عدل جہانگیری کا دور لوٹ آیا ہے

زرقا مفتی

محفلین
x1365513_66782467.jpg.pagespeed.ic.6dZ5z9Cs_E.jpg
 
محمداحمد

لائبریرین
ع۔ ناطقہ سر بگریباں ہے اسے کیا کہیے
پھر بھی حکومت اور اُس کے حواری رات دن یہی رونا روتے ہیں کہ جمہوریت کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔

افسوس کہ ہم ایسے لوگوں کو اپنا رہنما کہتے ہیں۔
 
عباس اعوان

اور ان کا دفاع بھی کرتے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
اس سے زیادہ" گھٹیا" صحافتی کالم میں نے آج تک نہیں دیکھا۔ کیا نون لیگ کی موجودہ جمہوری حکومت میں عوام کیساتھ انصاف نہیں ہو رہا؟ کیا عمران خان ، طاہر القادری اور انکے حمایتیوں کا روز انہ ٹی وی چینلز، اخبارات اور دیگر پبلک فارمز پر احتساب نہیں ہوتا؟ ان دونوں سیاسی جماعتوں کے ہزاروں کارکنان نے جب پی ٹی وی کی عمارت کو ،جو کہ قومی یکجہتی کی علامت سمجھی جاتی ہے، نزر آتش کیا اور توڑ پھوڑ کر کے کروڑوں روپے مالیت کا نقصان پہنچایا اس پر حکومتی کاروائی نہیں ہوئی؟ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار گلو بٹ جس نے وہاں 14 معصوم لوگوں کا قتل عام کیا کو11 سال با مشقت کی سزا نہیں ہوئی؟
کیا فرق پڑتا ہے جو بڑے بڑے مگر مچھ آج ملک میں دندناتے پھر رہے ہیں اور انصاف کے حصول کے متوالے اپنے جائز استعفے تک منظور کروانے کیلئے مہینوں سے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ جمہوریت یعنی مک مکا ہی بہترین انتقام ہے۔ :)
قیصرانی
ایچ اے خان
لئیق احمد
ناصر علی مرزا
نایاب
کاشفی
حسینی
انیس الرحمن
محمود احمد غزنوی
زرقا مفتی
صائمہ شاہ
عبدالقیوم چوہدری
عزیزامین
زیک
عباس اعوان
محمداحمد
ابن رضا
 
دفاع اصل میں عمران اور قادری کے خلاف بغض اور تعصب کی وجہ سے کرتے ہیں۔ وگرنہ ان "لیڈران" میں ایسی کوئی شے نہیں جس سے محبت کی جائے۔ اگر آج ملالہ بھی ملک میں کوئی تحریک چلا رہی ہوتی تو یہی لوگ اسکے خلاف اور نواز شریف یعنی "سسٹم" کے حق میں ہوتے۔
 
عباس اعوان

محفلین
اس سے زیادہ" گھٹیا" صحافتی کالم میں نے آج تک نہیں دیکھا۔ کیا نون لیگ کی موجودہ جمہوری حکومت میں عوام کیساتھ انصاف نہیں ہو رہا؟ کیا عمران خان ، طاہر القادری اور انکے حمایتیوں کا روز انہ ٹی وی چینلز، اخبارات اور دیگر پبلک فارمز پر احتساب نہیں ہوتا؟ ان دونوں سیاسی جماعتوں کے ہزاروں کارکنان نے جب پی ٹی وی کی عمارت کو ،جو کہ قومی یکجہتی کی علامت سمجھی جاتی ہے، نزر آتش کیا اور توڑ پھوڑ کر کے کروڑوں روپے مالیت کا نقصان پہنچایا اس پر حکومتی کاروائی نہیں ہوئی؟ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار گلو بٹ جس نے وہاں 14 معصوم لوگوں کا قتل عام کیا کو11 سال با مشقت کی سزا نہیں ہوئی؟
کیا فرق پڑتا ہے جو بڑے بڑے مگر مچھ آج ملک میں دندناتے پھر رہے ہیں اور انصاف کے حصول کے متوالے اپنے جائز استعفے تک منظور کروانے کیلئے مہینوں سے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ جمہوریت یعنی مک مکا ہی بہترین انتقام ہے۔ :)
قیصرانی
ایچ اے خان
لئیق احمد
ناصر علی مرزا
نایاب
کاشفی
حسینی
انیس الرحمن
محمود احمد غزنوی
زرقا مفتی
صائمہ شاہ
عبدالقیوم چوہدری
عزیزامین
زیک
عباس اعوان
محمداحمد
ابن رضا
یہ انتقام عوام سے کیوں لیا جاتا ہے، غالباً اس وجہ سے کہ انہوں نے منتخب کر کے حکومت میں پہنچایا۔
ویسے میں یہ بھی نہیں مانتا کہ عوام نے انہیں منتخب کیا۔
 
