عربی زبان سیکھنے کے ذرائع

اعراب دکھانے کے سلسلے میں میں تب تک تصویری مواد استعمال کرنا چاہوں گا جب تک ہم اعراب والا مسئلہ مکمل طور پر حل نہ کر لیں ۔اگر آپ لوگوں کو کوئی اعتراض نہ ہو تو میں ہری جھنڈی دکھتے ہی تصویری پوسٹس کرنا شروع کر دوں گا
 

نبیل

تکنیکی معاون
یار فیصل اس میں اجازت مانگنے والی کونسی بات ہے۔ تم شوق سے تصویری مواد پیش کرو، اس پر کوئی قدغن تو نہیں ہے۔ بلکہ میرا تو ارادہ ہے کہ تصاویر کی اپلوڈنگ کے لیے کوئی بہتر نظام نصب کروں۔ تمہاری کاوشوں کا ایک مرتبہ پھر بہت شکریہ۔
 
اب میں آج تو کچھ نہ لکھ پاؤں گا مگر ہفتہ کو ایک خوراک مقامی عربیاں مع مصالحہ اعراب (باتصویر) از لوح مفاتیح نیم حکیم فیصل عظیم دے دوں گا امید ہے کہ افاقہ رہے گا ۔
جمعہ کو اس لیئے کہ جمعہ کو نیم حیکم کی چھٹی ہوتی ہے ۔
اور ڈاکٹر شگفتہ آپ بھی فی الوقت یہ ترکیب خود بھی لڑا لیجئے اور تب تک ساتھ ساتھ تجربات بھی چلتے رہیں گے ۔ اس سے فائدہ یہ ہوگا کہ عربی تعلیم کا یہ فورم بھی جمود کا شکار نہیں ہوگا یا حرکت میں آئے گا ۔ ورنہ اس طرح تجربات ۔ ٹیسٹ پوسٹس ۔ اور ان کے درمیان کہیں کہیں تعلیمی پوسٹس سے ایسا قاری جو سیکھنے کا خواہشمند ہے اپنے لیئے مناسب مواد نہ پاکر بور ہو جاتا ہے ۔ یہ میرا مشورہ ہے باقی ٹیسٹ پوسٹس کے لئے ایک علیحدہ فورم بنایا جا سکتا ہے ۔ فیصلہ آپ لوگوں کا ہی ہوگا ۔
 

قمر

محفلین
میں آپ سے متفق ھوں۔دوسرا آپ نے ذمہ داری لی ہے تو سبق جلدی لکھا کریں۔آپ دونوں اچھا لکھ رہے ہیں-
 
جی مجھے سمن مل چکے ہیں اور میں انشاء اللہ اگلے 24 گھنٹے میں ایک اور خوراک حاضر کر رہا ہوں ۔ بس میرا مسئلہ کچھ اسطرح پھنسا ہوا ہے کہ جب بھی کہتا ہوں وقت پر پوسٹ نہیں کر پاتا۔ یہ ایک طرح سے موج کی طرح ہے میرے ساتھ موج میں ہوا تو پوسٹ کر دیا ورنہ کئی کئی دن ذہن خالی ۔ نہ لکنے کا موڈ نہ پڑھنے کا۔ اب سنکی قسم کا ہوں اس لئے میری کوتاہیوں سے درگزر کرنا بہت اچھا رہے گا ورنہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ورنہ پھر مجھےہی صبر کر کے کام کرنا پڑے گا ۔ اب ملتے ہیں اگلی 24 گھنٹوں میں کسی بھی وقت ۔ انشاء اللہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
(ٹیسٹ)

[html:96dafdfa51]
<table border=1 width=50% cellpadding=4 align=center>
<tr>
<td align=center colspan=2>

کیا آپ کو جدول بنانا آتا ہے ؟

</td>
</tr>
<tr>
<td width=25%>

نہیں !!

