شریر بیوی۔ ص 32

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
Shararti_Bivi%20-%200032.gif
 

جاویداقبال

محفلین
نہ آئےجس کاہم نےجواب دیاکہ ہم ایسی بےوقوفی ہرگزنہ کریں گے۔ایساہی ہےتوتم خوددےآؤ۔حامدنےتیاری ظاہرکی۔بشرطیکہ ہم جاکرمعاملہ ٹھیک کردیں۔ہم دوڑےہوئےبیوی کےپاس پہنچےاوراس کوخوشخبری سنائی کہ دوست تمہاری دعوت ہمارادوست کررہاہے۔اورچوکنامت کیک فورالےلینا۔
حامدکیک تولےآئےمگراب ان کوڈرلگاکہ کہیں کوئی مردنہ ہوہم نےکہااس کےساتھ کوئی مردنہیں۔کیونکہ وہ اکیلی سفرکرنےکی عادی ہے۔تم بےخوف جاؤمگرحامدراضی نہ ہوتےتھے۔ہم نےکہااچھاتم کیک لئےہوئےسامنےسےگاڑی کےگزرواگرمانگےتودیناورنہ چلےآنا
حامدکھڑکی کےسامنےسےکیک لےکرنکلے۔ادھرہم نےاپنی شریربیوی کومدعوکیا۔اس نےفوراہاتھ بڑھاکرلےلئےاورشکریہ ہی ادانہیں بلکہ ان کےہاتھ میں ایک پان بھی دےدیا۔
حامدجوہمارےپاس آئےتوکیابتائيں کیاحال تھا۔ہماری بیوی کےحسن ورنگت کی انہوں نےوہ تعریف کی کہ ہم شکریہ اداکرتےکرتےتھک گئےکیونکہ ہم حامدسےکہہ رہےتھےکہ وہ ہماری ہے۔گاڑی چلنےکوہوئي توہم نےبھی حامدکےساتھ اپناٹکٹ دوسرےدرجہ کابنوالیا۔
(4)
اب حامددوسرےتیسرےاسٹیشن پرضرورہماری بیوی کےپاس جاتےہم بیوی سےکہہ آئےتھےکہ حامدمیراایسادوست ہےکہ اس سےذرہ بھر

تکلف نہ کرنااورساتھ ہی شررات میں بھی کمی نہ کرناحامدکےساتھ ایک مرتبہ ہم بھی جواترےتووہ بولےکہ دوآدمیوں کاجاناٹھیک نہیں۔ تم یہیں ٹھہرو۔ورنہ وہ پھربات نہ کرےگی۔ہم نےکہااگرایساہی ہےتوہم تمام معاملہ خراب کئےدیتےہیں۔ورنہ تم ہمیں اس سےجاکرگفتگوکرنےدوچنانچہ ہم اپنی بیوی کےپاس پہنچےجس کی شررات آمیزمسکراہٹ ہمارےدل پربجلیاں گرارہی تھی۔ہم نےجاتےہی کہاکہودوست کیارنگ ہے۔اس پراس نےاپنےکوٹ کی جیب سےسوروپےکانوٹ نکال کرکہا۔"ہم توحامدصاحب کےساتھ اب الہ آبادجارہےہیں۔ہم نےکہا"واہ دوست یہ تم نےکیوں کراینٹھا۔"تواس نےکہاروپےکابوجھ زیادہ تھا۔میں تم سےدومرتبہ کہہ چکی تھی کہ نوٹ بھنالو۔مگرتم نےپروانہ کی۔حامدصاحب کےبٹوےمیں جوانہوں نےکھولاتویہ نظرپڑا۔لہذاہم نےفوراکہاروپیہ لیجئےاورنوٹ دےدیجئے۔نوٹ وہ دےگئےمگرروپیہ جلدی میں نہ لےسکے۔"ہم نےنوٹ لےکرجیب میں رکھااورکہااب آئيں توان کوایک پڑیادینا۔بیوی مارےخوشی کےرنگت بدل گئی۔اورکہنےلگی۔ضرورضرورمجھ کوتویادہی نہ رہاتھا۔"
ہم جوواپس آئےتوحامدنےدریافت کیاکہ کیاباتیں کرآئے۔ہم نےکہاہم نہ بتائيں گے۔کیونکہ رازونیازکی باتیں کرکےآرہےہیں۔حامدنےکہاتم بدتمیزہووہ شریف لڑکی ہے۔تم اس سےرازونیازکی باتیں کرہی نہیں سکتے۔نوٹ وغیرہ کاقصہ ہی ہم نےحامدسےنہ کہا۔
 
Top