درج ذیل تجربات سے آپ کے مزاج میں تبدیلی واقعی ہوئی؟

  • ہاں

    Votes: 0 0.0%
  • نہیں

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    0
شاید یہ بات کسی کو پر مزاح لگے لیکن اپنا تجربہ رہا ہے۔
ہماری عمر کی نسل بہت زیادہ جذباتی واقع ہوئی ہے۔ وجوہات کچھ بھی ہو سکتی ہیں۔ ہم فیصلہ کرنے میں، بات کرنے میں، رائے دینے میں، تصحیح کرنے میں۔۔۔الغرض معاشرتی اعتبار سے ہم جذباتی اور شدت پسند ہوتے جا رہے ہیں۔ یہاں محفل میں کئی مواقع پر دیکھنے کا اتفاق ہوا جب رائے دینے میں ہم بہت زیادہ جذباتی ہو جاتے ہیں۔ یہ بات فیس بک پر ناجائز حد تک شدت سے پائی جاتی ہے۔ ہم کسی پوسٹ پر رائے دینا، فرض عین سمجھتے ہیں۔ جبکہ وہ فرض کفایہ ہی ہو شاید۔ کس نے ادا کر دیا، سب کی طرف سے ادا ہوگیا۔
خیر، دودھ ہر گھر میں لیا جاتا ہے اور لینے کے بعد اہم کام اسے ابالنا، یا فوری ابالنا۔ اگر آپ اپنی طبیعت میں صبر اور تحمل لانا چاہتے ہیں۔ مزاج میں غصہ یا جذباتیت ہے، آپ روزانہ دودھ ابالیں۔ نہ بہت زیادہ تیز آنچ پر نہ بہت کم پر۔ درمیانی آنچ پر ابالنا ہے۔ اس دوران میں توجہ بھی اسی طرف رہنی چاہیے کہ دودھ ابال کے ساتھ برتن سے چھلک نہ پڑے۔ اور چولھے پر چڑھا کر کچن سے بھاگنا بھی نہیں ہے۔ مختصر یہ کہ کوئي دوسرا کام حتی کے موبائل بھی استعمال نہ کریں۔ آپ اپنے صبر کا پیمانہ دیکھ لیں گے۔ اگر پریکٹس جاری رہے ، تجربات ضرور شئیر کریں۔ دودھ ابلالنے کے دورانیے میں کیا، کیا اور آپ کی کیا کیفیت رہی۔ کچھ تبدیلی بھی واقع ہوئی یا نہیں۔
(یہ کلیہ کہیں سے پڑھا سنا نہیں ہے، کسی کے بیان سے مطابقت محض اتفاق ہوگی۔ یہ محض فقیر کی عاجزانہ سی رائے ہے۔ اختلاف۔۔۔۔۔۔۔۔حرام نہیں ہے)
 
اگر کسی کے گھر میں گوالے سے دودھ نہ لیا جاتا ہو اور ظاہر ہے ابالنا تو دور کی بات... پھر کیا کریں؟
ٹیٹرا پیک کو شاید ضرورت تو نہیں ہوتی لیکن وہ روزانہ کی بنیاد پر استعمال ہوجاتا ہے، یعنی ایک اکائی یومیہ استعمال ہوجاتی ہو اور ابالنے سے اس کی صحت پر اثر نہیں پڑتا تو، میرا تجربہ ہے کہ اسے ابالنا مزید صبر آزما کام ہے۔۔۔۔ ہاں جو پاؤڈر استعمال کرتے ہیں وہ پھر۔۔۔۔۔۔
 
ماہی احمد

لائبریرین

وہ پھر...؟؟؟
ویسے ہم یہ تجربہ چائے بناتے ہوئے کر لیتے ہیں... اوپر والا سوال محض آزمانے کو تھا :p
 
وہ پھر...؟؟؟
ویسے ہم یہ تجربہ چائے بناتے ہوئے کر لیتے ہیں... اوپر والا سوال محض آزمانے کو تھا :p
وہ پھر کے جواب میں مجھ پر بھی شدت پسندی کے فتوے لگنے ہیں۔۔۔:):):)
ویسے مزاح سے ہٹ کر آپ اپنی رائے ضرور دیں کہ ایسا ہوتا ہے یا نہیں۔ یا جو بھی آپ کا تجربہ ہے۔:):):)
 
لاریب مرزا

محفلین
ہم بھی کہیں کہ ہم میں صبر و تحمل کی کمی کیوں ہے۔:p دودھ ہم کم ہی ابالتے ہیں۔ زیادہ بھابھی جان ہی یہ کام کرتی ہیں۔
ویسے ایک بات تو آزمودہ ہے۔ دودھ ابالتے وقت سارا وقت دھیان برتن پہ ہو، بس ایک لمحے کے لیے ذرا توجہ ہٹی نہیں اور اسی وقت دودھ ابل کے شیلف بوس ہو جاتا ہے۔ :cautious: آئی ہیٹ دیٹ مومنٹ!!
 