کیونکہ عوام نا سمجھ ہے۔ عوام سمجھتی ہے کہ اگر پنجاب میں ساتویں بار نون لیگ کو ووٹ دیں گے تو یہاں دودھ اور شہد کی نہریں نکل آئیے گی۔ اندرون سندھ کی عوام سمجھتی ہے کہ اگر اسنے زرداری پارٹی کو ووٹ نہ دیا تو سندھی "برادری" کیساتھ ناانصافی ہوگی۔ بے شک وہاں تھر میں بچے فاقوں اور پانی کی کمی سے مرتے رہیں۔ لیکن آئندہ سو سال پھر بھی زرداری پارٹی کو ہی ووٹ دینا ہے۔ اسی "منطقی" ذہنیت کی وجہ سے عوام سے ہر بار انتقام لیا جاتا ہے۔ جس دن یہ عوام جاگ گئی اسی دن ان سیاسی مافیا جماعتوں کی دکانیں بند ہو جائیں گی۔ اور اسی لئے ریاستی اداروں، اسٹیبلشمنٹ، اشرافیہ کو عمران اور قادری خطرہ محسوس ہوتے ہیں بے شک انکے پیچھے چند ہزار لوگ ہی کیوں نہ کھڑے ہوں، انکی آواز دنیا بھر کے پاکستانیوں تک جا رہی ہے۔
 
یہ موجودہ نظام بوسیدہ، غیر جمہوری اور غیر اسلامی ہے۔ ان لوگوں کے جیتنے کی چند وجوہات ہیں۔
  • موجودہ نظام انہیں سپورٹ کرتا ہے اور یہ آسانی سے جیت جاتے ہیں۔
  • عوام میں شعور کی کمی ہے۔
  • ہماری اپنی بھی غلطیاں ہیں جس کی وجہ سے ایسے حکمران ہم پر مسلط ہو جاتے ہیں۔ ہم خود کرپٹ ہوں اور ہمارے حکمران کرپٹ نہ ہوں، یہ کیسے ممکن ہے۔
 
arifkarim

معطل
یہ موجودہ نظام بوسیدہ، غیر جمہوری اور غیر اسلامی ہے۔ ان لوگوں کے جیتنے کی چند وجوہات ہیں۔
میرے خیال میں اسلام کو اس بحث سے دور رکھا جائے کہ ہم ابھی تک Objectives Resolution جو کہ آئین پاکستان کی پہلی قرار دار تھی کی تباہ کاریوں ہی سے باہر نہیں آ پا رہے جس کے پاس ہوتے ہی اکثر ہندوممبران پارلیمنٹ اورتحریک پاکستان میں قائد اعظم کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے والے ہمارے اقلیتی بھائی ہمیں چھوڑ کر واپس سیکولر بھارت میں چلے گئے تھے۔

  • موجودہ نظام انہیں سپورٹ کرتا ہے اور یہ آسانی سے جیت جاتے ہیں۔
مطلب آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ موجودہ کرپٹ نظام اسی مک مکا کی پیداوار ہے اور اسی لئے ان روایتی سیاسی جماعتوں کو اسپورٹ کرتا ہے؟

  • عوام میں شعور کی کمی ہے۔
اتنے دھرنوں، جلسوں، ٹی وی کوریج کے بعد بھی؟

  • ہماری اپنی بھی غلطیاں ہیں جس کی وجہ سے ایسے حکمران ہم پر مسلط ہو جاتے ہیں۔ ہم خود کرپٹ ہوں اور ہمارے حکمران کرپٹ نہ ہوں، یہ کیسے ممکن ہے۔
یہ بات ایک حد تک درست ہے۔ لیکن ایک بچہ تو کرپٹ پیدا نہیں ہوتا۔ اسکا کرپٹ معاشرہ اسے بھی بالغ ہونے تک خراب کر دیتا ہے۔ اگر معاشراتی نظام اوپر سے ٹھیک ہو جائے تو ہماری آنے والی نسلیں بھی ٹھیک ہو سکتی ہیں۔
 