</td>
<td >

کوئی مسئلہ نہیں

</td>
<td
[size]
</td>
</tr>
<tr>
<td >

کبھی نہ کبھی آہی جائے گا

</td>
<td >

جیسے کہ مجھے بھی آرہا ہے کچھ کچھ سمجھ میں :)

</td>
<td
[size]
</td>
</tr>
<tr>
<td >

بلکہ

</td>
<td >



</td>
<td
[size]
</td>
</tr>
</table>
[/html:96dafdfa51]
 

نبیل

تکنیکی معاون
شگفتہ بہن، میں آپ کو اس کاوش پر شاباش کہنا تو بھول ہی گیا تھا۔

زبردست۔ آپ کی کوشش سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ بہت اچھی پشرفت کر رہی ہیں آئی ٹی کی فیلڈ میں۔ :p
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

نبیل بھائی،

مقدماتی اصطلاحات میں اس وقت جو آخری پوسٹ موجود ہے اسے قطع و برید کے مرحلے سے گذارنے میں بہت مشکل پیش آئی ۔ پہلی بار پوسٹ کرنے میں اتنا وقت نہیں لگا تھا جبکہ قطع و برید میں دگنے سے بھی دگنا وقت لگا اور چند ایک نکات جو میں یہاں شامل کرنا چاہ رہی تھی وہ بھی نہیں کر پائی کیونکہ ایسا کرتے ہوئے متن کی ترتیب ہی ختم ہوجاتی ہے اور الفاظ آگے پیچھے ۔ میں سوچ رہی تھی کہ پوری پوسٹ ہی نئے سرے سے تحریر کرڈالوں لیکن قطع و برید کی ضرورت اگر آئندہ بھی پیش آئے گی تو ہر بار اسی مشکل کا سامنا ہوگا۔ آپ کچھ رہنمائی کیجئے ۔

شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم شگفتہ بہن،

میرے خیال میں ایڈٹ کرنے پر مواد کی ترتیب صرف ظاہری طور پر خراب ہوتی ہے۔ آپ اسے دوبارہ پوسٹ کریں گی تو صحیح ظاہر ہوگا۔ اردو میں جدول بنانے کے لیے بہتر یہی ہوگا کہ آپ ونڈوز میں ہی اردو کی بورڈ انسٹال کر لیں اور کسی HTML ایڈیٹر جیسے کہ FrontPage یا DreamWeaver میں جدول بنا لیں۔ یہ کیسے کرنا ہے، اس کے بارے میں بھی میں آپ کو بتا دوں گا۔

میں اردو ایڈیٹر لائٹ کی طرز پر ایک اردو ایچ ٹی ایم ایل ایڈیٹر پر کام کر رہا ہوں۔ جب یہ مکمل ہو جائے گا تو کے ذریعے بھی اس قسم کا کام آسان ہو جائے گا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل نے کہا:
السلام علیکم شگفتہ بہن،

میرے خیال میں ایڈٹ کرنے پر مواد کی ترتیب صرف ظاہری طور پر خراب ہوتی ہے۔ آپ اسے دوبارہ پوسٹ کریں گی تو صحیح ظاہر ہوگا۔ اردو میں جدول بنانے کے لیے بہتر یہی ہوگا کہ آپ ونڈوز میں ہی اردو کی بورڈ انسٹال کر لیں اور کسی HTML ایڈیٹر جیسے کہ FrontPage یا DreamWeaver میں جدول بنا لیں۔ یہ کیسے کرنا ہے، اس کے بارے میں بھی میں آپ کو بتا دوں گا۔

میں اردو ایڈیٹر لائٹ کی طرز پر ایک اردو ایچ ٹی ایم ایل ایڈیٹر پر کام کر رہا ہوں۔ جب یہ مکمل ہو جائے گا تو کے ذریعے بھی اس قسم کا کام آسان ہو جائے گا۔


۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
کیا ان اسباق کو یونیکوڈ میں کنورٹ کرکے یہاں رکھنے کی اجازت مل سکتی ہے؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

