ اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے۔
 

فرخ

محفلین
اس کے علاوہ آپ نے فانٹ‌کے گردا گرد ""‌ کا استعمال بھی کیا ہے، ان کو بھی ہٹا دیں ۔

لیکن جناب، "" کے استعمال سے تو یہ اکثر جگہوں پر میں‌ٹیسٹ کررہا ہوں اور یہ کافی جگہوں پر جن میں‌ سی ایس ایس استعمال ہوتی ہے "" کے ذریعے ہی ٹھیک کام کرتا ہے،اگر ""‌ نہ لگائے جائیں تو اس میں جو ورژن نمبر ہے، وہ مسئلہ کرتا ہے۔
 

دوست

محفلین
میں‌نے کومے لگا کر ہی اپنے بلاگ کی سٹائل شیٹ‌ میں اسے استعمال کیا تھا۔ اور اردو کوڈر فورم کا تھیم بھی ایسے ہی چل رہا ہے۔
 

فرخ

محفلین
کاشف بھائی، یہ آپ کو کس نے کہہ دیا کہ کورل ڈرا میں اردو کی سپورٹ نہیں؟ 12 اور X3 دونوں میں اردو اور عربی رسم الخط میں لکھی جانے والی تمام زبانوں کی بہت اعلٰی سپورٹ ہے۔ کبھی آزما کر دیکھیے گا۔
ویسے کورل ڈرا کا کوئی مڈل ایسٹرن ورژن نہیں ہوتا۔

ابو شامل بھائی
میرے پاس X4 ہے شائید اور اس میں‌بھی یونیکوڈ کی سپورٹ ٹھیک نہیں‌ہے۔
 
کورل ڈرا میں‌دراصل یونیکوڈ کی سپورٹ ٹھیک نہیں ہے۔ وہاں‌تو شائید کوئی بھی اردو یونیکوڈ فانٹ ٹھیک نہیں‌چلتا

کورل 12 میں بھی یونیکوڈ کی سپورٹ موجود ہے اس میں اردو ایشیاء ٹائپ بھی صحیح کام کرتا ہے اور جب ہم نے پاک نوری نستعلیق کو ٹیسٹ کیا تھا وہ بھی چل رہا تھا۔
 

فرخ

محفلین
کورل 12 میں بھی یونیکوڈ کی سپورٹ موجود ہے اس میں اردو ایشیاء ٹائپ بھی صحیح کام کرتا ہے اور جب ہم نے پاک نوری نستعلیق کو ٹیسٹ کیا تھا وہ بھی چل رہا تھا۔

ظہور بھائی
میں کورل ڈرا کافی پرانا استعمال کرتا آ رہا ہوں۔ اب آپ کے پاس اگر یونیکوڈ کی سپورٹ چل رہی ہے، تو اسکا مطلب یہ ہے کہ میرے پاس یا تو کورل ڈرا کی کوئی چیز ٹھیک نہیں، یا میری ونڈوز میں‌کوئی چیز کورل ڈرا سے تعاون نہیں‌کرتی جو یونیکوڈ سے متعلق ہو۔ لیکن چونکہ میری پوری ونڈوز میں اردو ٹھیک استعمال ہوتی ہے، لہٰذا میرا خیال ہے کہ میرے پاس کورل کی کوئی چیز ٹھیک نہیں ہے۔

آپ ذرا اپنے کورل ڈرا کی تفصیلات وغیرہ مہیا کر سکتے ہیں، جیسے ورژن، ریلیز کی تاریخ وغیر وغیرہ۔
اسوقت میرے پاس x4 ہے، مگر وہاں بھی اردو ٹائپ کرتے ہوئے الفاظ نہ تو صحیح جڑتے ہیں اور نہ ہی صحیح بیٹھتے ہیں۔
اور اگر کورل میں یونیکوڈ ٹیکسٹ کی ٹائپنگ کے لیئے کوئی خاص سہولت ہے، تو وہ بھی بتا دیں۔
بہت شکریہ :)
 
Top