شاہ رخ خان کی ’’دل والے‘‘ سال 2016 کی ’’بدترین فلم‘‘ قرار!

arifkarim

معطل
شاہ رخ خان کی ’’دل والے‘‘ سال 2016 کی ’’بدترین فلم‘‘ قرار

484214-shahrukhkhan-1459693083-539-640x480.jpg

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’’دل والے‘‘ کو ’’گولڈن کیلا ایوارڈ‘‘ سے نوازا جائے گا فوٹو: فائل
ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’’دل والے‘‘ نے بدترین فلم کا ’’ گولڈن کیلا ایوارڈ‘‘ اپنے نام کرلیا۔
بالی ووڈ میں جہاں بہترین فلموں کو ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے جس میں اداکاری، ہدایت کاری، فلم کی کہانی، بہترین فلم سمیت دیگر شعبے شامل ہیں تو وہیں ایسی فلمیں جو فلم دیکھنے والے کو زیادہ محظوظ نہ کرسکے انہیں بدترین فلم کے لئے ’’گولڈن کیلاایوارڈ‘‘ بھی دیا جاتا ہے اوراس بار یہ ایوارڈ اپنے نام کیا کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’’دل والے‘‘ نے۔
دوسری جانب فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ میں سونم کپور کو بدترین ادکارہ اور سلمان خان پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’’ہیرو‘‘ میں سورج پنچولی کو بدترین اداکار کے ’’گولڈن کیلا ایوارڈ‘‘ سے نوازا جائے گا۔
لنک
 

ہادیہ

محفلین
ہاہاہاہا
ایوارڈ کا نام بھی کتنا مزاحیہ ہے۔:LOL::ROFLMAO:
جو کام صحیح نا لگے ا ن کو تو ٹماٹر اور انڈے وغیرہ پڑتے ہیں۔اس کا نام ہونا چاہیئے تھا ٹماٹر ایوارڈ:D
 

عبد الرحمن

لائبریرین
اس گولڈن کیلا ایوارڈ کی واحد وجہ محض وہ بیان ہے جو شاہ رخ نے بھارتی انتہا پسند تنظیموں کے بڑھتے ہوئے شدید متعصب رویہ کی بنیاد پر دیا تھا۔ ورنہ فلم اتنی بھی بری نہیں جتنا اسے بنایا جارہا ہے۔ اس سے پہلے بھی کنگ خان کی متعدد فلمیں باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابیاں حاصل نہ کرسکیں مگر اس کے باوجود انہیں فلاپ فلموں میں شمار نہیں کیا گیا۔
 

لاریب مرزا

محفلین
اب شاہ رخ خان صاحب اور کاجول صاحبہ کو اپنی عمر کے مطابق کوئی موزوں کردار ادا کرنے چائیں۔ "بوڑھی گھوڑی لال لگام" والے کام کریں گے تو ایسے ہی ایواردز ملیں گے نا۔ :sneaky:
 

محمد وارث

لائبریرین
میری بیگم کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کی "فین" بدترین فلم ہے۔
یہ سٹیٹ منٹ وہی دے سکتا ہے جس نے شاہ رخ خان کی تمام یا زیادہ تر فلمیں دیکھ رکھی ہوں پس ثابت ہوا کہ سب کی بیگمات شاہ رخ خان کی فلمیں دیکھتی ہیں :)

میں نے آج اپنی بیگم کی فرمایش پر یہ فلم ڈاؤنلوڈ کی ہے، کل صبح بچوں کو اسکول اور مجھے دفتر بھیج کر وہ سکون سے دیکھے گی :)
 

زیک

مسافر
یہ سٹیٹ منٹ وہی دے سکتا ہے جس نے شاہ رخ خان کی تمام یا زیادہ تر فلمیں دیکھ رکھی ہوں پس ثابت ہوا کہ سب کی بیگمات شاہ رخ خان کی فلمیں دیکھتی ہیں :)

میں نے آج اپنی بیگم کی فرمایش پر یہ فلم ڈاؤنلوڈ کی ہے، کل صبح بچوں کو اسکول اور مجھے دفتر بھیج کر وہ سکون سے دیکھے گی :)
اب یہ تو بیگم ہی کو پتا ہو گا کہ اس نے شاہ رخ کی کتنی فلمیں دیکھی ہیں۔
 
Top