مبارکباد طلحہ ابن مقدس ہوئے ایک ماہ کے۔۔۔ :)

ماہی احمد

لائبریرین
آج ہمارے طلحہ جانی کو اس دنیا میں ایک ماہ ہو گیا ہے
اور
اسی خوشی میں اراکین محفل کی طرف سے
چند ایک دعائیہ کلمات
مقدس، تیمور بھائی اور طلحہ جانی کے نام
ڈھیروں ڈھیر مبارکباد کے ساتھ
graphics-floaties-hearts-976845.gif

dailymotion ربط

یوٹیوب ربط

ڈاؤن لوڈ

جی ڈرئیو ربط
ڈراپ باکس ربط

 
مسکان محل

چلو چلیں مسکان محل
وہاں بہت ہے چہل پہل

کھیلیں کودیں شور مچائیں
کر دیں سب کچھ اتھل پتھل

رنگ پھول خوشبو ہر جانب
آگے پیچھے اغل بغل

غبارے گالوں کے پھلا کر
پھوڑیں ان کو ذرا سنبھل

تتلی رانی ناک پہ بیٹھیں
جگنو کان کے اندر جل

امی کہتی رہتی ہیں
ننگے پاؤں یہاں نا چل

وقت پہ کھا اور جلدی سو
صبح سویرے خوب ٹہل

امی کتنی پیاری ہیں
بات پہ ان کی کریں عمل

بائیسکوپ سنیما میں
خرچہ آدھا مزہ ڈبل

پلی توتلی تہتی ہیں
پلیشان مدھ تو مت تل

ابن سعید

:) :) :) :) :) :) :)

muskan-mahal-card.jpg

 

مقدس

لائبریرین
ابھی ابھی طلحہ کو اٹھا کر بیٹھی تھی ۔۔۔ رات کے ساڑھے تین بج رہے ہیں اور میری آنکھوں سے مسلسل آنسو بہے جا رہے ہیں۔۔۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
اور ایک بات بتاؤں ابھی جب یہ تھریڈ شروع ہوا ہے تو میں سوچ رہی تھی طلحہ میاں پلیز اٹھ جائیں ناں اور مما کو بھی اٹھا دیں تاکہ وہ یہ دیکھ لیں۔:)
(یہاں اس لیے نہیں لکھا کہ سارے لوگ کہیں گے کیسی بہن ہے:noxxx: )
 

نایاب

لائبریرین
ماہی بٹیا کو بہت دعائیں
مووی بناتے بھوک لگی تو شاید میرا کارڈ ہی کھا گئیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

30w5n2b.jpg
 

نایاب

لائبریرین
ابھی ابھی طلحہ کو اٹھا کر بیٹھی تھی ۔۔۔ رات کے ساڑھے تین بج رہے ہیں اور میری آنکھوں سے مسلسل آنسو بہے جا رہے ہیں۔۔۔
اللہ سوہنا سدا " گلشن تیمور " میں اپنی نعمتوں بھری بہاروں کا سایہ رکھے آمین
بٹیا جی یہ ہی تو ہے ہماری " محفل اردو "
خلوص بھرے جذبوں سے مہکتے اس چمن میں ہم سب ایک ہیں ۔
ہماری خوشیاں سانجھی غم ایک ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
سدا سجی رہی ہماری یہ محفل اردو ۔۔۔۔۔آمین
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
اللہ سوہنا سدا " گلشن تیمور " میں اپنی نعمتوں بھری بہاروں کا سایہ رکھے آمین
بٹیا جی یہ ہی تو ہے ہماری " محفل اردو "
خلوص بھرے جذبوں سے مہکتے اس چمن میں ہم سب ایک ہیں ۔
ہماری خوشیاں سانجھی غم ایک ہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
سدا سجی رہی ہماری یہ محفل اردو ۔۔۔ ۔۔آمین
آمین :)
 

ماہی احمد

لائبریرین
میں کوئی پروفیشنل نہیں، اس فیلڈ میں، اس لئیے وڈیو میں بہت سی کمیاں کجیاں نظر آئیں گی سب کو۔ مجھے علم ہے یہ وڈیو اس سے بہت بہتر بن سکتی تھی پر میں نے اپنی پوری کوشش کی۔ جتنی مسٹیکس سعود بھائی نے پوائنٹ آؤٹ کیں میں نے کوشش کی سب دوبارہ ٹھیک بھی کروں۔ سعود بھائی کی بہت ڈھیر ساری مدد کی وجہ سے ہی میں یہ وڈیو بنا سکی ہوں۔ جزاک اللہ سعود بھیا :)
 
Top