شریر بیوی- ص 36

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
Shararti_Bivi%20-%200036.gif
 

جاویداقبال

محفلین
کوبھی شوق ہوگیااورانجینئرصاحب کےبنگلہ پرگویانہانےاورتیرنےکاایک زنانہ کلب قائم ہوگیاہم اس کلب سےسخت پریشان تھےکیونکہ یہ توروزکاجھگڑاہوگیاکہ بیوی شناوری کرنےچلی جاتی اورہم شام کوادھرادھرمارےمارےپھرتے۔ہم بہت کوشش کرتےکہ کسی روزنہ جائے۔اوراسکوروکتےمگروہ کہتی تھی کہ اب تم کلب وغیرہ جاناشروع کردو۔میں تیرناسیکھ رہی ہوں۔ہم کہتےتھےکہ ایک نہ ایک دن توڈوبےگی اورپھرالٹی لنکادی جائےگی۔اورخواہ مخواہ ہم پریشان ہوں گےانجینئرصاحب کےہاں ان کی بیوی نےیہ مشورہ دیاکہ موٹرکےٹیوب میں ہوابھرکراس کی مددسےتیرناچاہیے۔لہذاہم نےدوٹیوب موٹرکےمنگاکردیئے۔
قصہ مختصراس کوایساشوق لگ گیاکہ دن بھریہی انتظارکرتی رہتی کہ کب شام ہواورمیں جاؤں۔وہاں سےآکراپنی شناوری اورغواصی کے دلچسپ قصےسنایاکرتی۔شرارتیں وہاں بھی اس کےساتھ تھیں۔اوریہ اس کادلچسپ مشغلہ تھا۔کہ کسی نوواردبی کوچپکےسےپانی میں بیٹھ کرٹانگ گھسیٹ کرلوٹ دیا۔
یہ حوض دراصل محض تیرنےاورنہانےکےلئےبنایاگیاتھاتیسرےروزنہرسےصاف پانی اس میں بھردیاجاتاتھا۔ایک طرف اس میں دوتین سیڑھیاں تھیں اورکم پانی تھا۔مگرآگےکودوسری طرف سطح ایسی ڈھلوان تھی کہ گہراہوتاچلاگیاتھا۔حتی کہ دوسرےکنارےپرقدآدم سےبھی گہرائي زیادہ تھی۔
ایک روزکاذکرہےکہ چاندنی نےہم سےکہاآج ہم بہت جلدجائيں گےکیونکہ انجنیئرصاحب کےیہاں آج کچھ مہمان آئےہوئےہیں اوردوسری

بیبیاں بھی آئيں گی۔ہم سےکہاکرتی تھی کہ اب ہم کچھ تیرلیتےہیں۔وہاں آج کافی عورتوں کامجمع تھا۔اورچاندنی کوایک اورشریربیوی وہاں مل گئیں ان دونوں نے یہ رائےکی کہ ایک بی بی کوجوپانی میں بہت ڈررہی تھیں۔گھسیٹاجائے۔ان دونوں نےچنانچہ ایساہی کیااورپھرپانی میں ایساہلڑمچایاکہ وہ بیچاری گہرےپانی کی طرف گریں۔اس گڑبڑمیں انہوں نےچاندنی کوبھی گھسیٹ لیا۔اورنتیجہ اس کایہ ہواکہ دونوں گہرےپانی میں غوطہ کھانےلگیں۔حالانکہ موٹرکےٹیوب پانی میں موجودتھے۔لیکن وہاں ہوش ہی بجانہ تھے۔جوانکی امدادلی جاتی۔غرض ایک دوسرے کواسطرح پکڑکرغوطےکھارہی تھیں کہ نوبت ڈوبنےتک پہنچی اوربیبیوں نےبہ ہزاروقت ایک ساڑی اندرپھینکی جس کاسراپکڑکردونوں نکل آئیں۔مگربراحال تھا۔ناک اورمنہ سےنہ معلوم کتناپانی پیٹ میں جاچکاتھااورعجب نہیں کہ تھوڑی دیراورلگ جاتی تودونوں ڈوب جاتیں۔
ہم گھرپرانتظارکررہےتھےوہ مسکراتی ہوئی پہنچی۔ہم نےکہاکہ آج یہ کیامعاملہ ہےکہ جلدی آگئیں۔تواس نےقصہ سنایا۔ہم سمجھےکہ معمولی بات ہےلہذاہم نےخوب بیوی کاتماشابنایا۔اس کوپیاس لگ رہی تھی اور اس نےدومرتبہ دوگلاس پانی پیا۔اورپھربھی پیاس نہ بجھی تھوڑی دیربعداس کوایک قےہوئی اورطبیعت خراب ہوگئی۔کھانسی علیحدہ تھی اتنی تکلیف ہوئی کہ ڈاکٹرکوبلاناپڑا۔ڈاکٹرنےکہامعلوم ہوتاہے۔شائدپھیپھڑوں پربھی کچھ پانی کااثرپہنچ گیاہےکیونکہ کھانسی بہت آرہی تھی۔دواانہوں نےکہاصبح دی جائے گی۔پہلےپیٹ میں سے
 
Top