فرخ منظور

لائبریرین
علمائے معتزلہ کی ویب سائیٹ

http://www.mutazila.com

اس ویب سائٹ پر کسی نے تمام ان علما کی کتب رکھ دی ہیں جسے وہ صاحب معتزلہ سمجھتے ہیں۔ اس سائیٹ پر جن علما کی کتب رکھی گئی ہیں ان میں قابلِ ذکر نام علامہ ڈاکٹر محمد اقبال، سرسید احمد خان، مولانا حالی، عبیداللہ سندھی، علامہ مشرقی اور ڈاکٹر غلام جیلانی برق ہیں۔
 

عمر ثالث

محفلین
کافی نایاب کتابیں ملیں اس سائیٹ سے۔
لیکن خیر سے یہاں پر موجود علماء جن کا تعارف کرایا گیا، سب معتزلہ نہیں۔
 

محمد مسلم

محفلین
معتزلی ہونا کسی دور میں ایک فیشن تھا۔ یہ ان علماء کا گروہ تھا جو روایات کو عقل کی کسوٹی پر پرکھ کر ان میں عقلی تاویلات کرتے تھے، ان میں سے بہت سی تاویلات بعد کی تحقیقات میں غلط ثابت ہو گئیں ، مثال کے طور پر معتزلہ قیامت کے دن عذاب و ثواب کے میزان میں تلنے کے قائل نہ تھے کہ یہ غیر مرئی چیز ہے اس کا وزن کیسے ہو گا؟ لیکن جب جب بعد میں ٹمپریچر جیسی غیر مرئی چیزوں کی پیمائش شروع ہوئی تو ان کا موقف غلط ثابت ہوا۔ لیکن ان کا اسلامی دور میں سائنس کے فروغ میں کردار نہایت اعلیٰ ہے، ان کے بغیر سائنسی تحقیقات فلسفہ یونان پر ہی اٹکی رہتیں۔
 
بہت خوب ، اچھی کتابیں ہیں۔
سرسيد كى تفسير القرآن آن لائن اويل ايبل ہے اچھی بات ہے، ليكن اس کے اتنے حصے بخرے کر دئے ۔
اصل ميں ايك جلد ميں مل جاتى ہے۔
 
Top