عشبہ اور محفلین

نیرنگ خیال

لائبریرین
اس تقریب کے بعد ساجد بھائی، عاطف بٹ اور باباجی (سید فراز) نے مجھے شرف میزبانی بخشا اور میرے غریب خانے پر تشریف لا کر میری عزت بڑھائی۔ وہیں پر انکی ملاقات عشبہ سے بھی کرائی۔ عشبہ سے کے ساتھ انکی کچھ تصاویر میرے پاس تھیں۔ تو سوچا کہ ساجد بھائی تو اس جنم میں تقریب کا احوال لکھتے نظر نہیں آتے تو کیوں نہ میں انکی یہ والی تصاویر بھی محفلین کے سامنے پیش کردوں۔ بلاشبہ انکی تشریف آوری میرے لیئے اعزاز سے کم نہ تھی اور وہاں پر خوب محفل جمائی گئی۔ بقیہ روداد کے لیئے آپ ساجد بھائی ہی کے منتظر رہیئے۔ امید ہے کہ آئندہ جب بھی یہ اسلام آباد تشریف لائے مجھے ضرور شرف میزبانی بخشیں گے۔

ساجد بھائی عشبہ کے ساتھ​
IMAG0950.jpg
 
ظفری

ماشاءاللہ ۔۔۔۔ اللہ نظرِ بد سے بچائے ۔آمین

ویسے بچی ساجد بھائی کیساتھ بیٹھ کر ڈری نہیں کمال ہے ۔۔۔۔۔ ;) ( نوٹ : ساجد بھائی کیساتھ ہمارا مذاق چلتا رہتا ہے ۔ باقی احباب اپنی ذمہ داری پر مذاق کے متحمل ہوسکتے ہیں ۔ :lol: )
 
سید زبیر

محفلین
نیرنگ خیال ! رب ذولجلال ، عشبہ رانی کو دین و دنیا کی کامیابیاں اور خوشیاں عطا فرمائے ، اللہ کی یہ نعمت نین کی ٹھنڈک اور دل کا سرور رہے ۔(آین ثم آمین) نظر بد دور ، بہت پیاری ،اور خوبصورت بچی ہے میرا مولا اس کو ایسی ہی سیرت عطا فرمائے گا انشا اللہ
 
ساجد

محفلین
ماشاءاللہ ۔۔۔ ۔ اللہ نظرِ بد سے بچائے ۔آمین

ویسے بچی ساجد بھائی کیساتھ بیٹھ کر ڈری نہیں کمال ہے ۔۔۔ ۔۔ ;) ( نوٹ : ساجد بھائی کیساتھ ہمارا مذاق چلتا رہتا ہے ۔ باقی احباب اپنی ذمہ داری پر مذاق کے متحمل ہوسکتے ہیں ۔ :lol: )
ماشاء اللہ بہت ہی پیاری گڑیا ہے۔ جب نین بھائی کے دولت کدے پر ہماری حاضری ہوئی تو کمرے میں داخل ہوتے ہی عشبہ رانی سے ملاقات ہوئی جو اپنے دادا جان کی گود میں بیٹھی نو واردوں کو یعنی ہمیں حیرت سے دیکھ رہی تھی لیکن کچھ ہی دیر میں ہماری عشبہ سے بہت گہری دوستی ہو گئی۔
بچے فرشتوں کا دوسرا روپ ہوتے ہیں جب ہنستے کھیلتے ہیں تو ہم آلامِ دنیا کو جیسے بھول جاتے ہیں ، بالکل ایسے ہی عشبہ رانی سے مل کر لاہور سے اسلام آباد کے سفر اور دن بھر کی مصروفیات کی تھکن کا احساس ختم ہو گیا اور ہم تازہ دم ہو گئے۔ نین نیرنگ خیال بھائی ،انکل جی کے ساتھ بھی تو عشبہ رانی کی کچھ تصاویر ارسال کرو نا۔
ظفری بھائی ہم سے تو ہمارا صاحبزادہ نہیں ڈرتا بھتیجی کیوں کر ڈرے گی ؟۔ اسلام آباد جانے سے قبل اپنی نصف بہتر کی مددسے سر کی منتشر سفید پوشی پر پردہ ڈال رہا تھا کہ صاحبزادہ محترم کمرے میں داخل ہوئے اور فرمانے لگے ”پاپا جی ماما سے کہو کہ ٹھیک سے ہیئر کلر لگائیں ۔ کانوں پر نہ چڑھا دیں ، ایسا نہ ہو کہ تقریب میں منہ تو آپ کا ہو اور کان اوبامہ کے“۔ اس میں صاحبزادے کا قصور ہرگز نہیں ، اگرچہ وہ مدینہ منورہ میں پیدا ہوا لیکن خون تو فیصل آبادی ہے نا :)
 