عباس اعوان

محفلین
میرے خیال میں اسلام کو اس بحث سے دور رکھا جائے کہ ہم ابھی تک Objectives Resolution جو کہ آئین پاکستان کی پہلی قرار دار تھی کی تباہ کاریوں ہی سے باہر نہیں آ پا رہے جس کے پاس ہوتے ہی اکثر ہندوممبران پارلیمنٹ اورتحریک پاکستان میں قائد اعظم کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے والے ہمارے اقلیتی بھائی ہمیں چھوڑ کر واپس سیکولر بھارت میں چلے گئے تھے۔
پاک سر زمین کا نظام ان اسلامی اصولوں پر بننا تھا جن کی بنیاد پر ریاستِ مدینہ قائم کی گئی تھی۔ ان اصولوں میں غیر مسلموں سے سلوک کے نہایت عمدہ اصول وضع کیے گئے تھے۔ ایک مثال خلافتِ عثمانیہ میں عیسائی بیوروکریسی کا موجود ہونا ہے۔
https://en.wikipedia.org/wiki/State_organisation_of_the_Ottoman_Empire
مطلب آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ موجودہ کرپٹ نظام اسی مک مکا کی پیداوار ہے اور اسی لئے ان روایتی سیاسی جماعتوں کو اسپورٹ کرتا ہے؟
ایسے ہی سمجھیں۔
یہ نظام اس آئین نے دیا ہے جو اس وقت آپ کے ملک میں نافذ ہے۔ اس آئین کی اکثریت شقیں صرف یہ بتاتی ہیں کہ حکومت میں کون، کیسے آئے گا، کون کس کی تقرری کیسے کرے گا۔ عوام کے حقوق اور سستے ، جلداور عمدہ نظام کا تو وجود ہی نہیں ہے۔
اتنے دھرنوں، جلسوں، ٹی وی کوریج کے بعد بھی؟
کون سے دھرنے اور کو ن سے جلسے ؟؟؟
کہاں رہتے ہیں آپ ؟؟؟
یہ کیبل اور وائی فائی جیسی چیزیں ہر جگہ نہیں پہنچیں۔ بہت سی جگہوں مطلب دیہاتی جگہوں پر اب بھی صرف پی ٹی وی دیکھا جاتا ہے جہاں صرف چین کی بنسری بجائی جاتی ہے۔ ملک کی شرحِ خواندگی بھی دیکھیں ذرا۔
یہ بات ایک حد تک درست ہے۔ لیکن ایک بچہ تو کرپٹ پیدا نہیں ہوتا۔ اسکا کرپٹ معاشرہ اسے بھی بالغ ہونے تک خراب کر دیتا ہے۔ اگر معاشراتی نظام اوپر سے ٹھیک ہو جائے تو ہماری آنے والی نسلیں بھی ٹھیک ہو سکتی ہیں۔
معاشرہ ، افراد درست کریں گے، اوپر سے کوئی نہیں کرے گا۔ یہ معاشرہ کسی اچھے کو اوپر پہنچنے دے گا بھلا ؟؟؟؟
نوٹ: میں جانتا ہوں کہ فی الوقت آپ ناروے میں ہیں۔
 