خوشی ہوئی ان اسباق کو دیکھ کر! نبیل بھائی، ان اسباق کو دیکھنے کے بعد میں نے اس پیپر ورک کو نسبتاً تفصیلی پایا ہے جو آف لائن اب تک عربی اسباق کے ذیل میں کیا ہے ۔ کچھ نکات کا ذکر آپ سے کیا تھا اگر اس انداز میں اپ گریڈ کرنا ممکن نہ ہو تو نبیل بھائی ایک اور حل بھی ہوسکتا ہے (میں ذپ بھیج رہی ہوں)۔ اگر یہ کام کیا جا سکا تو نہ صرف یہ کہ اس کے کاپی رائٹ کا مسئلہ نہیں ہوگا یعنی یہ تمام کام (متن) ہماری اپنی ملکیت ہوگا بلکہ ممکنہ طور پر عربی اسباق کو اُردو میں اس طرح پیش کر سکیں گے کہ کوئی بھی فرد اپنی کم از کم علمی استعداد کے باوجود بھی ان اسباق سے فائدہ اٹھا سکے۔
 
میری طرف بھی یہ فائلز بہت مشکل سے ڈاؤنلوڈ ہوئی ہیں۔

بہرحال، ان پر ایک نظر ڈالنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ یہ کتابیں اکیلی کافی نہیں ہیں، بلکہ ایک استاد کا ہونا بہت ضروری ہے۔

Self Study course کی کتابیں کچھ اور طریقے سے لکھی ہوتی ہیں۔

سیدہ سسٹر، آپ کے مٹیریل کا انتظار رہے گا۔
آپ عربی کورس کے کتابیں بلا شک و شبہ درج ذیل پتے سے مانگوا سکتے ہے۔ Free of Cost اور مکمل اردو زبان میں ۔۔بس عربی لب و لہجہ پانے کے لیے آپ کو یقیناً کسی استاد کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ہاں البتہ قرآن کریم کے لیے تو تجوید سکھنا بہت بہت ضروری ہے اس لیے "رحمانی قاعدہ" "آواز" کے ساتھ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔۔۔۔ اس کے دو فائدے ہونگے ایک یہ کہ آپ کو قرآن پڑھنے میں بہت آسانی ہوجائیے گی ۔۔۔ اور دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ عربی لب و لہجہ بھی انشاءاللہ عزوجل سیکھ جائیں گے۔
عرب جمھوریہ مصر کی نشرگاہ قاہرہ
ریڈیو کے ذریعہ عری سیکھئے
پوسٹ - بکس نمبر: 325
القاہرہ - 11511
 
آپ عربی کورس کے کتابیں بلا شک و شبہ درج ذیل پتے سے مانگوا سکتے ہے۔ Free of Cost اور مکمل اردو زبان میں ۔۔بس عربی لب و لہجہ پانے کے لیے آپ کو یقیناً کسی استاد کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ہاں البتہ قرآن کریم کے لیے تو تجوید سکھنا بہت بہت ضروری ہے اس لیے "رحمانی قاعدہ" "آواز" کے ساتھ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔۔۔۔ اس کے دو فائدے ہونگے ایک یہ کہ آپ کو قرآن پڑھنے میں بہت آسانی ہوجائیے گی ۔۔۔ اور دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ عربی لب و لہجہ بھی انشاءاللہ عزوجل سیکھ جائیں گے۔
عرب جمھوریہ مصر کی نشرگاہ قاہرہ
ریڈیو کے ذریعہ عری سیکھئے
پوسٹ - بکس نمبر: 325
القاہرہ - 11511
مجھ سے کسی نے ان اسباق کے متعلق دریافت فرمایا تھا کہ کیا میں ان کتابوں کو جو مجھے مصر سے بھجوائی گی تھی سکین کرکے ان تک پہنچا سکتا ہو ۔ جو دراصل اس کورس کو اردو محفل پر شروع کروانے چاہتے تھے۔ پر اب مجھے یاد نہیں کہ وہ کون تھے جنہوں نے یہ فرمائش کی تھی۔ بہرحال اگر انہیں یاد ہے تو برائے مہربانی مجھے دوبارہ یاد کروا دے تاکہ میں کچھ اسباق انہیں بھیچ سکو جو میں نے کمپیوٹر میں سکین کر لیے ہے تاکہ بات آگے بڑھ سکے۔
والسلام
 
Top