نین بھائی! ان تصاویر میں تو ساجد بھائی کا اصل چہرہ سامنے آگیا۔۔۔:laugh:
(چشمے کے بغیر والا)
ویسے آپ کی بٹیا رانی عشبہ رانی ماشاء اللہ سے بہت پیاری ہے۔ اللہ اسے سدا ہنستا مسکراتا رکھے۔۔:)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ خیال ! رب ذولجلال ، عشبہ رانی کو دین و دنیا کی کامیابیاں اور خوشیاں عطا فرمائے ، اللہ کی یہ نعمت نین کی ٹھنڈک اور دل کا سرور رہے ۔(آین ثم آمین) نظر بد دور ، بہت پیاری ،اور خوبصورت بچی ہے میرا مولا اس کو ایسی ہی سیرت عطا فرمائے گا انشا اللہ
آمین :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ماشاء اللہ بہت ہی پیاری گڑیا ہے۔ جب نین بھائی کے دولت کدے پر ہماری حاضری ہوئی تو کمرے میں داخل ہوتے ہی عشبہ رانی سے ملاقات ہوئی جو اپنے دادا جان کی گود میں بیٹھی نو واردوں کو یعنی ہمیں حیرت سے دیکھ رہی تھی لیکن کچھ ہی دیر میں ہماری عشبہ سے بہت گہری دوستی ہو گئی۔
بالکل اب تو عشبہ کے دادا ابو بھی چلے گئے ہیں۔ آجکل وہ گھر میں کافی تنگ کر رہی ہے۔ :) اور سب سے پہلے دوستی باباجی کے ساتھ ہوئی۔ :)

بچے فرشتوں کا دوسرا روپ ہوتے ہیں جب ہنستے کھیلتے ہیں تو ہم آلامِ دنیا کو جیسے بھول جاتے ہیں ، بالکل ایسے ہی عشبہ رانی سے مل کر لاہور سے اسلام آباد کے سفر اور دن بھر کی مصروفیات کی تھکن کا احساس ختم ہو گیا اور ہم تازہ دم ہو گئے۔ نین نیرنگ خیال بھائی ،انکل جی کے ساتھ بھی تو عشبہ رانی کی کچھ تصاویر ارسال کرو نا۔
ضرور سر انشاءاللہ۔ یہاں اس لیئے نہیں کیں کہ محفلین سے متعلق تھا یہ دھاگہ :)

ظفری بھائی ہم سے تو ہمارا صاحبزادہ نہیں ڈرتا بھتیجی کیوں کر ڈرے گی ؟۔ اسلام آباد جانے سے قبل اپنی نصف بہتر کی مددسے سر کی منتشر سفید پوشی پر پردہ ڈال رہا تھا کہ صاحبزادہ محترم کمرے میں داخل ہوئے اور فرمانے لگے ”پاپا جی ماما سے کہو کہ ٹھیک سے ہیئر کلر لگائیں ۔ کانوں پر نہ چڑھا دیں ، ایسا نہ ہو کہ تقریب میں منہ تو آپ کا ہو اور کان اوبامہ کے“۔ اس میں صاحبزادے کا قصور ہرگز نہیں ، اگرچہ وہ مدینہ منورہ میں پیدا ہوا لیکن خون تو فیصل آبادی ہے نا :)
:laugh: :biggrin:
 
Top