عربی یا اردو او سی آر کی ضرورت

سویدا

محفلین
مجھے عربی یا اردو او سی آر درکار ہے

اس سلسلے میں‌کوئی مدد یا رہنمائی اگر ہوجائے تو مہربانی ہوگی

شکریہ
او سی آر کے نام کی نشاندہی کردی جائے یا اس کا لنک ذپ کردیا جائے جس میں‌آسانی ہو
 

سویدا

محفلین
تعمیراتی کام جاری ہے :)

او سی آر پر کچھ پڑھنے کو تو ملا
لیکن کوئی عربی یا اردو او سی آر کا سوفٹ وئیر نہیں‌ملا
 

ابوشامل

محفلین
محترم! مجھے لگتا ہے کہ آپ نے اردو محفل کو الہ دین کا چراغ سے نکلنے والا جن سمجھ لیا ہے، یہاں آپ اپنے منہ سے کوئی فرمائش نکالیں اور پلک جھپکتے میں وہ حقیقت کا روپ دھار کر آپ کے سامنے پیش ہو جائے۔ گو کہ اردو کی حالت زار دیکھتے ہوئے اردو محفل واقعی ایک طلسماتی جگہ لگتی ہے لیکن چند مقامات ایسے ہیں جہاں محفل کے ماہرین کے بھی پر جلتے ہیں۔ انہی میں سے ایک یہ "اردو او سی آر" کا منصوبہ ہے۔
بدقسمتی سے آپ کی خواہش تو پوری نہ ہو سکی، لیکن میری التجا ہوگی کہ ایسا کوئی بھی سوال کرنے سے بھی اس موضوع پر پرانے دھاگے تلاش کر لیا کریں۔ اس سے آپ کو بار بار کچھ مانگنے کی زحمت نہیں ہوگی۔ اور ہاں! ویسے بھی اگر کوئی ذ پ کے ذریعے آپ کو کسی پروگرام کا حوالہ بھی دے گا تو اسے خریدے بغیر جعلی طریقے سے (کریک وغیرہ کر کے) استعمال کرنا جرم ہی ہوگا کیونکہ چوری قانوناً و شرعاً ناجائز ہے۔
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
محترم! مجھے لگتا ہے کہ آپ نے اردو محفل کو الہ دین کا چراغ سے نکلنے والا جن سمجھ لیا ہے، یہاں آپ اپنے منہ سے کوئی فرمائش نکالیں اور پلک جھپکتے میں وہ حقیقت کا روپ دھار کر آپ کے سامنے پیش ہو جائے۔
والسلام

:rollingonthefloor:
 

سویدا

محفلین
اردو محفل میں‌آکر اردو کمپوزنگ اور کمپیوٹر سے متعلق بہت کچھ سیکھا اور بہت کچھ جانا

اس پر میں‌تہہ دل سے اردو محفل اور اس کی انتظامیہ کا مشکور ہوں

خاص طور پر عارف کریم بھائی اور جیہ بہن کا جنہوں‌نے قدم قدم پر میری رہنمائی کی اور میری فرمائش پوری کی

اللہ انہیں‌اس کی بہترین جزا دے

شاید اسی وجہ سے میری عادت بگڑگئی ‌اور واقعی اردو محفل میرے لیے کسی آلہ دین کے چراغ سے کم نہیں‌
 

سویدا

محفلین
او سی آر سے متعلق تمام مراسلے پڑھ چکا
کافی مزہ آیا پڑھ کر
ماہرین حضرات سے میرا سوال اب یہ ہے کہ انتے سارے او سی آر کی موجودگی میں‌عربی کے لیے بہتراو سی آر کونسا رہے گا
اس کے نام کی نشاندہی کردیں‌
جو حضرات تحقیق کے بعد کسی نتیجے پر پہنچ چکے ہیں‌تو از راہ کرم اپنے مفید مشورے اور تجربے سے نوازیں‌
 

باسم

محفلین
اس بارے میں ابن حسن بھائی نے کہیں بتایا تھا دوبارہ ڈھونڈیں
مجھے یاد پڑتا ہے ABBYY FineReader Professional کے متعلق بتایا تھا
 

باسم

محفلین
ابن حسن بھائی کا پیغام
عربی او سی آر میں اس وقت سب سے بہتر Novodynamics کا Verus اور صخر کا القاری الالی ہے ۔ میں خود صخر کا او سی آر استعمال کر رہا ہوں اور اس کا رزلٹ تقریبا سو فیصد ہے۔یہ اردو اور فارسی کو بھی سپورٹ کرتا ہے تاہم اردو فارسی سپورٹ الگ سے دستیاب ہے جو فی الحال میری دسترس میں نہیں ہے۔
 

سویدا

محفلین
باسم بھائی آپ کی رہنمائی کا بہت بہت شکریہ
میری مشکل آسان کردی آپ نے
اللہ آپ کو جزائے خیر دے ، آمین
 

نبیل

تکنیکی معاون
فواد، آپ اگر اپنے تجربات کے نتائج کے بارے میں یہاں پوسٹ کریں تو یہ بھی باقیوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہو سکتا ہے۔
 

سویدا

محفلین
نبیل بھائی ! پہلی بات یہ کہ میں‌ابھی بالکل نوآموز طفل مکتب ہوں‌میرے کیا تجربات ہوں‌گے
تھوڑا بہت استعمال کے بعد جو میں اپنی دانست میں‌اب تک سمجھا ہوں‌وہ یہ کہ قارئ الآلی ورژن 8 ذہبی زیادہ بہترہے
میں نے ریڈایریس 11 پروفیشنل اور قارئ الآلی دونوں‌پر ایک ایک صفحہ چیک کیا
قارئ الآلی کا نتیجہ زیادہ اچھا رہا اور غلطیاں بھی کم تھیں جبکہ ریڈایریس پر غلطیوں‌کاتناسب زیادہ تھا
ریڈایریس کی شرط یہ ہے کہ امیج تین سو ریزولیشن کی ہو جبکہ قارئ الآلی میں‌ایسی کوئی شرط نہیں‌ہے
قارئ الآلی میں‌اسپیل چیکربھی موجودہے
کئی عربی فورمز پر بھی میں‌نے سرچ کیا عرب دنیا میں‌بھی قارئ الآلی زیادہ مقبول اور مستعمل ہےاوراس کی وجہ بھی یہی کہ ریڈایریس میں‌غلطیاں‌زیادہ ہیں
اس کے علاوہ ایک اور او سی آر کا بھی پتہ چلا فورم پر ہی باسم بھائی نے اس کا حوالہ دیا تھا ویرس کے نام سے اس کے بھی عرب دنیا میں‌کافی چرچے ہیں
http://aramedia.com/ndverus.htm
ویرس میں‌غالبا یہ صلاحیت بھی ہے کہ مخدوش قسم کی کتابوں کو ٹیکسٹ میں‌تبدیل کردے
القارئ الآلی میں‌فارسی اردو دونوں‌کی سپورٹ موجود ہے یہ بات سوفٹ وئیر کی مددگار فائل میں‌درج ہے لیکن اس کا طریقہ کارمجھ جیسے کے لیے خاصا مشکل ہے
جیسے جیسے اور پتہ چلے گا بتاتا جاوں‌گا
 
Top