شکاری پرندے

عزیزامین نے 'ماحولیات' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 21, 2011

  1. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,840
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    پرندے جانداروں کی ایک الگ درجہ بندی میں آتے ہیں۔ جیسے کیوی ایک پرندہ ہے اور شتر مرغ بھی، مگر اڑنے سے معذور۔ اسی طرح ممالیہ چاہے اڑ سکتا ہو یا نہ اڑ سکتا ہو، جانور ہی کہلائے گا
     
  2. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,840
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    شکاری پرندوں میں باز، عقاب، شکرا، شاہین اور الو شامل ہیں۔ اب یہ الگ بات ہے کہ عقاب کی بہت ساری اقسام ہیں، جن کو اردو میں الگ الگ ناموں سے نہیں جانا جاتا۔ شکرا، شاہین اور الو کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے۔ تاہم یہ ایسے پرندے ہیں کہ جن کا کام دوسرے پرندوں اور جانوروں کو پکڑ کر، مار کر اور ان سے پیٹ بھرنا ہے۔ ورنہ تو شاید ہی کوئی پرندہ ایسا ہو جو مکھی یا مچھر کو نہ پکڑ کر کھاتا ہو۔ علاقائی اعتبار سے شاہین، شکرا اور باز کے نام Interchangeable بھی ہو سکتے ہیں
     
  3. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    2,154
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Cool
    کیا پرندوں کو جانور نہیں کہا جا سکتا؟ آتے تو وہ بھی kingdom animalia میں ہیں؟
     
  4. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,840
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    اس بات پر تفصیلی بحث ہو سکتی ہے کہ آپ کا نکتہ بھی بجا ہے۔ دراصل اینیمالیا کنگڈم میں پرندے بھی آتے ہیں، چرندے بھی، درندے بھی، مچھلیاں، حشرات اور بھی بہت کچھ۔ تو اس اعتبار سے تو کنگڈم کے تمام تر اراکین جانور کہلائیں گے۔ پھر انہیں مزید درجہ بندی میں بانٹ دیا گیا ہے جس میں فقاریہ (ریڑھ کی ہڈی والے) اور غیر فقاریہ (ریڑھ کی ہڈی کے بغیر والے) آتے ہیں اور پھر ان کی آگے مزید اقسام ہوتی جاتی ہیں۔ یعنی تکنیکی اعتبار سے تو انسان بھی ایک جانور ہی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. شفاعت شاہ

    شفاعت شاہ محفلین

    مراسلے:
    20
    کرگس کا جہاں اور ہے، شاہیں کا جہاں اور۔

    اول الذکر غالبا vulture ہے اور دوسرا falcon.
     
  6. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    2,154
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Cool
    گدھ تو scavengers کی کیٹگری میں آتا ہے
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  7. عثمان قادر

    عثمان قادر محفلین

    مراسلے:
    657
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    شکاری پرندوں کی معلومات مکمل ہو لیں تو پھر میں "نادان پرندوں" کی معلومات اکٹھی کرنے کے لیے لڑی شروع کروں گا ۔۔۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  8. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    2,154
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Cool
    اس کے بعد کیا بچتا ہے؟
     
  9. عثمان قادر

    عثمان قادر محفلین

    مراسلے:
    657
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    سوال یہ ہونا چاہیے تھا کہ "ہمارے ہاتھ سے کون بچتا ہے؟"
     

اس صفحے کی تشہیر