شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

طارق شاہ

محفلین

کُچھ بھی حاصِل نہ ہُوا زُہد سے نخوت کے سِوا
شُغل بیکار ہیں سب، اُن کی محبّت کے سِوا

حسرؔت موہانی
 

طارق شاہ

محفلین

یہی خبر نہیں اے وائے عِشق و محرُومی !
کہ آرزُو کِسے کہتے ہیں، جُستُجُو کیا ہے ؟

جگؔر مُراد آبادی
 

طارق شاہ

محفلین

زاہد! وہ بادہ کش ہُوں، کہ مانگوُں اگر شراب
اُٹھیں ابھی شراب سے بادل بھرے ہُوئے

شیخ امام بخش ناسؔخ
 

طارق شاہ

محفلین

صد سالہ دَورِ چرخ تھا ساغر کا ایک دَور
نکلے جو میکدے سے تو دُنیا بدل گئی

حافظ کرامت اللہ خاں گستاؔخ رامپوری
 
Top