عام نہیں خاص !!!

بھلکڑ

لائبریرین
اگر آپ نے کپڑے پہن رکھے ہیں ۔ آپ کے فرج میں کھانے کو کچھ ہے .
آپ کے سر پر چھت اور سونے کو جگہ ہے
تو آپ دنیا کے 75 فیصد لوگوں سے بہتر ہیں

اگر آپ کے بٹوے میں پیسے ہیں اور بنک اکاؤنٹ میں بھی
تو آپ دنیا کے 8 فیصدامیر ترین لوگوں میں سے ہیں

اگر آپ کا اپنا کمپیوٹر ہے
تو آپ کا شمار دنیا کے صرف ایک فیصد لوگوں میں ہوتا ہے

اگر آپ صبح اُٹھے تو بیمار نہیں تھے
تو آپ اُن لاکھوں سے بہتر ہیں جو صحت کو ترس رہے ہیں

اگر آپ نے کسی جنگ کی زِک نہیں اُٹھائی ۔ نہ کبھی قیدِ تنہائی میں رہے ہیں ۔ نہ کبھی اذیت سہی ہے ۔ نہ کبھی فاقوں سے سامنا ہوا ہے
تو آپ دنیا کے ایک ارب لوگوں سے بہتر ہیں

اگر آپ یہ تحریر پڑھ رہے ہیں
تو آپ دنیا کے 2 ارب لوگوں سے زیادہ خوش قسمت ہیں جو ایسا نہیں کر سکتے

تو پھر کیا؟ اللہ سوہنا کو جتنا شکر ادا کر سکتے ہیں کیجئے، اللہ سوہنا آپ کو اور آپکی فیملی کو خوش اور خوشحال رکھے

بشکریہ بک فیس
سبھی لوگ ایک بار اللہ کا شکر ادا کرو ایک بار !!!(میرے سمیت ادھر ہی )
 

نایاب

لائبریرین
بلا شک شکر واجب ہے ۔۔۔۔۔۔۔
الحمد للہ رب العالمین علی کل حال ۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں کہ شکر کی جانب احسن توجہ دلائی ۔۔۔۔
 

تلمیذ

لائبریرین
کاش ہمارے تمام لوگ اسی طرح سوچنے لگیں اور ہمہ وقت باری تعالے کی عطا کی ہوئی ان نعمتوں کے شکرانے میں اس کی حمد و ثنا کرتے رہیں! کیا خوبصورت سماں ہو!
 

بھلکڑ

لائبریرین
بلا شک شکر واجب ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
الحمد للہ رب العالمین علی کل حال ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
بہت دعائیں کہ شکر کی جانب احسن توجہ دلائی ۔۔۔ ۔
:) :) :)
:)
:) :)
کاش ہمارے تمام لوگ اسی طرح سوچنے لگیں اور ہمہ وقت باری تعالے کی عطا کی ہوئی ان نعمتوں کے شکرانے میں اس کی حمد و ثنا کرتے رہیں! کیا خوبصورت سماں ہو!
:) :) :)
اور اگر آپ نے یہ سب کچھ فیس بک سے اُڑایا ہے تو آپ ننانوے فیصد محفلین میں سے ہیں! :)
:) :)
مجھے اچھا لگا تو میں نے سوچا محفلین سے بھی شئیر کیا جائے اور نیچے لکھا بھی ہے بشکریہ بُک فیس!!
 
Top