شریر بیوی۔ صفحہ 27

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
Shararti_Bivi%20-%200027.gif
 

جاویداقبال

محفلین
جلدی میں محض ایک جھپک دیکھ کربھاگ جاتی تھیں۔یہ معمہ ہماری بیوی نےحل کیا۔کیونکہ جیسےہی وہ کمرہ میں داخل ہوئی تھی تووہ خوداپناعکس دیکھ کرایک لمحہ کےلیےجھجک گئی تھی۔چنانچہ جب نوکرانیوں کودن کےوقت بھیجاکہ جاکردیکھوکہ وہ عورت ہےکہ نہیں توان کواپنی حماقت کاپتہ چلا۔بات دراصل یہ تھی کہ اس کمرہ میں نوکرانیوں کاکم گذرہوتاتھا۔
اب سردارصاحب بیوی سےملاقات کرنےکوراضی ہی نہ ہوتےتھے۔اورنہ بیوی راضی ہوئیں۔سردارصاحب کہنےلگےکہ اب کی مرتبہ جب آئيں گےتب ملاقات کریں گے۔غرض یہ کہ عرصہ تک ہماراتقاضارہا۔مگرسردارصاحب صاحب ملاقات پرراضی ہی نہ ہوئے۔
جب دوستوں کویہ واقعہ معلوم ہواتوسردارصاحب جگہ جگہ تنگ کئےگئےاوراب تک برابرتنگ کئےجاتےہیں۔یہ واقعہ ان کویاردوستوں میں شرمانےکےلئےکافی ہے۔



چوتھاباب
لاہورکاسفر
ہماری بیوی کاسخت تقاضاتھاکہ لاہورکی سیرکریں۔لہذادسمبرکی چھٹیوں میں ہم لاہورگئےہم نہیں بتائیں گےکہ کس جگہ ٹھہرے۔مگرخوب سیرکی ۔ چلنےسےایک روزپیشترہم نےاپنی بیوی سےکہاکہ بغدادی چورکامشہورفلم آیاہواہےکیاتودیکھےگي چونکہ ہماری بیوی کے مزاج میں سیروتفریح سمائی ہوئی تھی۔لہذافوراہی توراضی ہوگئی۔ بدقسمتی سےہم دونوں سینماایسےتنگ وقت میں پہنچےکہ بمشکل اول درجہ میں جگہ ملی اوروہ بھی بدقسمتی سےایسی کہ ادھرہم ادھربیوی اوربیچ میں اکی پگڑبازجوبہت ہی سخت خطرناک قسم کابڑاساصافہ باندھےہوئےتھےہم نےان سےکہاکہ صاحب آپ اپنی جگہ ہماری جگہ سےبدل لیجئےتوبڑی عنایت ہو،تاکہ ہم اپنی بیوی کی معیت کالطف اٹھاسکیں مگروہ نہ مانےاوربدمزاجی سےپیش آئےاورنوبت گفت وشنیدتک پہنچتےپہنچتےرہ گئي قسمت کی خوبی یااتفاق کہ آگےکی صف سےایک صاحب بہادراٹھ کررفوچکرہوئےاورانکی جگہ خالی ہوئي ہم نےان سےکہاحضرت آگےوالی جگہ
 
Top