arifkarim

معطل
پاک سر زمین کا نظام ان اسلامی اصولوں پر بننا تھا جن کی بنیاد پر ریاستِ مدینہ قائم کی گئی تھی۔ ان اصولوں میں غیر مسلموں سے سلوک کے نہایت عمدہ اصول وضع کیے گئے تھے۔ ایک مثال خلافتِ عثمانیہ میں عیسائی بیوروکریسی کا موجود ہونا ہے۔
آپکی بات درست ہے۔ یہ ملک اسلامی اصول نافذ کرنے کیلئے بھارت سے الگ کیا گیا تھا لیکن وہ وزراء جنہیں قائد اعظم اپنی پہلی کابینہ میں چھوڑ کر گئے تھے نےاسکے نفاذ کیلئے کیا کیا؟ بجائے اسکے کہ پہلے سے موجود اسلامی جمہوری طرز معاشرت سے کچھ سبق لیتے، انہوں نے Objectives Resolution پاس کر کے پہیا پھر سے ایجاد کرنے کی ناکام کوشش کی۔ انگریز ہمیں اپنے وقت کا بہترین نظام تعلیم، نظام سیاست، نظام عدل دیکر گیا تھا۔ اسکو تباہ و برباد کرنے میں ہم نے محض 23 سال لگائے۔ یعنی 1970 تک ملک کا اخلاقی ، معاشی اور قومی دیوالیہ نکل چکا تھا۔ اور پھر جب اسوقت کی فوجی حکومت نے طنزاً پاکستانی تاریخ کے شفاف ترین انتخابات کرائے تو نتائج قبول کرنے سے انکار کردیا۔ بندہ پوچھے کہ اگر دھاندلی یا بے ضابطگی ہوئی تھی تو الیکشن دوبارہ کروالیتے۔ لیکن نہیں انہوں نے ملک توڑنا زیادہ بہتر سمجھا اور پھر کھسیانی بلی کی طرح حکومت بھٹو کے حوالے کردی۔ جس نے آتے ہی ملک میں ایسی قومیانہ اندوزی شروع کی کہ جو معیشت 60 کی دہائی میں ملک کونفع دے رہی تھی اسکو بھی خسارہ چمڑ گیا۔ ان ہی میں سے ایک امیر المؤمنین ظل سبحانی نواز شریف کا نجی کارخانہ بھی تھا جسے زبردستی ریاست پاکستان نے سوشل ازم کے تحت ہتھیا لیا جسے واپس لینے کیلئے موصوف ضیاء کے دور میں سیاست میں آئے اور ابھی تک قوم کیساتھ لوٹ کھسوٹ کرکے اس ظلم کا حساب پورا کر رہے ہیں :)

ایسے ہی سمجھیں۔
یہ نظام اس آئین نے دیا ہے جو اس وقت آپ کے ملک میں نافذ ہے۔ اس آئین کی اکثریت شقیں صرف یہ بتاتی ہیں کہ حکومت میں کون، کیسے آئے گا، کون کس کی تقرری کیسے کرے گا۔ عوام کے حقوق اور سستے ، جلداور عمدہ نظام کا تو وجود ہی نہیں ہے۔
بھٹو کی "ذہانت" سے پاس شدہ آئین تھا۔ اس سے اور کیا توقع کی جا سکی ہے۔ اگر وہ اتنا ہی ذہین و فہیم ہوتا۔ غریب عوام کا درد اسکے سینہ میں ہوتا تو پھانسی کی سزا سے نہ بچ جاتا۔

کون سے دھرنے اور کو ن سے جلسے ؟؟؟
کہاں رہتے ہیں آپ ؟؟؟
یہ کیبل اور وائی فائی جیسی چیزیں ہر جگہ نہیں پہنچیں۔ بہت سی جگہوں مطلب دیہاتی جگہوں پر اب بھی صرف پی ٹی وی دیکھا جاتا ہے جہاں صرف چین کی بنسری بجائی جاتی ہے۔ ملک کی شرحِ خواندگی بھی دیکھیں ذرا۔
ٹی وی تو دیہات میں بھی ہے۔ بہرحال شاید کوئی ایسا پاکستانی ہو جو ملک میں کئی مہینوں سے جاری و ساری دھرنوں، جلسوں سے لاعلم ہو۔

معاشرہ ، افراد درست کریں گے، اوپر سے کوئی نہیں کرے گا۔ یہ معاشرہ کسی اچھے کو اوپر پہنچنے دے گا بھلا ؟؟؟؟
نوٹ: میں جانتا ہوں کہ فی الوقت آپ ناروے میں ہیں۔
شاید اسی لئے اچھے لوگوں کو اوپر آنے سے روکنے کیلئے تحریک انصاف، عوامی تحریک کی راہ میں یہ نظام روڑے اٹکا رہا ہے۔ مک مکا کا نظام کسی نئی انقلابی سوچ کو کیسے اوپر آنے دیگا؟
 
Top