عقیدت اور محبت

یہ عقیدت، محبت سے کمال اوپر کی چیز ہوتی ہے۔ محبت میں جذبات کا عنصر زیادہ ہوتا ہے اور عقیدت صرف اور صرف حقیقت ہوتی ہے۔ سنا ہوگا ’’محبت اندھی ہوتی ہے‘‘ جبکہ عقیدت اک دیدہ بینا ہوتی ہے۔ محبت، شکوے شکایتیں، سچ، جھوٹ اور دو بیوقوف، ڈرامہ گیر، جذبات پسند افراد کے درمیان شاید ایک ریت کا پل ہوتی ہے جس کے آس پاس شک، بدگمانی اور بے اعتمادی کے جھکڑ، آندھیاں مسلسل زور آزمائیاں کرتے رہتے ہیں، عقیدت میں حسد اور شکوہ نہیں ہوتا۔
(محمد یحییٰ کی کتاب ’’کاجل کوٹھا‘‘ سے اقتباس
 
Top