عجیب و غریب عادتیں

کچھ عجیب و غریب عادات، جو یقیناً آپ میں یا آپکے اردگرد رہنے والوں میں موجود ہونگی۔۔۔!
1۔ نئے کرنسی نوٹوں کو سنبھال کر رکھنا اور پرانے استعمال کرنا۔
2۔ ڈبے میں سے جوس ختم ہونے کے باوجود، پھر سے ایک "ٹرائی" کرنا۔
3۔ دہی بھلے یا کھیر وغیرہ کھانے کے بعد پوری پلیٹ کو زبان سے چاٹنا۔
4۔ دوپٹے کا بار بار سر سے سرکنا، لیکن ایک چھوٹی سی پِن نہ لگانا۔
5۔ گھر یا آفس میں داخل ہونے کے بعد پوچھنا، "کیا میں آ جاؤں۔۔۔؟"
6۔ دروازے پر Pull لکھا ہونے کے باوجود Push کرنا۔
7۔ کوئی بندہ آپکے سامنے کھڑا ہو، لیکن پھر بھی پوچھنا، "آ گئے جناب۔۔َ۔؟"
8۔ بس اسٹاپ، ایئرپورٹس اور ہاسپٹلز وغیرہ پر مخصوس لیڈیز سیٹوں پر مردوں کا براجمان ہونا۔
9۔ رکشے والوں کا پہلے کہنا، "باؤ جی! جو جائز ہے وہ دے دینا" اور پھر مہنگائی، پیٹرول اور روزی روٹی کا رونا رو کر زیادہ کا مطالبہ کرنا۔
10۔ رات کو لیٹ آنا اور کسی دوسرے کی گاڑی کے پیچھے اپنی گاڑی پارک کر دینا۔
11۔ جہاز، بس یا ٹرین میں کھڑکی کے لالچ میں کسی دوسرے کی سیٹ پر بیٹھ جانا۔
12۔ کوئی بندہ بڑے انہماک سے کوئی کام کر رہا ہو، اور اُس سے پوچھنا، "بھائی صاحب! کیا کر رہے ہو۔۔۔؟"
13۔ اتنی پسند اور زمانے بھر کی خاک چھاننے کے بعد چاند جیسی بہو لانا، اور دوسرے ہی مہینے لڑائی جھگڑے اور ساس بہو کا ڈرامہ شروع ہو جانا۔
14۔ چھوٹے بچوں کے ہوتے ہوئے نازک اور قیمتی چیزیں اُن کی دسترس میں رکھنا اور ٹوٹنے کے بعد انہیں مارنا پیٹنا۔
15۔ اتنے بڑے شاپنگ مال سے بغیر "چوں چراں" کئے مہنگی ترین شاپنگ کرنا اور باہر آ کر ٹیکسی والے سے دس روپے کیلئے بحث کرنا۔
16۔ بجلی اور گیس کے بلوں کو سنبھال کے رکھنا اور due date پر لمبی لمبی لائنوں میں لگنا۔
17۔ داماد کا اپنے گھر دال روٹی پر گزارہ کرنا، اور سسرال جا کر چکن اور مٹن سے نیچے کسی چیز کا پسند نہ آنا۔
18۔ ٹی وی پر کسی بیماری کے متعلق کوئی پروگرام دیکھ کر اپنے اندر اُسی بیماری کو محسوس کرنا۔
19۔ کسی عزیز یا دوست کی فون کال آنے پر کہنا، "جناب! میں ابھی آپکو ہی یاد کر رہا تھا اور دیکھو آپکی کال آ گئی۔۔۔!"
20۔ باتھ روم یا ٹوائلٹ کا دروازہ اندر سے بند ہونے کے باوجود باہر سے پوچھنا، "کیوں بھئی! اندر کوئی ہے۔۔۔؟"
 
2۔ ڈبے میں سے جوس ختم ہونے کے باوجود، پھر سے ایک "ٹرائی" کرنا۔
ایدا اپنا ای مزہ اے پائی جی
3۔ دہی بھلے یا کھیر وغیرہ کھانے کے بعد پوری پلیٹ کو زبان سے چاٹنا۔
اے کدی نہیں کیتا، چلو کہندے او تے ٹرائی کر لاں گے
10۔ رات کو لیٹ آنا اور کسی دوسرے کی گاڑی کے پیچھے اپنی گاڑی پارک کر دینا۔
یہ تو شاید معمول ہے ادھر لوگوں کا۔ رات کیا دن میں بھی یہی حرکت کرتے ہیں اور اس پر شرمندہ بھی نہیں ہوتے۔
 

حماد علی

محفلین
علاج کیلے ماہر ٹی وی سے رابطہ کریں ٹی بی سے نہیں اللہ پاک شفاء دیے
مشورہ کے لیے نہایت ممنون ہوں لیکن اب یہ بات ماضی کا حصہ بن چکی ہے اس لیے نہ تو کسی ماہر ٹی۔وی کی حاجت ہے نہ کسی ماہر ٹی-بی کی :D کیونکہ اس خناس کو ہم نے کچھ دن کی مشقت کہ بعد نکال باہر کیا تھا۔
 
Top