عثمان

محفلین
ٹیٹرا پیک کو شاید ضرورت تو نہیں ہوتی لیکن وہ روزانہ کی بنیاد پر استعمال ہوجاتا ہے، یعنی ایک اکائی یومیہ استعمال ہوجاتی ہو اور ابالنے سے اس کی صحت پر اثر نہیں پڑتا تو، میرا تجربہ ہے کہ اسے ابالنا مزید صبر آزما کام ہے۔۔۔۔ ہاں جو پاؤڈر استعمال کرتے ہیں وہ پھر۔۔۔۔۔۔
پیکٹ کے دودھ پراسسیڈ ہوتے ہیں انہیں ابالنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اور یہ عموماً دو ہفتے تک استعمال ہوتے رہتے ہیں۔
 
نایاب

لائبریرین
اپنے صبر کو کبھی ایسے آزمایا نہیں ۔
دودھ ابالنا پیاز بھوننا اس کے لیئے تو کبھی ان پہ نگاہ رکھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہی نہ ہوئی ۔
اک دو بار دودھ کے ابل جانے پر پیاز کے جل جانے پر وقت کا جو اندازہ ہوا ۔ وہ یاد رہا ۔
صبر و تحمل بارے والدین نے یہ گر سمجھایا تھا کہ اپنے انتظار کو ذکر اور درود شریف میں مصروف کر رکھو ۔
کب منزل تک پہنچے محسوس بھی نہ ہوگا ۔
رائے سب اپنی اپنی رکھتے ہیں اور سب کو ہی رائے دینے کا حق ہے ۔ اس میں " فرض عین و کفایہ " کی تخصیص نہیں ہوتی ۔
ڈھیروں دعائیں

ہم کسی پوسٹ پر رائے دینا، فرض عین سمجھتے ہیں۔ جبکہ وہ فرض کفایہ ہی ہو شاید۔ کس نے ادا کر دیا، سب کی طرف سے ادا ہوگیا۔
 
دودھ ابالنا پیاز بھوننا اس کے لیئے تو کبھی ان پہ نگاہ رکھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہی نہ ہوئی ۔
اک دو بار دودھ کے ابل جانے پر پیاز کے جل جانے پر وقت کا جو اندازہ ہوا ۔ وہ یاد رہا ۔
صبر و تحمل بارے والدین نے یہ گر سمجھایا تھا کہ اپنے انتظار کو ذکر اور درود شریف میں مصروف کر رکھو ۔
کب منزل تک پہنچے محسوس بھی نہ ہوگا ۔
قبلہ آپ کی بات بالکل درست ہے۔ یہ دراصل خود پر ضبط کی ایک تھیریپی ہے۔ جہاں تک ذکر اور درود شریف کی بات ہے، تو اسے پھر اسے یہ دنیاوی لوازمات کچھ نہیں کہتے۔
رائے سب اپنی اپنی رکھتے ہیں اور سب کو ہی رائے دینے کا حق ہے ۔ اس میں " فرض عین و کفایہ " کی تخصیص نہیں ہوتی ۔
بجا فرمایا۔ لیکن فقیر مختلف رائے رکھتا ہے۔
سدا سلامت شاد آباد رہیں۔
 
الشفاء

لائبریرین
دودھ تو ابل ہی جائے گا ، ساتھ ہی حضرت باہو رحمۃ اللہ علیہ کی یہ بات بھی سمجھ آ جائے گی کہ

جاگ بنا دُدھ ناہی جمدا ، بھانویں لال ہووے کڑھ کڑھ کے ہُو۔

اب "جاگ" کیا ہے، "دُدھ" کون سا ہے اور کڑھنے کا کیا مطلب ہے یہ تو حضرت باہو ہی جانیں۔۔۔:)
 
واہ واہ واہ۔۔۔۔ قبلہ کیا نکتہ نکال لیا ہے واہ واہ واہ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمیں پوری ضرب لگا گئيں ہیں۔۔۔۔
 
نایاب

لائبریرین
اب "جاگ" کیا ہے، "دُدھ" کون سا ہے اور کڑھنے کا کیا مطلب ہے یہ تو حضرت باہو ہی جانیں۔۔۔:)
میرے محترم بھائی
کہیں دھاگہ بدل نہ جائے اپنا رخ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پہلے تین مصرعوں میں چھپا ہے سب راز ۔۔۔
جو سمجھ گیا سمجھو اسے " جاگ " لگ گئی ۔ وہ جان گیا حق کا راز۔۔۔۔
پھر دودھ دودھ نہ رہا دہی ہو گیا ۔۔ فنا کی منزل سے گزر گیا۔۔

تَسبی پھِری تے دِل نہ پھریا لینا تَسبی پھڑ کے ہُو؟
عِلم پڑھیا تے ادب نہ سِکھیا لینا عِلم نُوں پڑھ کے ہُو؟
چِلے کَٹے تے کُجھ نہ کھٹیا لینا چِلیاں وَڑ کے ہُو؟
جَاگ بنا دُدھ جمدے نہ بَاہُو لال ہوون بھَانویں کَڑھ کے ہُو

ڈھیروں دعائیں
 
آپ نے خود ابالا ہے ؟
امی بچپن سے یہ کام مجھ سے کرا رہی ہیں۔۔۔۔ آج کل لاہور میں بھی یہ پریکٹس ہے، کبھی کبھی روم میٹ کو کہتا ہوں، وہ چولھے پہ چڑھا کہ مصروف ہو جاتا ہے پھر۔۔۔۔
ایک لمحے کے لیے ذرا توجہ ہٹی نہیں اور اسی وقت دودھ ابل کے شیلف بوس ہو جاتا ہے۔ :cautious: آئی ہیٹ دیٹ مومنٹ!!
 
Top